Tag: رینجرز اور پولیس

  • پیٹرول پمپ کیشئر سے 17 لاکھ لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    پیٹرول پمپ کیشئر سے 17 لاکھ لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران پیٹرول پمپ لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی  اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں سرغنہ دلشاد علی، یعقوب عرف لاہوری اور علی حسن شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا  بتانا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ 16 جون کو بلال چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ کیشئر کو لوٹا تھا، ملزمان 17 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہری گرفتار

    غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہری گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نےغیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن کیا ، جس میں غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ افغان باشندے بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہےتھے ، بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونےپرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز کے مطابق تمام افرادکوافغانستان منتقلی کےلیےبلوچستان حکومت کےحوالےکردیا گیا ہے، عوام ایسے عناصر کے بارے میں رینجرز کو اطلاع دیں۔

  • ‌کراچی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

    ‌کراچی میں رینجرزاورپولیس کی مشترکہ کارروائی ، انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار

    کراچی : رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانے والوں کو لوٹا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرزاورپولیس نے اورنگی قصبہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب ڈاکو عامر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بینک سے رقم نکلوانےوالوں کو لوٹا تھا، ملزم نے 30جولائی کو3 افراد سے ایک لاکھ4ہزار،موبائل فون چھینے، پولیس نےملزمان کا پیچھا کیا تو ملزمان نےفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سےملزم کے 2ساتھی زخمی حالت میں گرفتارہوئے۔

    ترجمان کے مطابق اس دوران مرکزی ملزم عامر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا ، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعددوارداتوں کا اعتراف کیا۔

    اس سے قبل کراچی میں ایسٹ پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرکے 28سےزائدموبائل فونز،4پستول بمع راؤنڈ برآمد کرلئے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ قمررضاجسکانی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان سنگین واداتوں میں ملوث ہیں اور تھانہ سچل،سہراب گوٹھ،سائٹ سپر ہائی وے،سرجانی،معمارمیں واداتیں کرتے تھے۔

  • رینجرز اور پولیس کی الفلاح اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی الفلاح اور شاہ فیصل کالونی میں کارروائی، چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے علاقے الفلاح اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الفلاح اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان لیاقت چانڈیو اور سرفراز چھوٹو کو گرفتار کرلیا۔

    ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کرنے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    دوسری کارراوئی میں کھارادر اور چاکیواڑہ کے علاقوں میں رینجرز نے ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان محمد نورالزمان اور عبد الوحید عرف ڈیڈھل کو گرفتار کیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز نے اپنے اعلامیہ میں عوام سے اپیل ہے کہ ایسے شر پسند اور جرائم پپیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا

    کراچی:‌ بھتہ و فطرہ کی جبری طور پر جمع کرنے کے واقعات کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 13 ملزمان کو جب کہ پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ کے 2 کارندوں کوگرفتار کر لیا ہے،گرفتار افراد غیر قانونی طور پر فطرے کی رقم جمع کر رہے تھے چھاپے کے دوران گرفتار افراد سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز کی جانب سے جبری فطرہ اور زکوۃ جمع کرنے کی اطلاعات پر کارروائیاں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں کی گئیں جہاں سے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور فطرے کی پرچیاں برآمد کر لیں ہیں۔

    دوسری جانب پولیس نے لیاری میں کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق گینگ وار سے ہے جو لوگوں سے بھتہ لینے کی واردتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔

    گرفتار ملازمین کو کل مقامی عدالتوں میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا جس کے تحقیقات کی روشنی میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

  • کراچی:رینجرز اور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،50ملزمان گرفتار

    کراچی:رینجرز اور پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،50ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، کاروائیوں میں پچاس سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ایک فرارہوگیا۔

    کراچی میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور رینجرز آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں مصروف ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن میں بائیس ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

    ویسٹ زون پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹارگٹڈ کاروائیوں میں انتیس ملزمان گرفتار کئے جن سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونزاورموٹرسائیکلیں قبضے میں لیں گئیں۔

    تیموریہ کےعلاقے سخی حسن چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو گرفتار جبکہ ایک زخمی حالت میں فرارہوگیا، کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

    دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر بھی سرگرم ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق پاورہاؤس عالم پرائڈ کے قریب سے بوری بند تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق تھانہ اورنگی اور تھانہ بوٹ بیسن کے علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔