Tag: ریما خان

  • ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت

    ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت

    فلم اسٹار ریما خان نے ہتک عزت کے دعووں کی سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ  نے فلم اسٹار کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور درخواست پر نوٹس جاری کر کے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔

    فلم اسٹار ریما خان نے درخواست میں ہتک عزت کے قانون کے تحت ٹربیونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا،  فلم اسٹار کے وکیل جہانزیب سکھیرا  نے نشاندہی کی کہ ہتک عزت قانون 2024 کے تحت ٹربیونل تشکیل دیئے جانے تھے لیکن ابھی تک ٹربیونل تشکیل نہیں دیئے گئے۔

    ریما خان کے وکیل نے یہ بتایا 2024 کے قانون سے پہلے ایڈیشنل سیشن جج اور سول ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرسکتے لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہتک عزت کے دعوے پر صرف ٹربیونل کی سماعت کرسکتا۔

    جہانزیب سکھیرا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹربیونل تشکیل نہ دینے کی وجہ سے دعوے التوا کا شکار ہیں، اور درخواست گزار فلم اسٹار کے ہتک عزت پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عید کے بعد ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں گے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل دینے اور انہیں فعال کیا جائے، ریما خان کی درخواست پر اب 10 اپریل کو سماعت ہوگی۔

    ایک غیر معروف فلم سرمایہ کار شاہد رفیق نے ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ ریما خان پر دو کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے ان سے پیسے لیے لیکن واپس نہیں کیے۔

    شاہد رفیق نے کہا تھا کہ ریما نے پیسے دینے کے بجائے ان سے ایک معاہدہ کیا جس کے تمام ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں اور اس کے علاوہ بینک اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن ریما نے مجھ پر 20 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کر دیا کہ میں فراڈ ہوں، ریما سامنے آئیں تو معلوم ہوگا کہ دھوکا کس نے دیا۔

  • ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    پاکستان کے معروف فلمساز ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان سے معافی مانگ لی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان اور فلمساز ناصر ادیب گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ تبصروں کی وجہ سے پورے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

    ہوا یوں کہ کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی خان، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے ان متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا تھا۔

    تاہم اب ناصر ادیب نے دوبارہ سے اسی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے، ناصر ادیب نے کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اور میں نے ایسی بات کی جس کی تصدیق نہیں کی، مجھے معاف کردیں کیونکہ مجھے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور نہ ہی ایسے دعوے کرنے چاہیے تھے۔

    ناصر ادیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور اس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، لاہور میں ہی پیدا ہوئیں، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت اس جگہ یا اس بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا، اس لیے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    پاکستانی فلموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے اپنے سے متعلق تبصرے پر ناصر ادیب کو شاندار جواب دیدیا۔

    کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نےاداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا  تاہم اب اداکارہ نے متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    ریما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے جمعہ مبارک کا پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ ’’ اپنے آپ کو اشرف المخوقات اس وقت کہیں جب آپ کی شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو‘‘۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ الله پر توکل کرنا، اس کے فیصلے پر راضی رہنا اس کے امر کو تسلیم کرنا اور اپنے معاملات اس کے سپرد کرنا ایمان ہے، اے پاک پروردگار ہمیں ایمان کی پختگی عطا فرما‘۔

    اداکارہ ریما خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت فنکاروں کے کمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، ان میں سے ایک اداکار عمران اشرف نے کمنٹ کیا کہ ’ آپ ایک سپر اسٹار اور عظیم شخصیت ہیں۔‘

  • ’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

    ’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

    اداکارہ مشی خان نے ریما سے متعلق نازیبا بیان دینے پر فلمساز ناصر ادیب سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پر ناصر ادیب کے ایک بیان پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ سردی بڑھنے کے ساتھ کچھ لوگوں کے دماغ عجیب ہوگئے ہیں ہماری سوسائٹی میں گڑھے مردے نکال کر اس پر بات کرنا عام ہوگیا ہے۔

    مشی خان نے کہا کہ پوڈ کاسٹ کا جو ٹرینڈ شروع ہوا اس میں لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ کہاں پر فل اسٹاپ ہے اور کہاں پر بات کرنی ہے، ناصر ادیب صاحب اس عمر میں اس طرح کی بات کریں گے مجھے بالکل بھی توقع نہیں تھی۔

    انہوں نے کہا کہ ریما کا جہاں سے بھی تعلق ہے وہ میری اچھی دوست ہیں، مجھے دکھ ہوا، مجھے نہیں معلوم وہ صحیح کہہ رہے ہیں یا غلط لیکن ناصر ادیب نے ان کے بارے میں جو بھی الفاظ کہے انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

    مشی خان نے کہا کہ ناصر ادیب کو سوچنا چاہیے کہ ایک انسان کی زندگی پچیس سالوں میں بدل جاتی ہے اور آپ اب جاکر اس طرح کی باتیں کررہے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے آپ پوڈ کاسٹ میں ایک دوسرے کے اوپر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ ریما خان کی فیملی اور دوست ہیں، آپ نے ان کے بارے میں اس طرح کی بات کرکے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ریما کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    مداحوں نے مشی خان کے اس موقف کو سراہا اور انہیں ریما خان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

  • ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    ریما خان حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئیں

    پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان ریما خان بھی حج 2024 کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

    گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ ریما خان نے ائیر پورٹ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ائیرپورٹ پر مکمل پردے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    ریما خان نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ ’الحمدللّٰہ جمعہ کی صبح مدینہ پاک پہنچی ہوں‘ ان اداکارہ نے مسجد نبوی کے صحن کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    یاد رہے کہ اس سال بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر بھی حج کی سعادت حاصل کریں گی۔

  • ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکاروں ریما خان اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دونوں گنگناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دونوں بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے پر لپ سنکنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے مداحوں کی فرمائش پر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں۔

    دونوں اداکار گاڑی میں ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

  • کرونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    کرونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ

    لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی، وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جنھوں نے کو وِڈ کے خلاف ویکسی نیشن کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے فالوورز کو خبر دی کہ انھوں نے کرونا وائرس کی ویکسین لگوا لی ہے۔

    ریما خان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہتی نظر آتی ہیں کہ میں آج کو وِڈ نائنٹین کی پہلی ویکسین لگوا رہی ہوں، اور میں ٹھیک محسوس کر رہی ہوں۔

    امریکا کے ایک ویکسین سینٹر میں کرونا ویکسین لگواتے ہوئے ریما خان نے انجیکشن لگنے کے وقت ہلکی سی چیخ بھی ماری، تاہم وہ اس سے بالکل بھی نہیں گھبرائیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    ریما کی پوسٹ پر اداکار عمران عباس نے تبصرہ لکھا کہ آپ کئی معاملات میں آگے رہتی اور ابتدا کرنے والوں میں سے ہوتی ہیں، محفوظ رہیں، صحت مند اور خوبصورت رہیں۔

    —فوٹو:اسکرین شاٹ

    واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان امریکا میں اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مقیم ہیں۔وہ 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کر کے امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ ریما خان کو شان دار اداکاری پر مارچ 2019 میں حکومت پاکستان نے تمغاے حسن کارکردگی سے نوازا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    ویکسین سے قبل انھوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انھوں نے بتایا کہ میں کو وِڈ 19 کی ویکسین لگوانے جا رہی ہوں، یہ بہت اہم ہے میری دعا ہے کہ ویکسین جلد از جلد پاکستان بھی آئے۔

    ریما نے کہا میری درخواست ہے کہ تمام لوگ ویکسین ضرور لگوائیں، نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے پیاروں کے لیے بھی۔

  • کیا ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری میں‌ واپس آرہی ہیں

    کیا ریما خان پاکستانی فلم انڈسٹری میں‌ واپس آرہی ہیں

    ۔کراچی : دلکش معروف اداکارہ اور ہدایت کار ریما خان کا فلم انڈسٹری میں واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے ڈرامہ منصف خلیل الرحمن سے رابطہ کر کے اپنی فلم کے لئے اسکرپٹ لکھنے کی درخواست کی ہے۔

    ریڈیو پاکستان رپورٹر کے مطابق ریما خان آج کل اپنی نئی فلم کے حوالے کراچی میں موجود ہیں، تاہم کاغذائی کاروائی مکمل ہونے کے بعد فلم کے کرداروں کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

    واضح رہے ریما خان نے 2011 میں اپنی آخری فلم ’’لو میں گُم‘‘ مکمل کی تھی اور اُسی سال انہوں نے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سید طارق شہاب سے شادی کا اعلان کرتے ہوئے فلم انڈسٹری کا خبر کہہ دیا تھا۔

    reema1

    اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ کو ان کی کام اور خوبصورتی کی بنیاد ’’ڈریم گرل‘‘ کا خطاب حاصل کرچکی ہیں۔

    معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی فلم بلندی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے 1990 سے اپنے فن کا آغاز کیا۔
    لمبے عرصے تک اسکرین سے غائب رہنے کے بعد ریما خان کی انڈسٹری میں واپس آمد پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔