مشہور ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 نے امریکی سنیما کھلتے ہی دھوم مچا دی، ایکشن کرائم سے بھرپور فلم اب تک 7 کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد جانتے ہیں کہ ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں گاڑیوں کی تباہی اور خطرناک ایکشنز کے بہت سے مناظر حقیقی ہوتے ہیں جو دیکھنے والوں کے اوسان خطا کردیتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 25 جون کو ریلیز ہونے والی ایکشن کرائم ڈراما فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 نے کرونا وبا کے بعد دوبارہ کھلنے والے امریکی سنیما گھروں کا شاندار افتتاح کیا اور شائقین کے دل جیت لیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہالی ووڈ فلم نے رواں ہفتے کے اختتام تک شمالی امریکی کے باکس آفس پر 7 کروڑ امریکی ڈالر کمالیے ہیں، مذکورہ فلم وبا سے متاثر ہونے کے بعد امریکی باکس آفس پر 10 کروڑ ڈالر تک پہنچنے والی چند فلموں میں سے ایک ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فاسٹ اینڈ فیورس 9 کو رواں ہفتے برطانیہ کے سنیما گھروں میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 گزشتہ سال مئی میں ریلیز کی جانی تھی مگر کرونا کے باعث اس کی نمائش ملتوی کردی گئی تھی۔
ڈی سی کامکس اور وارنر بروز نے ونڈر وومن کا دوسرا حصہ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا، فلم رواں برس 16 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
3 سال قبل اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردینے والی، تہلکہ مچادینے والی ونڈر وومن ایک بار پھر دھماکے دار انداز میں واپس آرہی ہے، ونڈر وومن 1984 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
ونڈر وومن کا دوسرا حصہ دنیا بھر میں 16 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا تاہم امریکا میں اسے کرسمس کے روز 25 دسمبر کو تھیٹرز اور ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
ونڈر وومن 1984 کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کوویڈ 19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے سینما گھر بند ہونے کے باعث اسے ریلیز نہ کیا جاسکا۔
فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ گال گیڈٹ نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لکھا کہ اس مشکل وقت میں فلم کو ریلیز کرنے کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ خوشی کے چند لمحات حاصل ہو سکیں۔
ونڈر وومن نے سب کو پچھاڑ دیا
سنہ 2017 میں ڈی سی کامکس کی ونڈر وومن نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ اب تک تخلیق کیے گئے تمام سپر ہیروز کو ٹکر دیتی اور دشمنوں کو پچھاڑتی ونڈر وومن نے سپر وومن کے تصور کو نئی جہت دی۔
اس سے پہلے سپر وومن پر بنائی گئی فلمیں اتنی زیادہ مقبول نہ ہوسکیں تاہم ونڈر وومن کی جاندار اداکاری اور اسکرین پلے نے مقبولیت اور پسندیدگی میں تمام سپر ہیروز فلموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
سپر وومن یا ونڈر وومن کا آئیڈیا سب سے پہلے سنہ 1941 میں سامنے آیا جب ایک امریکی کامک سیریز میں ایک خاتون کو جادوئی اور ماورائی قوتوں کا حامل دکھایا گیا۔
امریکی پرچم سے مشابہہ لباس میں ملبوس اس ونڈر وومن نے نہ صرف اس وقت خواتین کے بارے میں قائم تصورات کو کسی حد تک تبدیل کیا بلکہ اس کی تخلیق خواتین کی خود مختاری کی طرف ایک اہم قدم تھی۔
بعد ازاں ڈی سی کامکس کی فلم ونڈر وومن نے سپر وومن کو ایک نئی شناخت دے دی۔
سنہ 2017 میں ریلیز کی جانے والی ونڈر وومن جنگ عظیم اول کے زمانے کی تھی جس میں ڈیانا (ونڈر وومن) کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک ہوتا ہے جس کے بعد وہ دنیا کو بچانے والے افراد کی پہلی صف میں جا کھڑی ہوتی ہے اور اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیتی ہے۔
اب اگلی فلم سنہ 1984 کے زمانے کی ہے، جہاں دور تو نیا ہے تاہم ونڈر وومن پہلے سے بھی زیادہ مستعد اور حیران کن ہے اور بجلی کی سی تیزی سے اپنی راہ میں آنے والے دشمنوں کو پچھاڑ رہی ہے۔
فلم میں ونڈر وومن کا مرکزی کردار ادا کرنے والی گال گیڈٹ نے اس بار بھی اس کردار کو بے مثال انداز میں پیش کیا ہے۔
گال گیڈٹ کا تعلق اسرائیل سے ہونے کی وجہ سے پہلی فلم کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے اس پر کچھ ممالک میں پابندیاں بھی عائد کی گئی تھیں اس کے باوجود فلم نے بزنس میں کئی مشہور فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ونڈر وومن کے مداح بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔
اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’شیر دل‘ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’شیر دل‘ ملک بھر میں ریلیز کردی گئی۔ اپنے ٹریلرز اور گانوں سے مداحوں کے دلوں میں تجسس جگانے والی فلم نے ملک بھر سے مداحوں کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
اے آر وائی فلمز اور این کے پکچرز کی مشترکہ پیشکش ’شیر دل‘ کی کہانی 1965 کی جنگ پر بنائی گئی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، ارمینا رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں جبکہ ’شیر دل‘ کی کہانی اور اس کی پروڈکشن کے فرائض نعمان خان نے انجام دیے۔ فلم کی ہدایت کاری اظفر علی نے کی۔
شیر دل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے میکال ذوالفقار اور حسن نیازی کو اس بات کا یقین ہے کہ فلم شائقین کو متاثر کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بھی رقم کرے گی۔ اس سے قبل فلم کے ٹیزر اور پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی بے تحاشہ مقبولیت حاصل کرلی تھی۔
گزشتہ کئی دن سے فلم کے پریمیئر مختلف شہروں میں پیش کیے گئے تھے جن میں فنکاروں سمیت ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور فلم کو بے حد سراہا۔
لاس اینجلس : دوسری جنگِ عظیم کے دوران پیش آنیوالے سنسنی خیز واقعات کے گِرد گھومتی نئی ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ڈارکسٹ آور ریلیز کے لئے تیارہے، ہٹلر کی ضد کے آگے چرچل بھی بے بس ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی سننی خیز جنگی مناظر کی عکاس فلم ڈارکسٹ آور دوسری جنگِ عظیم دوم کی ہولناکیاں یاد دلادے گی۔
فلم میں بموں کی برسات اور گہرے پانیوں میں جنگی جہازوں کی گھن گرج کے دل دہلا دینے والے مناظر فلمائے گئے ہیں۔ برطانوی وزیرِاعظم وِنسنٹن چرچل کی جنگ عظیم روکنے کی کوششیں کیسے ناکام ہوئیں؟
ہٹلر کو جنگ سے باز نہ رکھا جاسکا، فلم اس کی بہترین عکاسی کرتی ہے، اس فلم میں گیری اولڈ مین چرچل کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں ۔
:فلم کا ٹریلر
فلم کے دیگر اداکاروں میں بین میڈلسن، کرسٹن اسکاٹ تھامس، للِی جیمز سمیت کئی اہم فنکار شامل ہیں، ڈرامائی تشکیل سے بھرپورتاریخی فلم بائیس نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لاہور سے آگے‘ امریکا میں بھی ریلیز کردی گئی۔ فلم کو دیکھنے کے لیے امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کا ہجوم امڈ آیا۔
اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام بننے والی فلم لاہور سے آگے پاکستانی سینما کی کامیاب فلم ثابت ہوئی جس نے پاکستان میں ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس کیا۔ اب اس فلم کو امریکا میں بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلاس میں فلم کو ریلیز کیا گیا جہاں فلم کو دیکھنے کے لیے پاکستانیوں اور غیر ملکی عوام کا ہجوم امڈ آیا۔
فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ ایک پاکستانی کا کہنا تھا کہ فلم نے لاہور کی یاد دلا دی۔
ڈیلاس کے سینما کے پاکستانی مالکان نے پاکستانی فلموں کی ریلیز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فلمیں دیکھ کر بے حد خوشی ہوتی ہے۔ پاکستانی فلموں کا معیار بڑھ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستانی فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پسند کی جارہی ہیں۔
فلم لاہور سے آگے کی کہانی مرکزی کرداروں کے سفر پر مشتمل ہے جس کے دوران انہیں مختلف سنگین و رنگین حادثات و واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ فلم میں لاہور کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف خوبصورت مقامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
فلم کے مرکزی کرداروں میں صبا قمر اور یاسر حسین موجود ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وجاہت رؤف نے انجام دیے ہیں۔
فلم کی نمائش پاکستان بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے جاری ہے۔
کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےفلم’’مالک‘‘ کے خلاف پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کوملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں ’’مالک‘‘ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں معاشرے کے حقائق دکھائے گئے ہیں۔
عاشر عظیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فلم سینسر بورڈ کی اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی لہذا حکومت کی پابندی غیرقانونی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سندھ میں کچھ سین نکال دیے گئے،جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے.فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ فلم مالک کی ریلیز سے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ’’مالک‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی فلم پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
کراچی : فلم مالک پاکستانی سنیماگھروں میں پابندی کے باوجود بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق عاشرعظیم کی فلم مالک کو پاکستان میں پابندی کا سامناہے،تاہم فلم کو وفاقی سینسر بورڈ یا سندھ سینسر بورڈ ملک سے باہر ریلیز کرنے سے نہیں روک سکتا.
فلم مالک کو پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونےکے کچھ ہی عرصے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا،وزارت اطلاعات کے مطابق فلم کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد میں شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے مطابق فلم ملک میں نسلی دقیانوسیت کو فروغ دی رہی تھی.
یاد رہے کہ وفاقی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی عرصے بعد سینسر بورڈ کو فلم میں خامیاں نظر آنے لگیں اور فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک کی ملک بھر کے سنیماگھروں میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی.
فلم مالک کی ٹیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں فلم کی پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پرعدالت کی جانب سے 10 جون کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیا تھا.
ڈائریکٹر عاشر عظیم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم گلف ممالک سمیت کینیڈا،انگلینڈ،امریکا اور آسٹریلیا میں مداحوں کے لیے بہت جلد ریلیز کی جائے گی.
Maalik is coming soon to Cinemas in GCC, US, Canada, UK and Australia. https://t.co/A0J5eFqwTE
— Maalik – The Movie (@Maalik_themovie) July 1, 2016
یاد رہے کہ فلم مالک آٹھ اپریل کو پاکستانی سنیماگھروں میں ریلیز کی گئی،جبکہ اے آروائی فلم ڈسٹریبیوشن پارٹنز ہے،فلم کے ڈائریکٹر، رائٹر،پڑدیوسر عاشر عظیم ہیں، جبکہ فلم کی کاسٹ میں عاشر عظیم، فرحان علی آغا،ساجد حسن، احتشام الدین، حسن نیازی، راشد فاروقی سمیت دیگر شامل تھے.
کراچی: اے آر وائی فلمز اور سکس سگمہ پلس کی مشترکہ کاوش ’جوانی پھر نہیں آنی ‘نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی۔
فلم جوانی پھر نہیں آنی نے ریلیز ہوتے ہی پاکستان میں باکس آفس کا نیا ریکارڈ بنالیا، جس میں فلم نے ایک دن میں 2 کروڑ سے زائد کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔
#jpna setting a new box office opening record ever with a business of more than Rs 20.7 million on 1st day in pak @Jerjees@Salman_ARY
ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔
فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔
اے آر وائی فلم اور سکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش "جوانی پھرنہیں آنی” برطانیہ، امریکہ ، یورپ اور متحدہ عرب عمارات میں نمائش کے بعد پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
کراچی : اے آروائی فلمزاورسکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش’’ جوانی پھرنہیں آنی‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نمائش کے لئے پیش کردی گئی، پہلے دن شائقین کثیر تعداد میں فلم دیکھنے امڈ آئے۔
عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پراے آروائی فلمزنے اپنی شاہکار فلم جوانی پھرنہیں آںی پاکستان، بھارت، دبئی امریکہ، کینیڈا، افریقہ، آسٹریلیا اوریورپ میں نمائش کے لئے پیش کردی ہے۔
ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔
KHUL JAYE BOTAL song from the film JAWANI PHIR NAHI ANIPresenting the second song of the film Jawani Phir Nahi Ani"KHUL JAYE BOTAL"Cast: Humayun Saeed, Hamza Ali Abbasi, Ahmed Butt, Vasay Chaudhry, Aisha Khan, Mehwish Hayat, Uzma Khan, Sarwat Gillani, Sohai Ali Abro, Javed Sheikh, Bushra Ansari & Ismail TaraDirected by: Nadeem Baig Producers: Salman Iqbal, Humayun Saeed, Jerjees Seja & Shahzad NasibA joint production of ARY Films & Six Sigma Plus Releasing on Eid ul Azha in Cinemas Across Pakistan, UAE, UK, Australia, Africa by ARY FILMS
Posted by ARY Films on Monday, August 31, 2015
یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمیخان اور دیگر شامل ہیں۔
Presenting the Fourth song from the film Jawani Phir Nahi Ani FILM :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF MOVIE :NADEEM BAIG SONG :JAWANI PHIR NAHI ANI DIRECTOR OF TITLE SONG :ADNAN MALIKD.O.P:MO AZMI SINGER : AHMAD ALI BUTT FEAT FAIZA MUJAHID AND MADAM NOOR JAHANLYRICS AND COMPOSED BY AHMAD ALI BUTT SONG PRODUCTION : HASIL KURESHIPOST :SHARPIMAGE PRODUCED BY: ARY FILMS AND SIX SIGMA PRESENTS ....Releasing on eid ul azha in cinemas across Pakistan, UK, USA & Middle East
Posted by ARY Films on Tuesday, September 15, 2015
اس موقع پر شائقین نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی بے پناہ پسندیدگی کا اظہارکیا اورجوانی پھرنہیں آنی کو سال کی بہترین فلم قراردیا۔
عید الاضحیٰ کے پہلے نمائش کے لئے پیش ہونے والی اس فلم کے تمام شو ہاوٗس فل جارہے ہیں۔
غیرملکی سینما گھروں کی فہرست
جوانی پھر نہیں آنی برطانیہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے
جوانی پھر نہیں آنی متحدہ عرب امارات کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے
جوانی پھر نہیں آنی امریکہ کے مندرجہ ذیل سینما گھروں میں پیش کی جارہی ہے
کراچی : اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیشکش فلم جوانی پھر نہیں آنی عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی،مذکورہ فلم کے ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔
فلم کے پروڈیوسرز میں سلمان اقبال، جرجیس سیجا ، شہزاد ناسب اور ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی مہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں۔
یہ چاروں دوست اپنی زندگی کا بھرپور لطف اٹھانے کیلئےبنکاک کا رخ کرتے ہیں، فلم کے اداکاروں میں ہمایوں سعید، حمزہ علی عباسی، احمد علی بٹ، واسع چودھری، جاوید شیخ، اسماعیل تارا، بشری انصاری، سوہائے علی ابڑو، مہوش حیات، عائشہ خان، ثروت گیلانی اور عظمی خان اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کا پہلا پریمیئر انیس ستمبر کولاہور اور دوسرا بیس ستمبر کوکراچی میں منعقد ہوا، اس موقع پر صدراے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال، بھارتی فلم سازمہیش بھٹ اورفلم کی کاسٹ سمیت لالی ووڈ کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ فلم کا تیسرا پریمئیر دبئی میں منعقد ہوا جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی،۔
فلم اے آر وآئی میڈ ان پاکستان کمپین کے تحت عید الاضحیٰ پر پاکستان سمیت امریکا، انگلینڈ، انڈیا، افریقہ اور آسٹریلیا میں ریلیز کی جائیگی۔