Tag: رینجرز چوکی

  • کراچی : رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی : رینجرز چوکی کے قریب کریکر حملے کے واقعے میں اہم پیش رفت

    کراچی : ملیر میں گزشتہ روز رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سی ٹی ڈی میں درج کیے جانے والی ایف آئی آر میں متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ پر گزشتہ روز رینجرز چوکی کے قریب دستی بم حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ مقدمہ ایکسپلوزو ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،
    دھماکا کسی کالعدم تنظیم نے خوف پھیلانے اور جانی نقصان پہنچانے کیلئے کیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر حملہ 

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے کریکر حملے میں روسی ساختہ کریکر آر جی ڈی ون استعمال کیا، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: عدالت نے رینجرز چوکی جلانے والے باپ بیٹے کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی اور رینجرز کی چوکی جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس نے چوکی جلانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔

    رینجرز چوکی سمیت دیگر املاک جلانے والے باپ بیٹا گرفتار، ملزمان نے شرمندگی کا اظہار کر دیا

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ  ملزمان نے 9 مئی کو شارع فیصل پر رینجرز چوکی کو آگ لگائی تھی جن کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جب کہ ملزمان کو وائرل فوٹیج کی مدد سےگرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے دونوں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    خیال رہے کہ 9مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

    کراچی میں عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا گیا ، اس دوران پیپلز بس سروس کی بسوں کو نقصان بھی پہنچایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی جبکہ رینجرز چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔