Tag: رینجرز سے مقابلہ

  • رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز سے مقابلہ: تین دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : منگھوپیرمیں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور ڈیٹو نیٹر برآمد کرلیے گئے، کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین ملزمان مارے گئے ۔

    مارے گئے ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر ، خودکش جیکٹ، اور بال بیرنگ برآمد ہوئے ، آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔

    علاقے میں مزید ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    لیاری میں پولیس کے چھاپے کے دوران ایک ملزم چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق بن قاسم کے علاقے پپری میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

    مقتول کی شناخت زبیر گل کے نام سے ہوئی ہے ، سپر ہائی وے ایوب گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے اٹھارہ سالہ خاتون فریدہ جاں بحق ہوگئی۔

    لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایک عمارت پر چھاپہ مارا اس دوران ملزم نے برابر والی بلڈنگ میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی اور گرکر ہلاک ہوگیا۔

     

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ،  3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، 3ٹارگٹ کلر ہلاک

    کراچی: لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگئے ہیں، فرنٹئیرکالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کےدوران بارہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز اور گینگ وار کے کارندوں کے درمیان مقابلے میں تین ٹارگٹ کلر مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان رینجرز اہلکار سمیت بیس افراد کے قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    کراچی کے علاقے فرنٹیئر کالونی اورقصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کےکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سےاسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ لانڈھی صنعتی ایریا میں بھی گولیاں لگنے ایک شخص زخمی ہوا۔