Tag: رینجرزاختیارات

  • سندھ حکومت نے تاحال رینجرزاختیارات میں توسیع کی منظوری نہیں دی

    سندھ حکومت نے تاحال رینجرزاختیارات میں توسیع کی منظوری نہیں دی

    کراچی : رینجرز کو کراچی میں حاصل خصوصی اختیارات کا آج آخری دن ہے، سندھ حکومت نے تاحال رینجرز اختیارات میں توسیع کیلئے بھیجی جانے والی سمری کی منظوری نہیں دی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کے تحت رینجرز کو ملنے والے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

    سندھ میں رینجرز کے قیام میں توسیع کے حوالے سے وزیر داخلہ نے سمری پر تاحال دستخط نہیں کیے ہیں اور سمری کو دستخط کے بغیر ہی محکمہ قانون کو بھجوا دی گئی ہے۔

    سمری میں رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی گئی ہے، خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز چھاپے مار کرکسی ملزم کو تفتیش کے لئے نوے روز اپنی تحویل میں رکھ سکتی ہے۔

    رواں سال چار مئی کو رینجرز کے خصوصی اختیارات میں نوے دن کی توسیع کی گئی تھی۔ جس کی مدت کل انیس جولائی کو ختم ہوجائے گی۔

    سال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا رینجرز کو خصوصی اختیارات فوری مل جائیں گے؟ حالیہ دنوں صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور رینجرز حکام کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث اختیارات کا معاملہ ایک پھر لٹکے گا؟

    اس سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری پر رینجرز کے اختیارات کا معاملہ ایک مرتبہ پہلے اٹک چکا ہے۔

    انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت کراچی میں رینجرز کو اختیارات حاصل ہیں جو کل رات بارہ بجے ختم ہوجائیں گے۔

     

  • وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات کی سمری پردستخط کردیئے

    وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات کی سمری پردستخط کردیئے

    کراچی : سندھ کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اختیارات کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ جس کے تحت رینجرز کو صوبے میں تین ماہ کے لئے اختیارات دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کا فون کام کرگیا۔ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کی سمری کا معاملہ لٹکا ہوا تھا۔ ایسے میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ سندھ سے فون پررابطہ کرلیا۔

    نثارعلی خان نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا رینجرزکے اختیارات کانوٹی فکیشن باہمی مشاورت سے جاری کیاجائے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تحفظات دورکرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

    سید قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ کی بات سے اتفاق کیا۔ ذرائع کےمطابق چوہدری نثارکےٹیلی فون کے بعد سندھ کابینہ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری منظور کرلی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے دستخط بھی کر دیئے۔ سمری وفاقی حکومت کی منظوری کیلئے بھجوائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے وزیر داخلہ کو کراچی کا دورہ یاد دلایا، جس پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ جلد کراچی آئیں گے۔