Tag: ریلوے اسٹیشنز

  • پاکستان کے کن ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی ہوگا؟

    پاکستان کے کن ریلوے اسٹیشنز پر مفت وائی فائی ہوگا؟

    اسلام آباد(3 اگست 2025): وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پنجاب ریلوے اسٹیشن کو مفت وائی فائی سروس دینے کا اعلان کیا ہے۔

     نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت ریلویز میں گورننس کو بہتر بنانے اور جدید نظام متعارف کرانے پر بھی توجہ دے رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پاکستان ریلوے میں 350 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ صوبے بھر میں آٹھ برانچ روٹس کو بہتر بنایا جا سکے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پنجاب کے 40 ریلوے سٹیشنوں کو مفت وائی فائی سروسز سے لیس کیا جائے گا جبکہ مختلف ریلوے روٹس کو اپ گریڈ کرنے کیلئے اسی طرح کے تعاون کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار آپریشنل ہونے کے بعدML-1  سے عوام کو کافی فائدہ پہنچے گا جبکہ اسی طرح ML-2 میں سرمایہ کاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

  • ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    لاہور: ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کیا جائے گا، پہلے مرحلے کا راولپنڈی اسٹیشن سے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی صفائی ستھرائی کا نظام آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں راولپنڈی اسٹیشن کو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کردیا گیا، لاہور، ملتان، فیصل آباد ریلوے اسٹیشنز کو بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ذمہ کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ اور خانیوال اسٹیشن کو بھی صفائی ستھرائی کےلیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے تحت ہونگے۔

    وزیر ریلوے نے اس حوالے سے بتایا کہ سندھ، بلوچستان اور خیر پختونخوا کے ریلوے اسٹیشنز کو بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے حوالے کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک کے تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز کو ریلوے پولیس کی نفری میں کمی کا بھی سامنا ہے جبکہ اسٹیشنز پر موجود اکثر و بیشتر سی سی ٹی وی کیمرے خراب بتائے جاتے ہیں۔

    ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، تاہم کراچی ڈویژن ریلوے اسٹیشن کینٹ، سٹی سمیت ملک بھر ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی میں کمی کا سامنا ہے۔

    ریلوے اسٹیشن لاہور کے لیے منظور شدہ نفری کی تعداد 135 ہے جبکہ موجودہ نفری کی تعداد 95 ہے، ریلوے اسٹیشن راولپنڈی کی منظور شدہ نفری 65 جب کہ موجودہ نفری کی تعداد تقریباً 50 ہے۔

    اسی طرح ریلوے اسٹیشن ملتان کی 86 منظور شدہ ملازمین اور افسران کی نفری میں سے صرف 44 کے قریب اہلکار موجود ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/railway-stations-on-solar-energy/

  • ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر پولیس نفری کی کمی، سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

    ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر پولیس نفری کی کمی، سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

    کراچی: ملک کے تمام بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر ریلوے پولیس کی نفری کی تشویش ناک حد تک کمی، اور سی سی ٹی وی کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ہائی الرٹ جاری کیا تھا، تاہم کراچی ڈویژن ریلوے اسٹیشن کینٹ، سٹی سمیت ملک بھر ریلوے اسٹیشنوں کی سیکیورٹی ہائی رسک پر آ گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے کسی ریلوے اسٹیشن پر لگیج اسکیننگ مشینیں نہیں ہیں، بیش تر ریلوے اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹ ناکارہ یا سرے سے موجود نہیں ہیں، کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر لگیج اسکیننگ مشین کئی سال سے خراب ہے، جب کہ سٹی اسٹیشن پر لگیج اسکیننگ مشین ہی نہیں ہے۔

    ملک کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر ضروری مقررہ ریلوے پولیس کی تعداد بھی مکمل نہیں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سے پشاور تک پولیس نفری، اسکینرز اور آلات کی کمی کا سامنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے اسٹیشن لاہور کے لیے منظور شدہ نفری 135 اور موجودہ نفری کی تعداد 95 ہے، ریلوے اسٹیشن راولپنڈی کی منظور شدہ نفری 65 جب کہ موجودہ تعداد تقریباً 50 ملازمین اور افسران ہے، ریلوے اسٹیشن ملتان کی 86 منظور شدہ میں سے صرف 44 کے قریب اہلکار موجود ہیں۔

    ریلوے اسٹیشن روہڑی میں منظور شدہ 67 میں سے صرف 53 کی نفری موجود ہے، اہم ریلوے اسٹیشن کراچی کینٹ میں 87 میں سے صرف 56 اہلکار ہیں، ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں 102 منظور شدہ نفری ہے لیکن صرف 77 اہلکار ہیں، ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ میں منظور شدہ 39 کے برعکس 28 کی نفری ڈیوٹی انجام دے رہی ہے۔

    ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پر سب سے زیادہ کمی پولیس کانسٹیبلز کی ہے، ریلوے بم ڈسپوزل اسٹاف کی بھی شدید کمی ہے، کئی سال سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد اسامیاں خالی ہیں، ریلوے پولیس کی آٹھوں ڈویژن میں صرف 1 بم ڈسپوزل سوٹ لاہور میں موجود ہے، جب کہ پولیس کے پاس بم کو ناکارہ بنانے اور نشان دہی کے لیے 4 آلات موجود ہیں، بم اور آتش گیر مادے کی نشان دہی کے آلات عرصہ دراز سے خراب ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ اور ملتان ڈویژن میں بم ڈسپوزل اہلکار موجود نہیں ہے، جب کہ اسکیننگ مشینیں، سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ عرصہ دراز سے خراب ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلویز پولیس کو سیکیورٹی کی مد میں سالانہ صرف 5 لاکھ روپے تفویض کیے جاتے ہیں، ریلویز پولیس کے لیے جدید اسلحہ خریدنے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے حکومت سے 300 ملین کی درخواست کی جا چکی ہے، موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ریلویز پولیس کی نفری کی کمی کو پورا کرنا اور اس کی استعداد کو بڑھانا نہایت ضروری ہے۔

  • ریلوے اسٹیشنز کے باہرتجاوزات فی الفورہٹائی جائیں‘ شیخ رشید

    ریلوے اسٹیشنز کے باہرتجاوزات فی الفورہٹائی جائیں‘ شیخ رشید

    ملتان: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کوسفرمیں کوئی تکلیف تونہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ملتان ڈی ایس آفس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز کے باہرتجاوزات فی الفورہٹائی جائیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹرینوں کے اندراورریلوے اسٹیشنوں پرصفائی کا نظام بہترکیا جائے، اگلے ہفتے ریلوے میں ہفتہ صفائی منانے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ساہیوال، بہاولپورریلوے اسٹیشنوں کی نئی عمارت کا کام بروقت کیا جائے، ملتان ڈویژن سے فریٹ آپریشن کوبڑھایا جائے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے افسران اوراہلکارمسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ریل غریب کی سواری ہے، افسران خود مسافروں سے پوچھیں ان کوسفرمیں کوئی تکلیف تونہیں ہوئی۔

    رواں سال 15 کے بجائے 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے: شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے 15 ٹرینوں کا کہا تھا لیکن رواں سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے بڑا اعلان کر رہا ہوں۔ ٹرینوں میں کرایوں کی 3 کیٹگریز بنانے جا رہے ہیں۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو افسرکام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، کرپشن پرزیرو ٹالرنس ہے۔