Tag: رینجرز افسران

  • کراچی: مقامی عدالت نے دو رینجرز افسران کے وارنٹ جاری کردیئے

    کراچی: مقامی عدالت نے دو رینجرز افسران کے وارنٹ جاری کردیئے

    کراچی: شہری کی جائیداد زبردستی منتقل کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران مقامی عدالت نے رینجرز کے دو افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیف اللہ نامی شہری کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اپریل 2015 میں اُن کے بھائی عامر اللہ کو ذیشان نامی شخص نے رینجرز افسران کے ہاتھوں اغواء کرکے شاہ لطیف کے علاقے میں ذاتی جائیداد زبردستی اپنے نام منتقل کروائی۔

    تفتیشی افسر نے دورانِ سماعت عدالت میں بیان دیا کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کو نوٹس بھیج کر آگاہ کردیا گیا ہے مگر ملزمان پیش نہیں ہورہے۔

    تفتیشی افسر کے بیان کے بعدعدالت کی جانب سے رینجرز کے دونوں افسران میجر احسان اور ڈی ایس آر ظہور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان گرفتار کر کےعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

     

  • کراچی: رینجرز افسران کی رشید گوڈیل سے ملاقات

    کراچی: رینجرز افسران کی رشید گوڈیل سے ملاقات

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل سے ان کی رہائش گاہ پر رینجرز کے افسران نے ملاقات کی، پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے رشید گوڈیل کو پھولوں کا دستہ بھی پیش کیا گیا۔

     ترجمان رینجرز کے مطابق رشید گوڈیل کی ڈیفنس خیابان طارق پر واقع رہائش گاہ پر رینجرز کے افسران نے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا دستہ پیش کیا۔

    ملاقات کے دوران رینجرز کے افسران نے رشید گوڈیل کو یقین دھانی کرائی کہ انہیں ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی کی فراہمی کویقینی بنائی جائے گی۔

     واضح رہے کہ رشید گوڈیل پر تین ہفتے قبل گلشن اقبال کے علاقے بہادرآباد میں حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان کا کے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے ۔