Tag: رینجرزکے حوالے

  • بھارت سے 39 پاکستانی قیدی رہا، واہگہ بارڈر پررینجرزکے حوالے

    بھارت سے 39 پاکستانی قیدی رہا، واہگہ بارڈر پررینجرزکے حوالے

    لاہور : بھارت نے سزائیں مکمل ہونے پر39 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، بھارت سے رہائی پانے والوں میں 18ماہی گیربھی شامل ہیں، مذکورہ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے مختلف جرائم میں سزا یافتہ 39 پاکستانیوں کو سزا مکمل کرنے کے کافی روز بعد رہائی کا پروانہ تھما دیا۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے 39  پاکستانیوں کورہائی ملی، 21 قیدی بھارت میں اپنی سزائیں بہت عرصہ پہلے مکمل کرچکے تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر بھارتی فوج نے گرفتار کیا تھا جبکہ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا۔

    پاکستانی قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف نے پنجاب رینجرز کے حوالے کیا، رہائی پانے والوں میں سندھ کا ایک خاندان بھی شامل ہے، تمام پاکستانیوں کو قانونی کارروائی کے بعد ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا۔

  • مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز90روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے

    کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرمعیزکونوے روزہ ریمانڈپررینجرزکے حوالے کردیا۔ دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم یعقوب عرف مامابھی پکڑاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرمعیز کوانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ملزم پر پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کا الزام ہے۔

    عدالت نے ملزم کو نوے روزکیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ادھر کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹ گارڈن پولیس نے صدر پارکنگ پلازہ کےقریب کارروائی کرکے ملزم یعقوب عرف ماما کوگرفتارکرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر زیرزمین چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد برآمد کیاگیاہے، جس میں ایل ایم جی، کلاشنکوف، رائفل، ریپیٹر پستول اور متعدد گولیاں شامل ہیں۔

    ملزم یعقوب سیاسی جماعت کے کارکنان اور انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل سمیت دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    سی ٹی ڈی نے پاک کالونی گٹر باغیچہ کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا اور عمران عرف بلونامی ملزم کوگرفتارکیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدہواہے۔