Tag: ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

  • اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 5 چینی ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث 5 چینی ملزمان ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    کراچی : شہریوں کو اے ٹی ایم فراڈ کے ذریعے چونا لگانے والے پانچ چینی باشندوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے تین دن کا ریمانڈ دے کرآئندہ سماعت پر مترجم ساتھ لانے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرنے والے پانچ چینی باشندوں کو آج سٹی کورٹ کراچی میں پیش کیا گیا۔

    سماعت کے موقع پر جج نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ پر تشدد ہوا ہے؟ جس پر ملزمان نے اشارے سے بتایا کہ ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر تشدد کیا گیا ہے۔

    عدالت میں تفتیشی افسر نے دعویٰ کیا مذکورہ ملزم نے خود دیوار پر ٹکر ماری، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید اے ٹی ایم کارڈ اور خفیہ کیمرے برآمد کرنے ہیں لہٰذا ان کا ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے مزید تین دن کاریمانڈ دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مترجم کو لازمی ساتھ لانے کی ہدایت کی۔


    مزید پڑھیں: اے ٹی ایم سے رقم چوری کرنے والے دو چینی باشندے گرفتار


    یاد رہے کہ صدر کراچی کے علاقے عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ کے سامنے نجی بینک میں قائم اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگانے والے دو چینی باشندوں کو تھانہ آرٹلری میدان پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔


    مزید پڑھیں: اے ٹی ایم ڈیٹا چوری کرنیوالا چینی باشندہ رنگے ہاتھوں گرفتار


    بعد ازاں کراچی پولیس نے شبیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے شارع فیصل پر واقع نجی بینک کے قریب سے چینی باشندے کو گرفتار کیا جو اے ٹی ایم اسکیمنگ ڈیوائس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا حاصل کر کے رقم نکال لیا کرتا تھا۔

     

  • قتل کا ایک اورمقدمہ: مجید اچکزئی دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    قتل کا ایک اورمقدمہ: مجید اچکزئی دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    کوئٹہ : ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کے خلاف تیسرا مقدمہ سامنے آگیا۔ انیس سو بانوے میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ایم پی اے کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جی پی او چوک پر فرائض انجام دینے والے ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کے قتل کے مقدمے میں ملوث ایم پی اے مجید اچکزئی پر پچیس سال پرانے قتل کا ایک اور مقدمہ کھل گیا۔

    مجیداچکزئی کوجوڈیشل مجسٹریٹ فائزہ بختاور کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نےسول تھانہ کوئٹہ میں انیس سوبانوے میں درج قتل اقدام قتل کے مقدمےمیں ایم پی اے کادو روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظورکرلیا۔


    بلوچستان اسمبلی کےرکن مجیدخان اچکزئی گرفتار


    مجید اچکزئی کے وکیل نے مقدمےکو سازش قرار دیا ہے، ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے بعد مجید اچکزئی کےخلاف سامنےآنے والایہ تیسرامقدمہ ہے۔


     ایم پی اے مجید اچکزئی کی صحافیوں سے بد تمیزی


    پولیس نے حادثے کے بعد پہلے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔


    گرفتار ایم پی اے مجید اچکزئی کیلیے روم کولر، مشروبات 


    واضح رہےکہ عبدالمجید اچکزئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع قلعہ عبداللہ کی سیٹ پی بی-13 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔