Tag: ریمو ڈیسوزا

  • ریمو ڈیسوزا، انکی اہلیہ پر ڈانسرز سے 12 کروڑ کا فراڈ کرنیکا مقدمہ درج

    ریمو ڈیسوزا، انکی اہلیہ پر ڈانسرز سے 12 کروڑ کا فراڈ کرنیکا مقدمہ درج

    کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈی سوزا اور ان کی اہلیہ لیزیل ڈی سوزا کے خلاف ساڑھے 11 کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    مہاراشٹر میں ایک ڈانس گروپ نے کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا اور انکی اہلیہ کے خلاف 11.96 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کروایا ہے، پولیس نے بتایا کہ ہفتہ کو پانچ دیگر لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 26 سالہ ڈانسر کی شکایت پر درج کیا گیا، میرا روڈ پولیس اسٹیشن میں 16 اکتوبر کو ریمو، لیزیل اور پانچ دیگر کے خلاف دفعہ 465 (جعل سازی)، 420 (دھوکہ دہی) اور تعزیرات ہند کی دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ اور اس کے گروپ کے ساتھ 2018 سے جولائی 2024 کے درمیان مبینہ طور پر دھوکہ دہی کی گئی تھی۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ ڈانس گروپ نے ایک ٹیلی ویژن شو میں پرفارم کیا اور فتح حاصل کی جبکہ ملزم نے مبینہ طور پر ایسا ظاہر کیا جیسے یہ گروپ ان کا ہے اور 11.96 کروڑ روپے کی انعامی رقم ہتھیا لی۔

    اس معاملے کے دیگر ملزمان میں اوم پرکاش شنکر چوہان، روہت جادھو، فریم پروڈکشن کمپنی، ونود راؤت، ایک پولیس اہلکار اور رمیش گپتا شامل ہیں، پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے

    سلمان خان پہلی بار باپ کا کردار نبھائیں گے

    ممبئی: بالی ووڈ سپراسٹارسلمان خان اپنی نئی فلم میں پہلی بار نوجوان بیٹی کےباپ کا کردار نبھائیں گے۔فلم میں منفرد نظرآنے کے لیےوہ آج کل ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کروڑوں دلوں کی جان بالی ووڈ کےحقیقی سلطان سپراسٹار سلمان خان نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ باکس آفس پرصرف کمائی کےمعاملے میں ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کچھ نیاکرنے کےحوالے سےبھی انڈسٹری کےحقیقی سلطان مانے جاتے ہیں۔

    سپراسٹار سلمان خان پہلی بارکوریوگرافراورفلمساز ریموڈیسوزا کی ڈانس فلم میں جلوہ گرہوں گے۔فلم میں اپنےکردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیےوہ خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں۔

    salman1

    ریموڈیسوزا کافلم سےمتعلق کہناہےکہ سلمان خان کوفلم میں اچھا ڈانسر بننے کےلیےاپنا وزن کم کرنےکی ضرورت ہے۔فلم میں انہیں ڈانس کےاسٹیپس کے لیےٹریننگ دی جارہی ہے۔

    خیال رہےکہ سلمان خان جو فلم انڈسٹری میں نئےلوگوں اورننھےاداکاروں کومتعارف کروانے کےحوالے سےشہرت رکھتے ہیں۔انہوں نےحال ہی میں اپنی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں ایک ننھے اداکارکو متعارف کروایا ہے۔ہدایت کار کبیر خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم رواں سال جولائی میں ریلیزکی جائےگی۔

    salman2

    یاد رہےکہ دبنگ خان کی گزشتہ دونوں فلموں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ نے باکس آفس پر600کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تہلکہ مچادیاتھا۔

    بالی ووڈ کےسلطان سے متعلق فلمی ناقد جےپرکاش چوکسے کاکہناہےکہ ’آپ کچھ بھی کہہ لیں،لوگ سلمان خان کو دیکھنے آتے ہیں۔وہ اس وقت بالی وڈ کےٹاپ اسٹار ہیں۔‘

    واضح رہےکہ ریمو ڈیسوزا کی ڈائریکشن میں بننے والی سلمان خان کی فلم رواں سال کرسمس کےموقع پر ریلیز کی جائے گی۔