Tag: رینجرز اہلکار کے قتل کا جرم ثابت

  • نائن زیرو سے گرفتارعبید عرف کےٹو پر رینجرز اہلکار کے قتل کا جرم ثابت

    نائن زیرو سے گرفتارعبید عرف کےٹو پر رینجرز اہلکار کے قتل کا جرم ثابت

    کراچی: نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے عبید عرف کےٹو پر رینجرز اہلکار کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا، عدالت نے سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی نے عبید کےٹو کو مجموعی طور پر 40 سال قید کی سزا سنادی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عبید کےٹو نے 1998 میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر واردات کی تھی، اہلکار کو لیاقت آباد کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    عدالت کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے مقتول کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمے میں نادر شاہ اور عبید کےٹو کو 2002 میں سزا سنائی گئی تھی، 2002 میں سزا سنائے جانے کے وقت عبید کے ٹو مفرور تھا۔

    عبید کےٹو کو 2015 میں نائن زیرو آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کی درخواست پر اعلیٰ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا۔