Tag: ریلوے ٹریک

  • حیدر آباد : ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

    حیدر آباد : ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

    حیدرآباد: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی اور تین دہش تگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں تاہم دہشتگردوں کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پنجاب جانے والے کارگو ٹریلرز پر فائرنگ میں ملوث رہے اور عامر لطیف چانگ ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کا مرکزی ملزم ہے، اس پر 20 لاکھ روپے کا ہیڈ منی مقرر تھا۔

    مزید پڑھیں : سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن : کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    حکام نے مزید کہا ملزمان نے نور چانڈیو کے کہنے پر دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم 14 اگست کو یہ منصوبہ سخت سیکیورٹی کے باعث ناکام رہا۔ ایس آر اے نیٹ ورک نور چانڈیو کے زیرِ نگرانی چل رہا تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ مزید گرفتاریاں کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

  • ریلوے ٹریک پر کم عمر لڑکے کا خطرناک اسٹنٹ، منظر دیکھ کر سب کے دل دہل گئے

    ریلوے ٹریک پر کم عمر لڑکے کا خطرناک اسٹنٹ، منظر دیکھ کر سب کے دل دہل گئے

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے شوق میں ایک کم عمر لڑکے نے ریلوے ٹریک پر ایسا خطرناک اسٹنٹ کیا جس کو دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔

    جب سے دنیا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا بخار چڑھا ہے تب سے ہر کوئی انوکھی ویڈیوز بنانا چاہتا ہے۔ لائیکس اور کمنٹس کے چکر میں بعض اوقات یہ ویڈیوز اتنی خطرناک ثابت ہوتی ہیں کہ اسٹنٹ کرنے والے کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خطرناک اسٹنٹ ریاست اڈیشہ میں ایک ریلوے ٹریک پر کیا۔ ایک نوعمر لڑکا ٹرین کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک کے درمیان لکڑیوں کے پٹھوں کے ساتھ لیٹ گیا اور کچھ دیر میں ایک تیز رفتار ٹرین اس کے اوپر سے گزر گئی۔ اس سارے اسٹنٹ کی اس کے دوست نے ویڈیو بھی بنائی۔

    یہ منظر دیکھنے والوں کے دل دہل گئے۔ مقامی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی اور دونوں بچوں کے والدین کو تھانے طلب کر کے انہیں بچوں کو ایسی حرکتوں سے باز رکھنے کی تنبیہہ کی۔

    پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرنے کے لیے ایسے اسٹنٹ نہ کریں کہ جس میں ان کی جان جانے کا خطرہ ہو۔

  • نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو وائرل

    نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو وائرل

    تلنگانہ: بھارت میں نشے میں دھت خاتون کی ریلوے ٹریک پر کار چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں واقع ضلع رنگاریڈی کے شنکر پلی کے قریب نشے میں دھت ایک خاتون نے اپنی کار کو ریلوے ٹریک پر  چلانے لگی جس سے بنگلورو اور حیدرآباد کے درمیان ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک میں ڈارئیو کرتے خاتون کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، خاتون کو روکنے کے باوجود وہ تیزی سے گاڑی ٹریک پر چلاتی رہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ریلوے اہلکاروں کی طرف سے متعدد وارننگ ملنے کے باوجود خاتون نے کار روکنے سے انکار کر دیا، عملے نے پیدل ہی کاتون کا پیچھا کیا اور بالآخر کار پٹری سے اتر کر درخت سے ٹکرا گئی۔

    ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکام کی دوڑیں لگ گئیں، ریلوے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    حکام کے مطابق اس واقعے کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھی، اگرچہ اس واقعے میں کوئی مسافر یا ریلوے عملہ زخمی نہیں ہوا تاہم صورتحال نے کافی خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔

    حکام کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر بنگلورو تا حیدرآباد کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو عارضی طور پر روکا گیا، انتظامیہ نے اس حیران کن واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

     

  • ریلوے ٹریک کے قریب سوٹ کیس میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    ریلوے ٹریک کے قریب سوٹ کیس میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    ریلوے ٹریک کے قریب بند سوٹ کیس سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی ہے شبہ ہے کہ مذکورہ سوٹ کیس کو کسی چلتی ٹرین سے پھینکا گیا ہے۔

    یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں چنداپور ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ریلوے ٹریک پر نیلے رنگ کا لاوارث سوٹ کیس دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    بھارتی میدیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جب سوٹ کیس کھولا گیا تو اس میں سے نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کی عمر 18 سال بتائی جاتی ہے۔

    پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ مقتولہ کے ورثا کی تلاش سمیت واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے اور لاش کو سوٹ کیس میں بند کر کے چلتی ٹرین سے پھینکا گیا ہے۔

    پولیس نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا کہ قاتل نے لڑکی کو کہیں اور قتل کیا ہو اور اسے یہاں ٹھکانے کے لیے ٹرین کے ذریعہ یہاں لایا ہو۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

  • ریلوے ٹریک پر جان دینے کے ارادے سے آئی خاتون کو نیند آگئی۔۔پھر کیا ہوا؟

    ریلوے ٹریک پر جان دینے کے ارادے سے آئی خاتون کو نیند آگئی۔۔پھر کیا ہوا؟

    بہار: بھارت میں موتیہاری ریلوے اسٹیشن پر ایک عجیب واقعہ رونما ہوا، جب گھریلو مسائل سے پریشان ایک نوجوان طالبہ جو خودکشی کی غرض سے اسٹیشن پہنچی تھی، نیند کے باعث پٹری پر گہری نیند سوگئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ نے اپنی خاندانی الجھنوں کے باعث انتہائی قدم اُٹھانے کا فیصلہ کیا، جب اسے ریلوے ٹریک سے ہٹایا جا رہا تھا، اس دوران اس نے چلانا شروع کردیا کہ میں مرنا چاہتی ہوں، مجھے چھوڑ دو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by NeuzBoy (@neuzboymedia)

    رپورٹس کے مطابق بہار کے موتیہاری سے مظفر پور جانے والی ٹرین کے ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی جان بچائی جس پر لوگوں نے اسے سراہا۔

    سفید سوٹ میں ملبوس ایک بیگ اٹھائے طالبہ کو ٹریک پر لیٹا دیکھا گیا۔ مبینہ طور پر وہ ٹرین کے ٹکرانے کے انتظار میں سو گئی تھی۔ تاہم ٹرین ڈرائیور اور مقامی افراد کے فوری اقدام کے باعث اس کی جان بچ گئی۔

    اسکول یونیفارم پہنے لڑکی اسکوٹی چوری کرکے فرار، ویڈیو وائرل

    اسی طرح کے ایک اور واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں ایک شخص کو چھتری کے ساتھ ٹریک پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ٹرین ڈرائیور نے بر وقت ٹرین کو روک کر اس شخص کی جان بچائی۔

  • ویڈیو : ٹرین کو دیکھ کر میاں بیوی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگادی

    ویڈیو : ٹرین کو دیکھ کر میاں بیوی نے گہری کھائی میں چھلانگ لگادی

    ویڈیوز بنانے اور فوٹو شوٹ کرانے کے شوق میں اکثر لوگ نتائج کی پرواہ نہیں کرتے اور نقصان اٹھاتے ہیں، ایسے ہی ایک جوڑ ے نے ٹرین آنے پر ریلوے پل سے چھلانگ لگادی۔

    سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریلوے پل پر فوٹو شوٹ کرانے والے میاں بیوی نے ٹرین کو آتا دیکھ کر 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگائی۔

    واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں گورم گھاٹ ریلوے لائن پر پیش آیا، جہاں سیر و تفریح کیلئے آنے والے میاں بیوی نے اپنی زندگی داؤ پر لگائی۔

    پولس کے مطابق گورم گھاٹ آنے والے 22 سالہ راہول میواڑا اور اس کی بیوی 20 سالہ جھانوی ریلوے لائن پر ٹہل رہے تھے اسی دوران ایک مسافر ٹرین آگئی، حالانکہ ٹرین کی رفتار سست تھی ڈرائیور نے دونوں کو دیکھ کر بریک بھی لگادی تھی لیکن تب تک جوڑے نے گھبراہٹ میں پل سے نیچے 90 فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگا دی اور بری طرح زخمی ہوگئے۔

    ان کے دیگر رشتہ دار بھی ذرا فاصلے پر سائیڈ میں ہی موجود تھے جو ان کی فوٹو شوٹ اور ویڈیو بنا رہے تھے۔ پل سے چھلانگ لگانے والے جوڑے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ واقعہ کے وقت یہ ویڈیو رشتہ دار کے موبائل فون میں ریکارڈ ہوگئی۔

    بعد ازاں ٹرین ڈرائیور اور گارڈ نے پل سے اتر کر زخمی جوڑے کو ریلوے اسٹیشن پہنچایا اور انہیں ایمبولینس کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

  • ٹرین گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ٹریک پر گرنیوالے بچے کو کس طرح بچایا گیا؟

    ٹرین گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ٹریک پر گرنیوالے بچے کو کس طرح بچایا گیا؟

    ریلوے ٹریک پر گرنے والے بچے کو اجنبی شخص نے اپنی جان پر کھیل کر بچالیا، بچے کے پٹریوں پر گرنے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

    لندن کے نارتھ ایسٹرن ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے گزرنے سے چند سیکنڈ پہلے ایک بہادر نے مسافر پٹری پر گرنے والے بچے کو بچایا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، بچہ پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ دوڑ رہا تھا جبکہ ایک خاتون بھی اس کے پیچھے دوڑتی ہوئی آرہی تھی۔

    عورت کے پیچھے ایک اور بچہ بھی دوڑ رہا تھا تاہم وہ اس دوران رک گیا جبکہ پٹریوں کی طرف بھاگتا ہوا بچہ ٹریک پر پلیٹ فارم سے نیچے گریا۔

    اس دوران وہاں موجود لوگ کافی حیران و پریشان ہوگئے اور مڑمڑ کر اس طرف دیکھنے لگے، ایسے میں کئی لوگ جائے وقوعہ کی طرف بھاگے، ایک اجنبی شخص نے ہمت دکھاتے ہوئے نیچے پٹریوں پر چھلانگ لگادی۔

    اس سے قبل کہ ٹرین پلیٹ فارم سے گزرتی، محض چند سیکنڈ پہلے مذکورہ شخص نے بچے کو خطرے سے بچالیا اور چھلانگ لگا کر پٹریوں سے اوپر پلیٹ فارم پر چلا گیا۔

    اس واقعے کی ویڈیو ٹرین کمپنی لندن نارتھ ایسٹرن ریلوے نے ریل سیفٹی ویک پر جاری کی ہے، اس کے ساتھ دو دیگر ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں جس میں مسافروں کو ٹرینوں کے ارد گرد حفاظتی نقطہ نگاہ کے تحت خبردار کیا گیا ہے۔

    ایکس پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’شکر ہے، اس واقعے کے نتیجے میں بچے کو صرف معمولی جسمانی چوٹیں آئیں، تاہم اس کا نتیجہ بہت زیادہ سنگین ہو سکتا تھا۔‘

  • اچانک دو کلومیٹر ریلوے ٹریک غائب، وجہ کیا بنی؟

    اچانک دو کلومیٹر ریلوے ٹریک غائب، وجہ کیا بنی؟

    نئی دہلی: بھارت میں آئے روز رونما ہونے والے نت نئے واقعات میڈیا کی زینت بنتے ہیں مگر اس کیس نے تو ریلوے حکام کو حیرت زدہ کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہار کے ضلع سمستی پور میں دو کلومیٹر ریلوے ٹریک چوری کرلیا گیا ہے، جہاں یہ واقعہ رونما ہوا وہاں بھارت کی معروف لوہت شوگر واقع ہے۔

    حکام نے بتایا کہ یہ راستہ شوگر مل کو پنڈول ٹرین اسٹیشن سے جوڑتا تھا، بدقسمتی سے یہ ریل لائن بھی بند تھی اور مل کے بند ہونے کے بعد ان اشیاء کو اسکریپ کے طور پر نیلامی کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ کو رپورٹ ہوا، ریلوے ٹریک چوری ہونے پر اعلیٰ حکام میں کھبلی مچی اور فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا گاڑی سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل

    ابتدائی تقتیش کے دوران ہوشربا انکشاف ہوا کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کے دو ارکان اس گھناؤنے فعل میں ملوث ہیں جنہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام نے چوری کی تصدیق کرتے ہوئے دربھنگہ میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

    دوران تفتیش حکام کو پتہ چلا کہ دو کلو میٹر ریلوے ٹریک کو کئی کئی محکموں کے اراکین کی مدد سے بغیر مسابقتی ٹینڈر کے فروخت کیا گیا تھا۔

    مقامی حکام کے مطابق ضلع سمستی پور میں یہ پہلی غیر معمولی ڈکیتی نہیں ہے، اس سے قبل نومبر میں ریلوے کا ایک انجن چوری ہوا تھا اس سے قبل اسی علاقے سے موبائل ٹاور چوری ہوگیا تھا۔

  • ویڈیو: ریلوے ٹریک پر پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

    ویڈیو: ریلوے ٹریک پر پیش آیا دل دہلا دینے والا واقعہ

    چین کے شہر زیبو میں ایک ریلوے ٹریک پر ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹریوں پر ایک گاڑی ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچی، اور ڈرائیور محض چند ہی لمحے قبل گاڑی کو ٹرین کی زد سے نکالنے میں کامیاب ہوا۔

    ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ صرف ایک گاڑی کے پٹری پر پھنسنے کا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل ایک ٹرک نے گاڑی کو بند پھاٹک کے اندر دھکیل کر پٹری پر لا کر پھنسا دیا تھا۔

    جب گاڑی پٹریوں پر پھنس گئی اور ابھی ٹرین نہیں آیا تھا، تب گھبرا کر چینی ڈرائیور گاڑی سے نکل آیا تھا کیوں کہ پیچھے سے ٹرک اسے مسلسل دھکیل رہا تھا۔ تاہم اس کے بعد جب ٹرک واپس پیچھے چلا گیا تو اس سے پہلے کہ ٹرین آ کر گاڑی کو کچلتی، ڈرائیور نے ہمت دکھاتے ہوئے جلدی سے اسے پٹریوں سے دور کر دیا۔

    لیکن دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹریوں سے گاڑی کے ہٹنے اور ریل کی آمد میں بس چند ہی لمحوں کا فرق تھا، اور ایک بھیانک حادثہ رونما ہوتے ہوتے بچ گیا۔

  • ریلوے ٹریک پر بائیک پھنس گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    ریلوے ٹریک پر بائیک پھنس گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    بھارت میں ریلوے ٹریک کے نزدیک حادثات ہونا عام بات ہے کیونکہ عوام اکثر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پھاٹک بند ہونے کے باوجود جلدی میں وہاں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکا گولی کی طرح گزرتی ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین آنے کا سگنل کھلا ہوا ہے اور دونوں طرف موٹر سائیکلیں رک کر ٹرین گزرنے کا انتظار کر رہی ہیں، تاہم ایک نوجوان جلد بازی میں اپنی بائیک تیزی سے وہاں سے گزارنے کی کوشش کرتا ہے۔

    نوجوان اپنی کوشش میں ناکام رہتا ہے اور اس کی بائیک ٹریک میں پھنس جاتی ہے، جس کے بعد وہ فوری فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی تیزی سے بائیک سے اترتا ہے اور دور ہٹتا ہے، اور اسی لمحے ٹرین پوری رفتار سے بائیک کے پرخچے اڑاتے ہوئے وہاں سے گزرتی ہے۔

    اسی نوعیت کی ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں بائیک ریلوے ٹریک پر پھنس جاتی ہے اور بائیک سوار اتر کر اپنی جان بچا لیتا ہے تاہم اپنی بائیک سے محروم ہوجاتا ہے۔

    ٹویٹر صارفین کے مطابق دونوں ویڈیوز ممبئی کی ہیں۔