Tag: رینجرز اورپولیس

  • کراچی:رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی:رینجرز اورپولیس کی مشترکہ کارروائی،موٹرسائیکلیں چوری کرنےوالا 3 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی :رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 3 رکنی موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرکے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے لانڈھی اورکورنگی میں مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب 3رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گینگ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 10موٹر سائیکلیں اور 10چیسز برآمد کر لی گئی ہے ، ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلوں کےپارٹس نکال دیتےتھے اور نکالےگئےپارٹس دوسری موٹرسائیکلوں میں فٹ کرتے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا اور بتایا کہ موٹرسائیکل چیسز کو ندی نالوں میں پھینک دیا کرتے تھے ،ترجمان

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ گرفتار ملزمان اور برآمدمسروقہ سامان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے مئی میں اے وی ایل سی پولیس نے موٹرسائیکل اسنیچنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےموٹرسائیکلیں چھیننےکی وارداتوں کی سنچری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا تھا۔

    ایس ایس پی اےوی ایل سی عارف اسلم راؤ نے بتایا تھا کہ ملزمان میں منیربنگالی، بابرعلی، حسن عرف بوائے اورمظفر چانڈیوشامل ہیں ، ملزمان نے 100سے زائد موٹر سائیکل چھیننے کا انکشاف کیا۔

  • کراچی میں  شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم  گرفتار

    کراچی میں شہریوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرکے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس نے جٹ لائن مبارک شہیدروڈپرمشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران شہریوں سےلوٹ ماراورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم ریحان عرف کالاسے ڈکیتی میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمد ہوا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے ، ملزم نے فروری 2021 میں جمشید روڈکے ہوٹل پر ڈکیتی کی واردات کی۔

    ترجمان نے بتایا کہ اسلحےکےزورپرہو ٹل میں موجودافرادکولوٹاگیا ، فوٹیج میں ملزم کوپستول سےفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے ، ملزم اس سے  پہلے بھی  متعدد بارجیل جاچکاہے۔

    رینجرز  ترجمان نے مزید کہا کہ گرفتارملزم کوبمعہ اسلحہ قانونی کارروائی کےلیےپولیس کےحوالےکردیاگیا تاہم ملزم کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارےجارہےہیں۔