Tag: رینجرز ترجمان

  • ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    ٔپانچ افراد کو زندہ جلانے والا ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں 5 افراد کو زندہ جلانے والا متحدہ کا کارکن رؤف کالا بھی شامل ہیں۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان میں عسکری ونگ کے کارندے، گینگ وار ڈکیت شامل ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ ناظم آباد سے ایم کیو ایم لندن کا رکن رؤف کالا گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم نے سال 2010 میں بس پر کیمیکل چھڑک کر اسے گ لگائی تھی، جس کے نتیجے میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔

    رینجرز نے مزید بتایا کہ دیگر چار ملزمان میں اتحاد ٹاؤن،مدینہ کالونی سے لیاری گینگ وار کے دو کارندے، گلبرک سے ایک ڈکیت ،ناظم آباد سے گرفتار شدہ منشیات فروش شامل ہیں۔

  • عزیزآباد کے ایک گھر سے 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد

    عزیزآباد کے ایک گھر سے 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد

    کراچی: رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد کر لیں ۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق عزیز آباد کے قریبی علاقے فیڈرل بی ایریا کے ایک گھر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 190 بُلٹ پروف جیکٹس بر آمد کرلی گئیں۔


    Rangers recover 190 bullet proof jackets in F… by arynews

    رینجرز کے ترجمان کے مطابق بُلٹ پروف جیکٹس فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک گھر کی دیوار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھیں جو کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیرِ استعمال تھیں ۔

    rangers-press-release

    ذرائع کے مطابق یہ بُلٹ پروف جیکٹس متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد مجرمانہ سرگرمیوں کے دوران اپنی حفاظت کے لیے پہنا کرتے تھے،رینجرز کی جانب سے بُلٹ پروف جیکٹس کی برآمدگی کے بعد مزید چھاپہ مار کارروائیاں متوقع ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں ایم کیو ایم کے مرکز المعروف 90 کے قریب واقع ایک بند گھر سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے اسلحے کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا جسے ماہِ محرم کے دوران فرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کیا جانا تھا۔

  • عوام جبری چندہ جمع کرنے والوں کی اطلاع دیں، ترجمان رینجرز

    عوام جبری چندہ جمع کرنے والوں کی اطلاع دیں، ترجمان رینجرز

    کراچی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے عوام چندہ اور عطیات دینے سے پہلے اطمینان کرلیں کہیں رقم دہشت گردی میں تو استعمال نہیں ہورہی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے آپریشن میں سیاسی و مذہبی عسکری ونگز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے ،کامیاب آپریشن کے بعد سے ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چندہ اور عطیات دینے سے پہلے اطمینان کرلیں کہ رقم دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ میں تو استعمال نہیں ہورہی ہے کیوں کہ چند گروہ آپ کے عطیات کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر کوئی جبری‌طور‌‌‌‌‌‌پر عطیات کا تقاضہ کرے تو فوری‌ طور‌ پر‌اس‌کی‌اطلاع رینجرز ہیلپ لائن پر دی جائے تا کہ جبری چندہ وصول کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکے۔

    واضح رہے کراچی میں کئی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے زکوۃ، فطرہ،قربانی کی کھالیں اور عطیات اکھٹا کرنے کا سلسلہ جا ری تھا تا ہم رینجرز کی کارروائیوں کے باعث اب اس میں کافی حد تک کمی آچکی ہے۔