Tag: ریلز

  • ویڈیو: ریلز پہلے کون بنائے گا؟ لڑکیاں آپس میں لڑ پڑیں

    ویڈیو: ریلز پہلے کون بنائے گا؟ لڑکیاں آپس میں لڑ پڑیں

    ڈیجیٹل دور میں وقت کے ساتھ لڑائی کی وجوہات بھی بدل گئیں، لڑکیاں اب اچھی لوکیشن پر پہلے ریلز اور سیلفی بنانے کے لیے ایک دوسرے کی پٹائی کرنے لگیں۔

    یہ واقعہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے لیے سیلفی اور ریلز بنانے کی خواہش مین لڑکیوں نے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر سر عام پٹائی کر دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علاقے میں گاندھی پارک کا افتتاح ہوا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد پارک دیکھنے کے لیے پہنچی، تاہم اسی دوران کچھ لڑکیوں کو ایک اچھا لوکیشن نظر آگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دلکش لوکیشن پر لڑکیوں نے ریلز اور سیلفی بنانے کی کوشش کی اس دوران پہلے ریل بنانے کی کوشش میں ان کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    یہ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ لڑکیون نے ایک دوسرے کے بال پکڑ کر  مارنا شرور کیا، جس کے بعد ان لڑکیوں کو وہاں موجود افراد  نے روکا، اس سارے منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

  • ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    ریلز بنانے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    نئی دہلی: بھارت میں شوہر کے منع کرنے کے باوجود انسٹاگرام پر ریلز اپ لوڈ کرنے اور مردوں سے دوستی کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کولکتہ میں پیش آیا، جہاں شوہر نے بیوی کو ریلیز بنانے اور دوستی کرنے سے منع کیا تاہم بات نہ ماننے پر ملزم نے اپرنا اور دو بچوں کی ماں کو قتل کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 35 سالہ اپرنا اور پریمل کی کچھ  سال قبل شادی ہوئی تھی، چند دنوں سے دونوں کے درمیان سوشل میڈیا کے استعمال پر جھگڑا رہتا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق پرمل جب بھی گھر آتا تو بیوی کو انسٹاگرام پر مصروف پاتا تھا، اس نے اپرنا کو ریلیز بنانے اور غیر مرودوں سے دوستی کرنے سے منع کیا تھا۔

    اپرنا کا ایک شخص سے نہایت قریبی تعلق تھا جس پر پَرمل کو شدید غصہ آیا اور اس نے باروچی خانے سے سبزی کاٹنے والی چھری لاکر بیوی کو ذبح کردیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب اپرنا کا بیٹا اسکول سے واپس گھر آیا تو والدہ  کی لاش خون دیکھ کر اہل محلہ کو اکٹھا کیا، اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل شوہر فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا جارہا ہے۔

  • انسٹاگرام پر ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام پر ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام کی ریلز کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا جارہا ہے، صارفین نے مذکورہ فیچر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ری مکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔

    اس فیچر کے لیے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

    انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کروائے جائیں گے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری ویڈیوز یا تصاویر کے ساتھ ری مکس بھی کرسکیں گے۔

    یہی نیں بلکہ انسٹاگرام پر مزید میوزک اور آڈیو مکسنگ کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

    انسٹاگرام پر ریلز کے فیچرز کو متعارف کروائے جانے کا مقصد شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے، میٹا کی جانب سے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی کئی طرح کے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

  • کیا فیس بک بھی ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چل پڑا؟

    کیا فیس بک بھی ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چل پڑا؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اکثر و بیشتر نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں، اب حال ہی میں فیس بک ایک اور فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی موبائل ایپ میں ایک نئے فیچر ریلز کا اضافہ کردیا ہے، یہ فیچر سب سے پہلے ٹک ٹاک میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کو اصل سے زیادہ مقبول بنا دیا تھا اور اب وہ ریلز کے ساتھ بھی ہی یہی امید کررہی ہے۔

    انسٹا گرام پر تو ریلز کو کچھ زیادہ مقبولیت نہیں ملی مگر فیس بک کو توقع ہے کہ اس کی مین ایپ پر یہ فیچر زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

    یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

    فیس بک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا۔

    جب صارف ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھے گا تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کرسکے گا۔

    فیس بک کی جانب سے انسٹا گرام صارفین کی جانب سے فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکمنڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز فیچر کو مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر ضم کردیا جائے گا۔