Tag: ریلیاں

  • ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

    ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے

    جشن میلاد مصطفیٰ شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے ملک کے طول وعرض میں میلاد اور درودو سلام کی محافل سے شمس وقمر اور قلب ونظر مہک اٹھے ہیں۔ کائنات کا ذرہ ذرہ نبی کریم  کی مداح سرائی اور ذکر کرتے نظر آرہے ہیں۔  بارہ بیع الاول کے حوالے سے ملک کے بڑے شہروں میں جلسے وجلوس نکالے جارہے ہیں۔ شمع رسالت کے پروانے جشن عید میلاد النبی شایان شان طریقے سے منا کر محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

    مساجد اور گلیاں روشنیوں سے منور ہوگئیں جبکہ شاہراؤں کو محرابیں، آرائشی دروازے اور مسجد نبوی اور خانہ کعبہ کے ماڈلز سے سجا دیا گیا ہے۔ کراچی نمائش چورنگی پر عاشقان رسول کی جانب سے دیئے جلانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا۔ صبح سے ہی شہر کے مختلف مقامات سے بارہ ربیع الاول کے حوالے سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ حیدرآباداور سکھر شہر کے مختلف مقامات سے ربیع الاول کی جلوس اور ریلیاں برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

    لاہورمیں عیدمیلادالنبی کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ لاہورمیں داتا دربارپر جشن عید میلاد النبی  کے سلسلے میں جلوس نکالے جارہے ہیں۔ ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے انتہائی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشن عید میلادالنبی منایا جارہا ہے۔

    عیدمیلاد النبی کےموقع پر مرکزی جلوس مسجد محدث جامعہ رضویہ سےبرآمد ہوا۔ جس میں بڑوں کے ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔ ملتان میں جشن عید میلاد النبی کی ریلی اورجلوس نکالا گیا۔ جس میں ہزاروں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ کوئٹہ میں بھی پرنُور محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔
       

  • ملک کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیﷺ کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں

    ملک کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیﷺ کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں

    ماہ ربیع الاول کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں جشن میلاد النبیﷺ کی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

    خیرپورمیرس، نوابشاہ، میرپورخاص، پاکپتن ، خانیوال، ٹنڈوالہ یار، نوابشاہ اورخاص کرجڑانوالہ میں ربیع الاول کی آمد کے موقع پر مشعل بردارجلوس نکالا گیا، جس میں بچوں، بوڑھوں ، خواتین اورنوجوانوں کی بہت بڑی تعداد سخت سردی کے باوجود شامل تھی۔

    شہر بھر کے شاہراہوں، بازاروں اور بلڈنگوں کو رنگ برنگے برقی قمقوں سے سجایا گیا، جلوس اور ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزریں، جلوس کے شرکاؤں نے سبز جھنڈوں کے ساتھ درود کے بینرز اٹھا رکھے تھے اور آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے لگاتے اور درود پاک بآواز بلند پڑھتے جارہے تھے۔