Tag: رینجرز اہلکار شہید

  • اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں رینجرز اہلکار مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، رینجرز اہلکار لانس نائیک تنویر 3 ہفتے سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔

    وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی، جبکہ پولیس نے مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی ’فائنل کال‘ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔

    یہ قافلہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچا، تاہم بعدازاں سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خالی کروا لیا۔

  • اسلام آباد : رینجرز اہلکاروں کی شہادت : پاک فوج کو بلا لیا گیا

    اسلام آباد : رینجرز اہلکاروں کی شہادت : پاک فوج کو بلا لیا گیا

    اسلام آباد : سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد حکومت نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چونگی نمبر26پر مظاہرین نے رینجرز اور پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی۔

    ذرائع کے مطابق سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ رینجرز اور پولیس کے 5 جوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    صورتحال پر قابو پانے کیلیے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے۔ انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں، اب تک شرپسندوں کے حملوں میں رینجرز کے 4 اور پولیس کے 2اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سو سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں، متعدد کی حالت نازک ہے، انتشار اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کیلئے احکامات دے دیے گئے ہیں، انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔

  • لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    لیاری: رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

    کراچی : لیاری میں رینجرزکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکارشہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گرد سڑکوں پر دندنانے لگے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسسز کی کراچی میں امن و امان قائم کر نے کی کوششیں ناکام نظر آنے لگئیں۔

    کراچی میں لیاری کے علاقے نوالین میں رینجرز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہو نے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ڈی جی رینجرز کی صدارت میں محرم میں سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کراچی میں دہشتگردوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا گیا۔