Tag: رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

  • کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن

    کراچی : پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق پٹیل پاڑہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، آپریشن کے دوران رینجرز نے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشددواقعات, پولیس اہلکارسمیت 3افراد جان بحق

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جان سےگئے، لیاری میں پولیس نے مقابلےکے بعد ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ہے۔

    کراچی میں ایک جانب پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تو دوسری جانب جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر بھی قانون نافذ کرنے والوں کو ٹارگٹ کئے ہوئےہیں، اورنگی ٹاؤن کےعلاقے قصبہ کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سجاد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار انسداددہشتگردی اسکواڈ میں تعینات تھا۔

    نیشنل ہائی وے لنک روڈ سےلاش ملی، مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات تھے۔ نارتھ کراچی میں ایک مکان سے پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی، اُدھرلیاری میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والےملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث بتایا جاتا ہے۔