Tag: ریلوے لائن

  • ریلوے لائن کے قریب تیل چوروں کی کھودی سرنگ بڑے حادثے سے قبل پکڑی گئی

    ریلوے لائن کے قریب تیل چوروں کی کھودی سرنگ بڑے حادثے سے قبل پکڑی گئی

    کراچی: تیل چوروں نے ریلوے لائن کے قریب لمبی سرنگ کھود دی، تاہم کسی بڑے حادثے سے قبل کوشش پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تیل چوروں کی بنائی سرنگ بڑے ٹرین حادثے کی وجہ بنتے بنتے رہ گئی، کراچی میں سرکاری لائنوں سے تیل چوری کرنے والے منظم گروہ کی کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن کے قریب تیل چوری کی کوشش پکڑی گئی۔

    تیل چوروں نے ریلوے لائن کے قریب ایک لمبی سرنگ کھود دی تھی، ریلوے ملازم نعیم نے اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا لیا۔

    بروقت اطلاع ملنے پر کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن بن قاسم پورٹ قاسم اسٹیشن کے قریب بڑا ٹرین حادثہ ہونے سے بچا لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے ریلوے اسٹیشن بن قاسم پورٹ قاسم اسٹیشن درمیان کوئلہ لوڈنگ اسٹیشن پر ٹریک کے قریب کھدائی کی۔

    تیل چوروں نے ریلوے ٹریک کے قریب گودام کی دیوار کے 20 فٹ اندر سے ریلوے زمین کے نیچے 10 فٹ گہری، ڈھائی فٙٹ چوڑی اور 61 فٹ لمبی سرنگ کھودی تھی جو ریلوے ٹریک کے سلیپروں کے شولڈر تک گئی ہوئی تھی۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق اگر سرنگ مکمل ہو جاتی تو ریلوے ٹریک بیٹھنے کا خدشہ تھا، جس سے ریلوے کی مال ٹرینوں اور اسٹاف کو بھاری جانی و مالی نقصان کا اندیشہ تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

  • رات 2 بجے ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمی، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    رات 2 بجے ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمی، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    کراچی: گزشتہ رات 2 بجے لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں نے سلیپر اکھاڑ دیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشت گردوں نے رات دو بجے سرگودھا، ویگوال کے درمیان سلیپر اکھاڑ دیے تھے، تاہم خوش قسمتی سے ریلوے اسٹاف نے مشتبہ افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھ لیا۔

    ترجمان وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ سول انجینئرنگ اسٹاف عابد حسین نے خوشاب سے فٹ پیلٹ کرتے ہوئے سرگودھا آتے ہوئے نامعلوم افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا، جس پر انھوں نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کو اطلاع دے دی۔

    اطلاع ملنے پر حکام نے سرگودھا اسٹیشن سے خوشاب جانے والی ٹرین کو سرگودھا اور ویگوال کے درمیان روک لیا، اور اسٹاف کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے بھیجا۔

    ترجمان کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کے سلیپرز اکھاڑے ہوئے تھے، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہوتے ہوئے ریلوے کے گینگ مین اللہ دتہ کو زخمی کر دیا۔

    ریلوے اسٹاف نے فوری طور پر ٹوٹے سلیپرز تبدیل کر دیے، اور ٹریک چیکنگ کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا، ریلوے پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

  • بھارت: کسان سڑکوں سے اٹھنے کے بعد پٹریوں پر بیٹھ گئے، ملک نئی پریشانی کا شکار

    بھارت: کسان سڑکوں سے اٹھنے کے بعد پٹریوں پر بیٹھ گئے، ملک نئی پریشانی کا شکار

    چندی گڑھ: بھارت میں کسان سڑکوں سے اٹھنے کے بعد پٹریوں پر بیٹھ گئے ہیں، جس سے ملک نئی پریشانی کا شکار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سال بھر سے جاری احتجاج کے ختم ہونے اور کسانوں کے دہلی کی سرحدیں خالی کرنے کے چند دنوں بعد، پنجاب میں ایک نئی ہلچل شروع ہو گئی ہے کیوں کہ کسانوں نے ریاست کے مختلف مقامات پر ریل سروسز کو روک دیا ہے۔

    کسانوں کے مطالبات وہی ہیں، وہ مکمل قرض معافی اور سال بھر کے احتجاج کے دوران مرنے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    بھارتی ریاست پنجاب میں دوسرے روز بھی مختلف مقامات پر ریلوے لائن پر کسانوں کے دھرنے کے باعث ٹرینوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔، ان کا مطالبہ ہے کہ ان کو دیے جانے والے قرضے مکمل طور پر معاف اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے کسانوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

    بدھ کو انڈیا ٹو ڈے کے مطابق ریلوے لائنز کی بندش کے باعث 156 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث 84 ٹرینوں کو معطل جب کہ 69 کے سفر کو محدود کیا گیا۔

    بھارت: ایک سال سے جاری کسانوں کا احتجاج ختم

    کسان مزدور سنگھرش کمیٹی نے پیر کے روز احتجاج کا آغاز کیا تھا، ان کے مطالبات میں احتجاج میں شامل افراد کے خلاف درج کیسز کی واپسی بھی شامل ہے۔ اسی طرح فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ضمن میں فی ایکڑ 50 ہزار روپے، گنے کی فصل کے واجبات کی ادائیگی اور ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ بھی ان کے مطالبات میں شامل ہے۔

    کسان رہنما ستنام سنگھ پنو نے ایک بیان میں کہا کہ مطالبات مانے جانے تک کسی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے، 28 ستمبر کو ہونے والی ملاقات میں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کی جانب سے ان باتوں کا ہمیں یقین دلایا گیا تھا مگر بعد ازاں ریاستی حکومت نے ان پر عمل درآمد بند کر دیا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ اس وقت جاری چار مقامات پر دھرنے کے بعد بدھ سے پنجاب کے مزید تین مقامات پر دھرنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ

    اس وقت کسان فیروز پور، ترن تاران، امرتسر اور ہوشیار پور میں پٹریوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

  • گھر کے نیچے 30 فٹ گہرائی میں کیا برآمد ہوا؟

    گھر کے نیچے 30 فٹ گہرائی میں کیا برآمد ہوا؟

    نئے گھر میں منتقل ہونے کے بعد اکثر اوقات مکینوں کو کچھ پراسرار چیزیں مل جاتی ہیں، جیسے چھپا ہوا کوئی کمرہ یا تہہ خانہ، امریکی شہری کو بھی ایسا ہی ایک تجربہ ہوا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں امریکی شہری اسٹیون بتا رہا ہے کہ اسے اپنے گھر سے ایک خفیہ غار کا راستہ ملا۔

    اسٹیون کے مطابق وہ اس گھر میں اپنے کزن کے ساتھ رہتا ہے، ایک روز اسے ایک راستہ نیچے جاتا ہوا دکھائی دیا۔ اسٹیون اور اس کا کزن سیڑھیاں اور ٹارچ لے کر نیچے اترے تو یہ ایک 30 فٹ گہرا غار نکلا۔

    غار کے اندر ایک متروکہ ریلوے لائن بھی تھی۔ یہ غار ایک سرنگ کی طرف جارہی تھی جس کے اوپر ایک سڑک بنا کر اس سرنگ کو بند کردیا گیا تھا۔

    اسٹیون کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جگہ بہت پرسکون اور خاموش لگی اور بہت پسند آئی۔

  • سیلفی کا جنون: ریلوے لائن پر دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے

    سیلفی کا جنون: ریلوے لائن پر دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے

    گجرات: سیلفی کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے بیٹھا، گجرات میں ریلوے ٹریک پر دو دوست اس وقت ٹرین کی زد میں آئے جب وہ چلتی ریل کے بیک گراؤنڈ میں سیلفی لینے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفیاں بناتے ہوئے دو دوست ٹرین کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں ایک موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے دوست کی حالت تشویش ناک ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زعیم شاہ کی لاش اور زخمی مبین کو عزیز بھٹی شہید اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، زخمی مبین کو طبی امداد دی جا رہی ہے لیکن اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زعیم شاہ نے اپنے دوست کے ہم راہ چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش میں جان گنوائی۔

    یہ بھی پڑھیں:  صلاح الدین کو انصاف دو! شہریوں کی اے ٹی ایم کو زبان چڑاتی سیلفیاں

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی پنجاب کے مختلف شہروں میں متعدد نوجوان ریلوے ٹریک پر چلتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کے شوق میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

    21 دسمبر 2018 کو فیصل آباد میں ایک نوجوان نے پستول تھامے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن غلطی سے ٹریگر دبنے کے باعث وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ دو سال قبل گجرات ہی کے کولیاں شاہ حسین کے قریب واقع اتوال نہر میں سیلفی لینے کی کوشش کے دوران دو بھائی نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ سیلفیاں لینا جب ذہنی مرض بن جائے تو جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے تاہم اس رجحان کو سماجی احتجاج کے لیے بھی استعمال کیا جا رہا ہے جیسا کہ پولیس حراست میں حال ہی میں ذہنی مریض صلاح الدین کی موت پر لوگوں نے اے ٹی ایم بوتھس میں طنزیہ سیلفیاں لے کر احتجاج کیا۔

  • سرکلر ریلوے کی بحالی: میئر اور کمشنر کراچی متحرک

    سرکلر ریلوے کی بحالی: میئر اور کمشنر کراچی متحرک

    کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر شہرِ قائد میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں انتظامیہ نے متحرک ہو کر ریلوے لائنز پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں کمشنر کراچی نے ریلوے لائنوں پر قائم تجاوزات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریک کو بحال کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وسیم اختر” author_job=”میئر کراچی”][/bs-quote]

    دریں اثنا میئر کراچی وسیم اختر نے بھی اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف انسدادِ تجاوزات کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

    وسیم اختر نے کہا ’ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائیں گے، محکمہ ریلوے، پولیس اور دیگر اداروں سے رابطے کر رہے ہیں۔‘

    میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہم مل کر تجاوزات کو ہٹائیں گے اور ریلوے ٹریک کو بحال کریں گے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو میرا پورا تعاون، مشینری اور افرادی قوت حاضر ہیں۔

    دوسری طرف ریلوے لائنز پر قائم تجاوزات کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی افتخار احمد شلوانی نے ماڑی پور روڈ، وزیر مینشن، شاہ لطیف ٹاؤن اور سائٹ ایریا کا دورہ کیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو بحال کرنے کا حکم


    کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق حکمتِ عملی بنانا ہے، سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے جلد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سپريم کورٹ نے کراچی سرکلر ريلوے اور ٹرام لائن کو فوری بحال کرنے کا حکم دیا ہے، عدالت نے ريلوے لائن کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کی بھی ہدايت کی۔

  • دو یورپی ممالک کو ملانے والا سمندر میں حیران کن پل

    دو یورپی ممالک کو ملانے والا سمندر میں حیران کن پل

    دنیا میں دو ممالک کو تقسیم کرنے کے لیے کوئی سرحد بنائی جاتی ہے۔ یہ سرحد عموماً خاردار تاروں اور دیواروں کی ہوتی ہے لیکن دنیا کے کئی امن پسند ممالک اپنی سرحدیں قدرتی رکھتے ہیں۔

    یہ سرحدیں پہاڑ، دریا، جنگلات وغیرہ کی شکل میں ہوتی ہیں۔ بعض دفع سرحدوں پر کوئی ایسی چیز تعمیر کی جاتی ہے جودیکھنے والوں کو حیران کردیتی ہے۔

    ایسا ہی ایک نمونہ تعمیر سوئیڈن اور ڈنمارک کے درمیان واقع ہے۔ سوئیڈن اور ڈنمارک کے درمیاں بھی پانی کی قدرتی سرحد واقع ہے۔ یہ بحر اوقیانوس کا حصہ ہے جسے آبنائے اورسنڈ کہا جاتا ہے۔

    bridge-2

    اس حصہ میں ایک وسیع و عریض پل تعمیر کیا گیا ہے جو دونوں ممالک کو سڑک اور ریلوے لائن کے ذریعہ ملاتا ہے۔

    bridge-6

    پل پر 4 لینز والی ہائی وے اور ریلوے لائن موجود ہے۔

    bridge-7

    ایک طویل اور وسیع و عریض ہائی وے آخر میں ایک مصنوعی جزیرے پر غائب ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد یہاں سے ایک زیر زمین سرنگ شروع ہوتی ہے۔

    bridge-3

    bridge-4

    انوکھے انداز میں تعمیر کیے گئے اس پل کے نیچے سے بحری جہاز بھی باآسانی گزر سکتے ہیں۔

    bridge-5

    یہ پل 1936 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

  • مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    مال گاڑی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق دس زخمی

    شیخوپورہ : مال گاڑی کی بوگی شیخوپورہ میںریلوے لائن کراس کرنے والے شہریوں پر چڑھ گئی، دو افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کوئلہ لے کر لاہورآنے والی مال گاڑی شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد کے قریب پہنچی توفنی خرابی کے باعث مال گاڑی کی ایک بوگی مال گاڑی سے الگ ہو گئی۔

    مال گا ڑی ریلوے پھاٹک سے گزری تو گیٹ کیپر نے پھاٹک کھول دیا اس غفلت کے باعث بوگی پیچھے سے آئی اور ریلوے لائن کراس کرنے والے تانگہ اور موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی بوگی کی زد میں آکر دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہو گئے ۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹوکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فاروق آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت  تشویشناک ہے۔