Tag: ریلوے ملازمین

  • ریلوے ملازمین کی ڈیزل چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    ریلوے ملازمین کی ڈیزل چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی ریلوے ڈپو سے ریلوے ملازمین کی ڈیزل چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن کے ڈپو سے ڈیزل چوری کرنے والے تین ریلوے ملازمین پکڑے گئے، ڈیزل چوروں میں انجن ڈرائیور بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان تین ماہ سے ڈیزل چوری کررہے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • 3 ریلوے ملازمین کو لوکل ٹرین نے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والا حادثہ

    3 ریلوے ملازمین کو لوکل ٹرین نے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والا حادثہ

    مہاراشٹر: بھارتی شہر پالگھر میں 3 ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل ڈالا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے پالگھر میں سگنل ٹھیک کرنے کے دوران تین ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل دیا، جس کے باعث تینوں کی موت واقع ہو گئی۔

    تینوں مغربی ریلوے کے ملازمین تھے جو سگنل سے متعلق خرابی کو ٹھیک کر رہے تھے کہ اچانک لوکل ٹرین کی زد میں آ گئے، گورنمنٹ ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ پیر کی شب وسئی روڈ اور نیگاؤں کے درمیان پیش آیا، لوکل ٹرین چرچ گیٹ کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران تینوں ریلوے ملازمین ٹرین کی زد میں آئے۔

    رام مندر کے پڑوس میں رہنے والے شبیر قریشی نے دل کا حال بتادیا

    ہلاک ملازمین میں چیف سگنل انسپکٹر واسو مترا، الیکٹریکل سگنل مینٹینر اتم لامبوترے اور ہیلپر سچن وانکھڑے شامل ہیں، یہ سبھی ملازمین مغربی ریلوے کے ممبئی ڈویژن کے سگنل ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، یہ ملازمین کچھ سگنل پوائنٹس کو ٹھیک کرنے گئے تھے جو پیر کی شام کو ہی خراب ہوئے تھے۔

    مغربی ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف ریلوے افسران کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 55-55 ہزار کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

    ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے

    راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی چرس اور آئس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے ملازمین منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نکلے ، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ ٹرین کے انجن میں چھپائی گئی بارہ کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دورانِ کارروائی منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں ٹرین کے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کوموقع سےگرفتار کر لیا گیا۔

    اے این ایف نے پشاور کے رہائشی ریلوے ملازم ملزمان منشیات ٹرین کے انجن روم میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے ، ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ملازمین کا ریلیف فنڈ کے لیے ایک دن کی تنخواہ کاچیک پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے نے ملاقات کی۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم کو ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ 5 کروڑ 1 لاکھ 85 ہزار کا چیک کرونا ریلیف فنڈ کے لیے دیا۔

    اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ریلویز کی جانب سے چمن کے لیے 30 کوچز پر مشتمل ٹرین بھجوا دی ہے،ٹرین میں 500 افراد کی آئسولیشن کا انتظام ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 500 افراد کے لیے ٹرین تفتان بھیجنے کو تیار ہیں،طبی مقاصد کے لیے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو راولپنڈی میں اسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    کوشش ہے لوگوں کو ان کے ٹکٹس گھروں تک پہنچائیں: شیخ رشید

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کو ضرورت پڑی تو ٹرینیں بارڈرز پر بھیجنے کو تیار ہیں۔

  • ریلوے ملازمین کی قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں، قائمہ کمیٹی کا تحفظات کا اظہار

    ریلوے ملازمین کی قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں، قائمہ کمیٹی کا تحفظات کا اظہار

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اراکین نے ملازمین کی قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، جس پر وزارت ریلوے نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    تفصیلات کے مطابق آج معین وٹو کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارت ریلوے نے بذریعہ کمپیوٹر قرعہ اندازی بھرتیوں کے معاملے پر بریفنگ دی، بتایا گیا کہ چھوٹے ملازمین کی بذریعہ قرعہ اندازی بھرتیاں قواعد اور حکومتی پالیسی کے تحت ہیں۔

    اراکین کمیٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا ریلوے میں میرٹ کے بر خلاف من پسند افراد کی بھرتیاں جاری ہیں، تاہم وزارت ریلوے نے کہا کہ بھرتیاں شفاف اور میرٹ پر کی جا رہی ہیں، وزارت ریلوے نے اراکین کمیٹی کو بھرتیوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    وزارت ریلوے کے حکام نے سی پیک میں شامل ریلوے منصوبوں پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی، بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی منظوری 2015 میں دی گئی تھی، سی پیک میں شامل ریلوے منصوبے حکومتی ترجیحات میں شامل ہیں، ایم ایل ون منصوبے کا پی سی ون منظوری کے مراحل میں ہے، اس پر 8.2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    حکام نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ تین مراحل میں 5 سال میں مکمل ہوگا، ریلوے لائنز پر پھاٹک ختم ہوں گے، ٹریکس پر گزرنے کے لیے انڈر پاس، فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے اور باڑ لگائی جائے گی، گوادر تا مستونگ اور حویلیاں تا خنجراب ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم ایل ون منصوبہ رواں مالی سال میں شروع کرنے کا ہدف ہے، اس کی تکمیل سے ریل کا سفر مزید آسان ہوگا، کراچی تا لاہور ریل سفر 18 کے بجائے 10 گھنٹے، لاہور تا ملتان فاصلہ 5 کے بجائے 3 گھنٹے، اسلام آباد تا لاہور ساڑھے چار کے بجائے اڑھائی گھنٹے، کراچی سے حیدر آباد کا سفر دو کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوگا۔

  • پشاور:اسپیشل آزادی ٹرین کیلئے ریلوے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    پشاور:اسپیشل آزادی ٹرین کیلئے ریلوے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

    پشاور:  ریلوے حکام نے ریلوے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بارہ اگست کو اسپیشل آزادی ٹرین کے لئے خیبرپختونخوا حکومت کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں۔

    بارہ اگست کو اسپیشل آزادی ٹرین پشاور سے راولپنڈی جائے گی اور اس موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث پشاور میں ریلوے حکام نے ریلوے افسران اورملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور چھٹیوں پر گئے تمام افسران اور ملازمین کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق امن وامان کی صورتحال کے پیشِ نظر ریلوے اسٹیشنز پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ریلوے کمانڈوز کو بھی ریلوے اسٹیشنز پر تعینات کردیا گیا ہے۔