Tag: ریلوے پلیٹ

  • بیوی کی ناراضگی پر شوہر کا انوکھا اقدام

    بیوی کی ناراضگی پر شوہر کا انوکھا اقدام

    بھارت میں مدھیہ پردیش کے گوالیار ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 پر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک شخص کار لے کر ریلوے پلیٹ فارم پر پہنچ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص نے بیوی کے ناراض ہونے پر یہ قدم اُٹھایا، کار ڈرائیور ٹرین کے ساتھ ریس لگانا چاہتا تھا۔ تاہم ریلوے پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کار کو ضبط کرلیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گوالیار کے آدتیہ پورم علاقے میں رہنے والا نتن راٹھور نامی نوجوان شراب کا عادی ہے۔ وہ اکثر شراب پی کر گھر چلا جاتا جس کے باعث اس کی بیوی ناراض ہو جاتی۔

    اس غصے کی وجہ سے وہ گھر چھوڑ کر اپنے ماموں کے گھر چلی گئی۔ بیوی کے اس رویے سے ناراض نتن نے پہلے بہت زیادہ شراب پی اور پھر رات کے تین بجے کار کو ریلوے پلیٹ فارم پر لے کر پہنچ گیا۔

    رپورٹس کے مطابق گوالیار ریلوے اسٹیشن کام چل رہا ہے۔ پلیٹ فارم پر لوڈرز جیسی بڑی مشینوں کی آمدورفت کے لیے آفیسر ریسٹ ہاؤس کے قریب ایک راستہ بنایا گیا تھا۔ نوجوان اسی راستے سے اپنی کار کے ساتھ پلیٹ فارم میں داخل ہوا۔

    جیسے ہی کار پلیٹ فارم پر پہنچی تو مسافروں میں کہرام برپا ہوگیا، اسی وقت پلیٹ فارم پر گشت کر رہے آر پی ایف کے جوان وہاں پہنچے اور نوجوان کو کار سے باہر نکالا اور کار کو قبضے میں لے کر باہر روانہ ہوگئے۔

    بیٹی کیلیے انسولین خریدنے کے پیسے نہیں! مجبور باپ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ شرابی شخص اپنی بیوی کی ناراضگی کی وجہ سے غصے میں یہاں پہنچا تھا، تاہم اس کی اس حرکت پر ریلوے پولیس نے نوجوان کے خلاف ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔