Tag: ریلیز

  • ویڈنزڈے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

    ویڈنزڈے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی

    نیٹ فلکس کی سپر ہٹ نیچرل ویب سیریز ’ویڈنزڈے ایڈمز‘ کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا جبکہ ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

    نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ویب سیریز ’ویڈنزڈے‘ ایک بار پھر باکس آفس پر چھانے کے لیے تیار ہے، سیزن 2 کا پہلا خوفناک اور سنسنی خیز ٹیزر نیٹ فلکس پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    ٹیزر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس بار کہانی میں پہلے سے بھی زیادہ پراسرار موڑ، سنسنی خیز مناظر اور نئے کردار شامل کیے گئے ہیں۔

    مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز ایک بار پھر نیورمور اکیڈمی لوٹتی ہے، لیکن اس بار وہ صرف سیکھنے نہیں بلکہ لاشوں کے دفن ہونے کی جگہیں جاننے آئی ہے۔

    ٹیزر کا آغاز ایک چونکا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جہاں جینا اور ٹیگا عرف ویڈنزڈے ایئر پورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے کپڑوں میں چھپائے گئے ہتھیار نکالتی ہیں جسے دیکھ کر سیکیورٹی عملہ حیران رہ جاتا ہے۔

    اس دوارن ویڈنزڈے کے بیگ سے ایک کٹا ہوا ہاتھ اور سن اسکرین کی ٹیوب ملتی ہے جسے دیکھ کر سیکیورٹی عملے کے ساتھ جینا بھی حیران رہ جاتی ہیں۔

    ویڈنزڈے اس بار اپنے والدین مورٹیشیا اور گومز ایڈمز کے ہمراہ اسکول واپس آتی ہے، جہاں اس کے پرانے دوست اس کا پرتپاک استقبال کرتے ہیں لیکن ویڈنزڈے ہمیشہ کی طرح خاموش، سنجیدہ اور مشن پر فوکسڈ نظر آرہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیزن کا پہلا مرحلہ 6 اگست جبکہ دوسرا 3 ستمبر 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

  • ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    ’کرش 4‘ میں ہریتک روشن کی ہیروئن کون ہوگی؟ نامور اداکارہ کا نام سامنے آگیا

    بھارتی باکس آفس کی مقبول فرنچائزز کی فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روشن کے ہمراہ بالی ووڈ کی معروف ہیروئن نظر آئیں گی۔

    بھارتی باکس آفس کی چارٹ بسٹر فلم کِرش 4 وہ فلم ہے جس کا انتظار بالی ووڈ کے متوالے کافی عرصے سے کر رہے ہیں، اس فلم کی ابتدا سال 2003 میں کوئی مل گیا سے ہوئی تھی جس کے بعد سال 2006 میں کِرش اور سال 2013 میں کرش 3 ریلیز ہوئی۔

    بلاک بسٹر فلم کرش 3 کی ریلیز کے بعد مداح ہریتک روشن کی فلم  کرش 4 کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم کچھ دن پہلے یہ خبر سامنے آئی کہ ہریتک روشن کرش 4 کے ساتھ بطور ‘ڈائریکٹر’ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

    دیپیکا نہ عالیہ۔۔۔بالی ووڈ کی سب سے مہنگی اداکارہ کون؟

    تاہم اب بھارتی میڈیا نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ فلم کرش 4 میں اداکار ہریتک روش کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور ہیروئن کردار ادا کریں گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ہریتک روشن اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پریانکا چوپڑا کو ایک مرتبہ پھر سے فلم کی مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا نے فلم کی کہانی کو سراہا ہے، جبکہ اس فلم میں ریکھا بطور ہریتک کی ماں اور پریتی زنٹا بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا اس سے قبل ’کرش‘ اور ’کرش 3‘ میں بھی اداکار ہریتک کے ساتھ جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

  • فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘کی تیاری کے بعد ریلیز کی تاریخ سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل ’ستارے زمین پر‘ پر سب کو انتظار ہے تاہم اس کی ریلیز سے متعلق اداکار نے خود بتادیا ہے۔

    اتوار کو گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکار عامر خان نے اشارہ دیا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ایک مرکزی اداکار کے طور پر میری اگلی فلم ستارے زمین پر ہے، ہم اسے اس سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے جا رہے ہیں، یہ ایک بڑی دلچسپ فلم ہے، مجھے اس کی کہانی پسند ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ یہ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور اس فلم کا کلائمکس وڈودرا میں شوٹ کیا گیا ہے، وڈودرا میں بہت تبدیلیاں آئی ہیں، جب میں پہلی بار یہاں آیا تھا تو میں شاید 12 سال کا تھا تب سے اس علاقے میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ عامر خان ’ستارے زمین پر’کو پروڈیوس کر رہے ہیں اور اس فلم میں ’جنیلیا ڈی سوزا بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

    واضح رہے کہ  2007 کی مشہور فلم ’تارے زمین پر‘ میں ڈسلیکسیا جیسے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا اس مرتبہ بھی فلم ’ستارے زمین پر’ میں ڈاؤن سنڈروم جیسی سنگین بیماری پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

  • پاک، بھارت کرکٹ پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پاک، بھارت کرکٹ پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آ گئی

    پاک بھارت کرکٹ مسابقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں دنیائے کرکٹ کی ان دو بڑی حریف ٹیموں پر نیٹ فلیکس نے دستاویزی فلم بنائی ہے۔

    کھیل بالخصوص کرکٹ کا میدان ہو اور وہاں ٹیمیں پاکستان اور بھارت کی مدمقابل ہوں تو پھر ماحول کسی کھیل کا نہیں جنگ جیسا ہوتا ہے۔ روایتی حریفوں کے مقابلے میں کھلاڑیوں سے لے کر شائقین کرکٹ تک جوش وولولہ دیدنی اور ایک دوسرے کو شکست دینے کی چاہ ناقابل یقین حد تک ہوتی ہے۔

    یہ میچز سنسنی خیزی سے بھرپور ہوتے ہیں، شاید اسی لیے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ کے علاوہ دنیا بھر کے شائقین سمیت عام افراد بھی ان میچز کو انجوائے کرتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کی اس جنگ پر یوں تو کئی فلمیں بن چکی ہیں لیکن حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جس میں ان مقابلوں کی تاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے وہ جلد منظر عام پر آنے والی ہے۔

    معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے پاک بھارت میچز کے سنسنی خیز لمحات کو دستاویزی فلم کی شکل میں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    نیٹ فلیکس نے یہ تاریخی دستاویزی فلم ‘دی گریٹسٹ رائیولری: انڈیا ورسز پاکستان’ (بھارت بمقابلہ پاکستان، سب سے بڑی دشمنی) کے عنوان سے بنائی ہے، جو فلم اسٹریمنگ کے لیے 7 فروری سے دستیاب ہو گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    اس دستاویزی فلم میں دونوں ملکوں کی کرکٹ کی تاریخ کو انتہائی دلچسپ پیرائے میں اسکرین پر پیش کیا گیا ہے۔

    شائقین کرکٹ اس فلم میں دونوں ممالک کے سینئر کھلاڑیوں جاوید میاں داد، انضمام الحق، وقار یونس، شعیب اختر، سنیل گواسکر، سارو گنگولی، وریندر سہواگ، روی چندر ایشون کے انٹرویوز دیکھیں گے جو جذبات بھڑکاتے ان مقابلوں میں اپنی شرکت کے تجربات شائقین سے شیئر کریں گے۔

    اس دستاویزی فلم کو ‘گرے میٹر انٹرٹینمنٹ’ نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار چندرادیو بھاگت اور اسٹیورٹ سگ ہیں۔ اس میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ کے علاوہ دونوں ممالک کی روایت اور ثقافت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

    نیٹ فلیکس کی جانب سے ایک روز قبل اس دستاویزی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا   آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام سے اعلان کیا گیا ہے اور اب تک دو لاکھ کے قریب صارفین دیکھ کر دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • فلم ’لاہور 1947‘ کب ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    فلم ’لاہور 1947‘ کب ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ جاری ہے جو جون 2024 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، اس فلم میں عامر خان بھی ایک خصوصی انٹری دیں گے جبکہ مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرن کے علاوہ ان کے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی آزادی کے گرد گھومے گا۔اس سے قبل عامر خان 25 برس قبل ہدایت کارہ دیپا مہتا کی فلم ’ارتھ: 1947‘ میں بھی کام کرچکے ہیں جس کی کہانی پاکستانی مصنفہ بپسی سدھوا کی کتاب ‘آئس کینڈی مین’ سے ماخوذ تھی۔ یہ کہانی 1947 کے فسادات کے تناظر میں لکھی گئی تھی۔

  • اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نصرت فتح کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز

    اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے نصرت فتح کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز

    بھارتی موسیقار نے موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور فن قوالی میں شہنشاہ قوال کا لقب پانے والے استاد نصرت فتح خان کی آواز میں ’پسوڑی‘ گانا ریلیز کر دیا۔

    اگر دورِ حاضر کا مقبول ترین گانا پسوڑی عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان گاتے تو کیسا ہوتا؟

    تاہم آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی موسیقار ویپول مہتا اور انشومان شرما نے نصرت فتح کی آواز میں پسوڑی گانا ریلیز کر دیا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد لوگ سن کر حیران رہ گئے، صارف نے کہا کہ ’ بھئی یہ کونسی آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کیا ہے‘، جبکہ دیگر اس مہارت کی تعریف کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کے سیریز 14 کا مقبول ترین گانا ہے جسے پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شے گِل نے گایا ہے، یوٹیوب پر اب تک اسے 600 ملین سے زائد بار سنا جا چکا ہے۔

  • رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی

    تامل فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم ’جیلر‘ نے ریلیز ہونے کے ساتھ ہی دھوم مچادی فلم نے پہلے ہی دن پہلے کروڑوں روپے کا بزنس کرلیا۔

    ’جیلر‘ رجنی کانت کی دو برسوں کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے جس کے لیے اُن کے مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، تاہم آج ریلیز کے موقع پر بھارت کے شہر بنگلور اور چنئی میں کئی دفاتر نے اپنے ملازمین کو چھٹی دیا ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر تھلائیوا کی فلمن جیلر کے خوب چرچے ہورہے ہیں جبکہ سپر اسٹر رجنی کانت کا نام مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلسن دلیپ کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم جیلر ریلیز کے پہلے روز ہی صرف بھارت سے 13 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اس فلم نے دنیا بھر سے ریلیز کے پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ سے 19 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

    فلم کی کہانی ایسے جیلر کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں قید گینگ کے ایک سرغنہ کو گینگ کی جانب سے جیل سے نکالنے پر روکتا ہے۔

    اس فلم میں رجنی کانت، موہن لال، جیکی شروف اور تمنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری نیلسن دلیپ کمار نے کی ہے۔

  • فلم ’ شعلے‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ ہے؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    فلم ’ شعلے‘ بھی ہالی وڈ فلم کا چربہ ہے؟ کئی سالوں بعد اہم انکشاف

    1975 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک شعلے کے حوالے سے عادل حسین نے اہم انکشاف کیا ہے۔

    جذبات، ڈرامہ، رقص، ایکشن سے بھرپور بالی وڈ کی سب سے مشہور فلم شعلے بڑی اسکرینوں پر ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی،  اس فلم میں امیتابھ بچن، ہیما مالنی اور دھرمیندر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے بہت سے مناظر ہالی وڈ کی مختلف فلموں سے متاثر اور کاپی کیے گئے تھے؟ جی ہاں ایک بار پھر بالی وڈ کی ایک اور سپر ہٹ فلم ہالی وڈ کا چربہ ہے۔

    اداکار عادل حسین اور سوشل میڈیا پر صارفین نے شعلے اور ہالی وڈ  فلموں کے مختلف مناظر کے درمیان غیر معمولی مماثلت کی نشاندہی کی ہے۔

    اداکار عادل حسین نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر سرجیو لیونک کے مشہور 1975 اسپگیٹی ویسٹرن ونس اپون اے ٹائم ان دی ویسٹ کا ایک سیکوئینس شیئر کیا، جو شعلے کے سین سے کافی ملتا جلتا ہے جہاں گبر (امجد خان) ٹھاکر (سنجیو کمار) کے خاندان کو ایک ایک کرکے گولی مار دیتے ہیں۔

    کلپ کو شیئر کرتے ہوئے اداکار عادل نے لکھا کہ ’’کس نے سوچا ہوگا کہ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں سے ایک اس فلم کی کاپی ہوں گی یا ۔۔۔۔۔۔شاید آپ کو پہلے ہی سے اس کا علم تھا؟

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے کہا کہ واہ۔۔۔میں تو حیران ہوں جس فلم نے نوجوان نسلوں کو متاثر کیا وہ بھی کاپی تھی۔

    ایک اور صارف نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعلے بھی؟؟؟؟؟؟ یہ اندازہ لگانا مشکل ہوگیا ہے کہ آج کل اصل سینما کونسا ہے۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ  ” شعلے فلم میں درجن سے زیادہ سین ہالی فلموں کا مرکب ہے۔ مشہور دھرمیندر واٹر ٹینک کا منظر ’سیکریٹ آف سانتا وکٹوریہ‘ کا ہے۔ ‘محبوبہ’ کا گانا اور ایکشن سین ‘دی پروفیشنلز’ (برٹ لینچسٹر اور لی مارون) کا ہے۔

  • اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن کب ریلیز ہوگا؟ اعلان ہوگیا

    دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈز توڑنے والی جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کی نومبر میں ریلیز کا اعلان کردیا گیا تاہم حتمی تاریخ ابھی بھی نہیں بتائی گئی۔

    سنہ 2021 کے اواخر میں نیٹ فلکس پر چھا جانے والی کورین سیریز اسکوئڈ گیم کا دوسرا سیزن شوٹنگ کے آخری مراحل میں ہے۔

    نیٹ فلکس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور سیریز اسکوئڈ گیم کا سیزن 2 نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

    دوسرے سیزن میں 466 شرکا گیم میں حصہ لیں گے اور جیتنے والا شخص 45 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی رقم حاصل کر سکے گا۔

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پچھلے سیزن کی اسٹوری لائن پر تنقید کی وجہ سے اب نئے سیزن میں یہ تبدیلی کی جارہی ہے کہ کھیل میں ہارنے والوں کو مرتے ہوئے نہیں دکھایا جائے گا۔

    لیکن اس کے باوجود دکھائے جانے والے کھیل نہایت خطرناک اور سسپنس سے بھرپور ہوں گے۔

    اسکوئڈ گیم کے سیزن 1 میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو مجبوری کے عالم میں ایک ایسے کھیل کا حصہ دکھایا گیا تھا جس میں سینکڑوں افراد کو پیسے کا لالچ دے کر مختلف کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والا زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

    اسکوئڈ گیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار او یونگ سو کو ان کی اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ بھی دیا گیا جس کے بعد وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔

  • عرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    عرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کی انتقال کے 3 برس بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے۔ تیسری برسی کے موقع پر ان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    دنیا سے کوچ کرنے سے قبل زندگی کے آخری ایام میں عرفان خان نے اپنی مقبول فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل ’انگلش میڈیم‘ اور ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کی شوٹنگ کروائی تھی۔

    ’انگلش میڈیم‘ کو تو عرفان خان کی زندگی میں ہی ریلیز کردیا گیا تھا، تاہم ایرانی اداکارہ گولشفتھ فرحانی کے ساتھ ان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کو ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔

    ان کی مذکورہ فلم کو اگرچہ متعدد فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے، تاہم اب اداکار کی تیسری برسی پر اسے نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    فلم کی پروڈکشن کمپنی ’پینوراما اسٹوڈیوز‘ نے اپنی ٹوئٹ میں ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے فلم کو 28 اپریل کو ریلیز کرنے کی تصدیق کی۔

    اس کے علاوہ فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے فلم کا ٹریلر جاری ہوتے ہوئے ہی مقبول ہوگیا ہے۔ عرفان خان کی آخری فلم کے ٹریلر پر بہت سے لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا کہ عرفان لائف ٹائم اچیومنٹ اور یہ فلم بھی آسکر کی مستحق ہے۔

    ٹریلر میں عرفان خان اور گولشفتھ فرحانی کو جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے اور اس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے

    یاد رہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان 53 برس کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔