Tag: رینجرز حکام

  • شناختی کارڈ رکھنے کی شرط عوام کے مفاد میں ہے, رینجرز

    شناختی کارڈ رکھنے کی شرط عوام کے مفاد میں ہے, رینجرز

    کراچی : رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ رینجرز کی کارروائیاں کسی ایک سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں  رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ رکھنے کی شرط عوام کے مفاد کے لئے ہے، شناختی کارڈ ساتھ رکھنے کے معاملے کو مشکل بناکر پیش کیا گیا۔

    رینجرز حکام نے وضاحت کی کہ عوام اصل شناختی کارڈ کے علاوہ شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ رکھ سکتے ہیں، موبائل فون کے ذریعے ڈیٹا موقع پر ہی چیک کیا جاسکتا ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز، اغوا کارروں اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

    رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ حلقہ دوسو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے روز بھرپور سیکیورٹی فراہم کی، حکام کا کہنا تھا کہ پُرامن ضمنی انتخاب میں رینجرز کے ساتھ پولیس، حکومت سندھ، کراچی انتظامیہ اور عوام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

  • ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    ورکنگ باؤنڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد شہید،3افراد زخمی

    شکرگڑھ : ورکنگ باؤنڈری پربھار ت کی بلااشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس بھارتی فوج نےچھٹی مرتبہ جارحیت کامظاہرہ کیا اور بھاری ہتھیاروں سے سویلین آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کی جانب سے ظفروال اور شکرگڑھ کے علاقوں پرمارٹرگولے داغے گئے اور فائرنگ کی گئی، چناب رینجرز نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا،جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کوبھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

  • ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی

    شکر گڑھ: بھارت کی جانب سے ایک بار شکر گڑھ کے قریب ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

    رینجرز حکام کے مطابق رات دیر گئے شروع ہونے والا فائرنگ کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہا ، حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا گیا، جس پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ہیں۔

    دفاعی ماہرین نے بھارت کی جانب سے اس اشتعال انگیزی کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    دو روز قبل پاکستان کی جانب سے غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی کھوئی رٹہ کی بارہ سالہ نسرین کو بھارت کے حوالے کیا گیا جبکہ اگلے روز رینجرز اہلکاروں کو فلیگ میٹنگ کے بہانے بلا کر فائرنگ کا ناشنہ بنایا گیا، جو بعد ازاں شہید ہوگئے ہیں۔

    واقعات کے مطابق پاکستان ماضی قریب میں انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار سمیت بھارتی شہریوں کو پاکستانی علاقے میں آنے پر واپس کرتا رہا ہے جبکہ بسا اوقات پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے میں چلے جانے سے کے واقعات پر درعمل منفی رہا۔

    چند واقعات میں بی ایس ایف پاکستانی شہریوں کو بعض اوقات زیر و لائن سے زبردستی اٹھا کر لے گئی اور پھر ان کو زندہ واپس نہیں کیا گیا۔

  • لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور واہگہ بارڈرپردھماکےکےبعد8لاوارث گاڑیاں برآمد

    لاہور: واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے باعث تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی واہگہ چوکی کے انچارج نے گاڑیاں ذاتی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردیں ہیں۔ پنجاب رینجرز نے گاڑیوں کی ملکیت جاننے کے لیے ضلعی حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔

    پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی آٹھ گاڑیوں کی ملکیت مسئلہ بن گئی ہیں۔ پنجاب رینجرز کی جانب سے ضلعی حکومت کو ہفتے کے روز بھجوائے جانے والے مکتوب کے مطابق ان گاڑیوں کی ملکیت کے حوالے سے جامع سوالات پوچھے گئے تھے۔

    تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا کہ واہگہ پولیس چوکی کے انچارج نے اعلی پولیس حکام ضلعی انتظامیہ اور رینجرز حکام کو اعتماد میں لیے بغیر یہ گاڑیاں دس نومبر کو شخصی ضمانت پر مالکان کے حوالے کردی تھیں۔ صورت حال کو دیکھتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑیوں کی واپسی اور ان کے مالکان کے حوالے سے ضلعی حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔