Tag: ریلوے اسٹیشن

  • لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ ناکام، ملزم گرفتار

    لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ ناکام، ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں واقع ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں واقع تلسی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم چاقو بردار شخص نے اس وقت حملہ اچانک کردیا جب اسٹیشن پر مسافروں کا رش بہت زیادہ تھا۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی مذکورہ واردات میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں۔

    واقعے کے عینی شاہدین نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اچانک اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی اور مسافر خود کو مسلح شخص سے بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔

    تلسی ریلوے اسٹیشن پر موجود برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 59 سالہ خنجر بردار شخص کو اقدام قتل اور غیر قانونی طور پر خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزام میں موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔

    واقعے کے ایک عینی شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’تلسی ریلوے اسٹیشن پر خطرناک خنجر سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے برقی گَن نے کرنٹ لگانے کے بعد حراست میں لیا تھا‘۔

    برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا خیال ہے کہ چاقو زنی کی یہ واردات دہشت گردانہ حملہ نہیں تھی، خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر کا پولیس اہلکار حملے میں زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    مزید پڑھیں : لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ذہنی مریض لگتا ہے تاہم حتمی رپورٹ طبی معائنے کے بعد تشکیل دی جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان نے چاقو بردار شخص کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد لامبیٹھ کونسل کے سربراہ لیب پیک کو نئے ریڈکشن یونٹ کا سربراہ تعینات کیا ہے۔

  • شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    شیخ رشید کا گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان

    کوئٹہ: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیر ریلوے نے گوادر میں ریلوے اسٹیشن تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔

    گورنر نے کہا کہ شیخ رشید دن رات کام کر رہے ہیں ان کا مشکور ہوں، شیخ رشید نوکریوں کے ساتھ ریلوے کا خسارہ بھی کم کر رہے ہیں۔

    وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں کا پلان وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے، بلوچستان حکومت گوادر میں ریلوے کے لیے زمین فراہم کر چکی ہے۔ گوادر میں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے بعد اسے ڈویژن بنایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام ٹرینوں کو فعال کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، انہوں نے ملک کی ترقی کا ایجنڈا اٹھایا ہوا ہے، ’عمران خان ان میں سے نہیں جو مال لوٹ کر کھا جائیں‘۔

    شیخ رشید نے کہا کہ گوادر میں ریلوے اسٹیشن کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھیں گے۔ بلوچستان حکومت سے درخواست کی ہے کہ 280 ایکڑ زمین مزید دی جائے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ بلوچستان کو آج دو تحفے دے کر جا رہا ہوں، غیر فعال 2 پلانٹس کی بحالی اور واپڈا کے ذریعے بحالی کی ہدایت کردی۔ ’سندھ بلوچستان پانی کے تنازع کو جلد حل کیا جائے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ سعد رفیق کو جیل سے قبل کوئٹہ کی پرانی ریل گاڑیوں کا چکر کھانا چاہیئے۔ ماضی میں بلوچستان کو اہمیت نہیں دی گئی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو یقین دلاتے ہیں ان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مینڈیٹ دے کر جارہا ہوں وہ اپنے آپ کو واٹر منسٹر بھی سمجھیں۔

  • لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات، 1 شہری زخمی

    لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو زنی کی واردات، 1 شہری زخمی

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے ریلوے اسٹیشن پر موجود افراد پر حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں ایک شخص زخمی ہوا جبکہ حملہ آور موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرق میں واقع میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ روز ایک مشتبہ شخص نے تیز دھار خنجنر سے اسٹیشن پر موجود لوگوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حملے میں زخمی ہونے والا شخص ٹرین کے ذریعے ہیکنی سینٹر اسٹیشن کی جانب گامزن تھا تاہم حملے میں چاقو زنی کی واردات کا شکار ہوگیا۔

    ٹرین میں سوار واقعے کی عینی شاہدہ ہیزل اورٹن کا کہنا ہے کہ ’میں نے ایک شخص کو اسٹیشن کے فرش پر گرا ہوا دکھا جس کی سانسیں بہت تیزی سے چل رہی تھیں اور وہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھا ہوا‘۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے شخص کی جان خطرے سے باہر تاہم اس کو زخم کافی گہرے آئے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کہ جائے واردات وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا۔

    چاقو زنی کی واردات کی عینی شاہدہ اورٹن کا کہنا تھا کہ اسٹیشن پر موجود عوام کا ہجوم تیزی سے میری جانب دوڑ رہا تھا، میں نے اپنے دائیں جانب دیکھا تو ایک شخص زخمی حالت میں زمین پر پڑا ہوا تھا۔

    واقعے کے ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ میں نے ایک مسلح شخص کو دیکھا جس کے ہاتھ میں چاقو تھا اور وہ چیختا ہوا میری طرف بڑھ رہا تھا لیکن میں اس کے الفاظ سمجھ نہیں پایا کہ حملہ آور کیا کہہ رہا ہے۔

    مذکورہ شخص نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ تیزی سے میری جانب بڑھ رہا تھا کہ تاہم پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست لے کر پولیس اسٹیشن لے گئے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ حادثے کے دو گھنٹے بعد حکام کی جانب سے ٹرین کی آمد و رفت کا سلسلہ دوبارہ بحال کردیا گیا تھا۔

  • جرمنی میں فائرنگ ‘ پولیس اہلکار ہلاک

    جرمنی میں فائرنگ ‘ پولیس اہلکار ہلاک

    برلن : جرمنی میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے خاتون پولیس اہلکار کو ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق واقعہ میونخ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جب ایک مسافر نے خاتون پولیس اہلکار سے پستول چھین کر اس کے سر پر گولی مار کر اسے قتل کردیا۔

    جرمن پولیس حکام کا کہناہےکہ پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں مزید 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن آنے جانے والی ٹرینوں کو بھی روک دیا گیا۔


    پیرس میں فائرنگ‘پولیس اہلکار ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حملہ آورکی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئےتھے۔


    میونخ : شاپنگ سینٹرمیں فائرنگ،9 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کے شہر میونخ کے ایک شاپنگ سینٹر فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئےتھے، حملہ آور18 سالہ ایران نژاد جرمن نوجوان تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پیرس:جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اترگئی

    پیرس:جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اترگئی

    فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے قریب جوہری فضلہ لے جانیوالی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا۔

    پیرس کے نواح میں واقع ریلوے اسٹیشن میں جوہری فضلے سے لیس ٹرین پٹڑی سے اترنے کے واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں کیا گیا ہے، ماحولیات کے تحفظ کےلئے قائم تنظیم نے واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری فضلے کی غیر محفوظ نقل و حمل پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔