Tag: ریلائنس انڈسٹریز

  • مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

    ممبئی : دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا۔

    اس حوالے سے مہاراشٹر پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت 19 سالہ گنیش رمیش وانپاردھی کے طور پر کی گئی ہے جسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا اور 8 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یاد رہے کہ مکیش امبانی کو 27 اکتوبر سے یکم نومبر تک جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مشتمل پانچ ای میل بھیجی گئی تھیں جس میں 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق تمام دھمکیاں ایک ہی میل آئی ڈی سے موصول ہوئی تھیں، امبانی کو 27 اکتوبر کو پہلا دھمکی آمیز میل موصول ہوا۔ اس میں 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اگلے دن 28 اکتوبر کو ایک اور میل موصول ہوئی۔ اس میں رقم بڑھا کر 200 کروڑ روپے کر دی گئی۔ پھر 30 اکتوبر کو بھی ایک میل آیا، جس میں 400 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    میل میں کہا گیا کہ اگر رقم نہ ملی تو اسے ملک کے بہترین شوٹرز کے ہاتھوں قتل کر دیا جائے گا۔ 27اکتوبر کو پہلی میل موصول ہونے کے بعد، گامدیوی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

  • مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

    مکیش امبانی کی ڈزنی کے اثاثے خریدنے کی تیاری

    ایشیا کی سب سے امیر ترین بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اب ڈزنی انڈیا کے اثاثے خریدنے کی تیاری کررہے ہیں جس کا سودا آخری مراحل میں ہے۔

    امریکہ میں قائم کثیر القومی کمپنی والٹ ڈزنی جسے عام طور پر ڈزنی کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے بھارت میں موجود اثاثوں کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی سب سے امیر اور معروف شخصیت مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز مذکورہ اثاثوں کی خریداری کے معاہدے کے قریب ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ملٹی بلین ڈالرز کے معاہدے کے حصے کے طور پر ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) کے کچھ میڈیا یونٹس کو ڈزنی اسٹار میں ضم کیا جاسکتا ہے، جس کا اعلان خریداری کے بعد اگلے مہینے کے اوائل میں کیا جاسکتا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈزنی اسٹار کے کاروبار میں کنٹرولنگ حصص فروخت کرنے کا امکان ہے، جس کی قیمت تقریباً 10 بلین ڈالر ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ امبانی انڈسٹریز کا اثاثہ 7 سے 8 بلین ڈالر کے درمیان ہے۔