Tag: رینجرز کی کارروائی

  • فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی کارروائیاں 10 افراد گرفتار

    فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی کارروائیاں 10 افراد گرفتار

    کراچی : صدر پارکنگ پلازہ کے قریب دو فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن 10 افراد زیر حراست تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو فوجیوں کی شہادت کے بعد رینجرز کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ تیز کردیا گیا۔ رات گیے رینجرز کی بھاری نفری نے لائنزایریا کے علاقے جیکب لائن اور دھوبی گھاٹ کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، گرفتار کیے گیے افراد میں ایک سیاسی جماعت کا سابق عہدیدار بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب بریگیڈ تھانے کی حدود میں لائنزایریا کے علاقے جٹ لائن دھوبی گھاٹ میں رات گئے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پڑھیں :  کراچی: دہشتگردی کے واقعے میں شہید فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    زخمیوں کی شناخت فیصل اور گووند کے ناموں سے ہوئی اور دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے جبکہ گلستان جوہر میں فائرنگ سے شہزاد اور میاں آصف نامی شخص زخمی ہوئے۔

    قبل ازیں رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر شاہ فیصل اور برنس روڈ سے بھاری اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے، رینجرز حکام نے مزید کہا ہے کہ زمین میں مودفون اسلحہ شہر میں بد امنی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں : سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ

    یاد رہے گزشتہ روز صدر میں آرمی ملٹری کی وین کو پارکنگ پلازہ کے قریب نشانہ بنایا گیا تھا جس میں دو فوجی جوانوں شہید ہوئے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کارروائی کے وقت جائے وقوعہ کے خفیہ کیمرے بند تھے اور حادثے کے مقام سے خول برآمد نہیں ہوسکے، شبہ ہے کہ ملزمان کارروائی کے بعد خول جمع کرکے اپنے ہمراہ لے جانے میں کامیاب ہوگیے۔

  • رینجرز کی شاہ فیصل میں کارروائی، کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

    رینجرز کی شاہ فیصل میں کارروائی، کریکر حملوں میں ملوث ملزم گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کریکر حملوں میں ملوث ملزم کامران عرف کامو کو شاہ فیصل سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو پہلے سے گرفتار سید احمد حسین اور عبداللہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا، ملزم کامران کورنگی میں رینجرز کی چوکیوں پر ہونے والے حالیہ کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ کامران عرف کامو کا تعلق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے ہے اور ملزم شہر میں بدامنی پھیلانے کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

    قبل ازیں رینجرز نے چوکیوں پر حملوں میں مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے تین ارکان سید احسن عرف ایس پی، عبداللہ صدیقی عرف پاگل اور اسد اللہ صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : رینجرزچوکیوں پرحملوں میں ملوث ملزمان کا اعتراف جرم

     رینجرز حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ملزمان نے دورانِ تفتیش چوکیوں پر کریکر حملوں سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کیا ہے اور 6 افراد پر مشتمل گروپ کی نشاندہی کی ہے جو شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے میں ملوث ہے، ملزمان نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر وارداتوں میں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ رینجرز نے تینوں ملزمان کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا ہوا ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی: لانڈھی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی: لانڈھی سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کرکے چھپایاگیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ایک شہری کی اطلاع پرکراچی کے علاقے لانڈھی 6 نمبرمیں کارروائی کی ، جہاں سے بھاری تعداد میں چھپایا گیا اسلحہ کاذخیرہ برآمدکرلیاگیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہبرآمد ہونے والے اسلحہ میں 2رائفل،3اینٹی ایئرکرافٹ گن،1ایس ایم جی اوربھاری مقدارمیں گولیا ں شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں چرس بھی برآمد کی گئی ہے اور یہ اسلحہ کراچی میں بد امنی پھیلانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔ تاہم کارراوائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    رینجرز نے عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع رینجرزکی ہیلپ لائن پردیں، واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔

     

  • رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے عسکری ونگ کے سیکٹرانچارج کےگھرپرچھاپہ مار کر واش روم کی خفیہ دیوارتوڑ کربھاری مقدار میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کرلیں، چھاپے میں سیکٹرانچارج کے گھرسے دوٹارگٹ کلرز کوبھی گرفتارکیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے باغ کورنگی کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران واش روم کی خفیہ دیوار توڑ کر اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گھر سے ایک ایل ایم جی اور پندرہ ایس ایم جیز اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں ہیں، رینجرز حکام کے مطابق چھاپہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مارا گیا۔

    رینجرز نے چھاپے کے دوران گھر سے دو ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کئے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ شہر میں بدامنی کی بڑی کارروائی کے لئے چھپایا گیا تھا۔

     

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیوایم کے 16کارکن گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیوایم کے 16کارکن گرفتار

    کراچی :رینجرز ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں کاروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سولہ کارکنان کو گرفتار کیا جو زبردستی علاقے میں فطرانہ جمع کررہے تھے ، گرفتار افراد کے قبضے سے ایک ہزار کے قریب فطرانے کی پرچیاں اور اکتیس ہزار پانچ سو روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ، تفتیش کے بعد بے گناہ رہا کردیا جائے گا ، ترجمان نے کہا کہ فطرے کے نام پر زبردستی رقم لینے والوں کے حق میں پریشن کانفرنس کرنا در اصل ایسے عناصر کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رینجرز کسی بھی جماعت یا مذہبی تنظیم کوزبردستی فطرانے کے نام پر رقم جمع نہیں کرنے کی اجازت نہیں دے گی، عوام ایسے عناصر کی نشاندہی رینجرز کے ہیلپ لائن پر کریں۔

    دوسری جانب بلدیہ سعید آباد میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرکے دو بسوں کو تحویل میں لیکر بس کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا، بارودی مواد اور ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا، کارروائی کے دوران چار دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی کے مطابق بارودی مواد اور ایرانی ڈیزل بس کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا، جو شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

  • نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی، اندرونِ سندھ کارروبار بند

    کراچی: ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپررینجرزکے چھاپے کے بعداندرونِ سندھ کاروبارِ بند ہوگیا ہے۔

    کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائی اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

    حیدرآباد میں مختلف مقامات پر جلاؤ گھیراؤکے واقعات کے بعد تمام پیٹرول پمپ بند کر دیئے گئے ہیں، نواب شاہ میں بھی تمام کاروباری مراکزبند کردیئے گئے جبکہ نامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے جس کے بعد شہر کی سڑکیں ویران ہوگئیں ہیں۔

    میرپورخاص میں بھی شٹر ڈاؤن ہے، تمام کاروباری مراکز، سی این جی اور پیٹرول پمپ بند ہیں۔

    سکھر میں بھی کاروبار بند ہوگیا ہے، جامشورو اور کوٹری سمیت اندرونِ سندھ مختلف شہروں میں ہڑتال کا سماں ہے۔

  • رینجرز پر الزامات حقیقت کے منافی ہیں، ترجمان رینجرز

    رینجرز پر الزامات حقیقت کے منافی ہیں، ترجمان رینجرز

    کراچی: ترجمان رینجرز کا کہناہے قانون نافذکرنےوالےاداروں صرف جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرتےہیں،ایک سیاسی تنظیم کی جانب سےلگائےگئےالزامات حقائق کےمنافی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ایک سیاسی تنظیم کےالزامات کامقصدملکی سلامتی کےلیےجاری آپریشن کوناکام بنانا ہے، دہشت گرد اورجرائم پیشہ افرادجولبادہ اوڑھ لیں رینجرزآپریشن کاہدف رہیں گے۔

    رینجرزسندھ اپنےآپریشنزبلاتفریق،رنگ ونسل جاری رکھےگی، گزشتہ چندروزمیں گرفتارافرادٹارگٹ کلنگ سمیت کئی جرائم میں ملوث ہیں۔

    قاتلوں اوربھتہ خوروں کےلیےہمدردانہ سوچ رکھنےوالےذہن نشین کرلیں آپریشن جاری رہےگا۔

    ترجمان رینجرز نے عوام سےاپیل کی فرقہ وارانہ دہشت گردوں کےبارےمیں معلومات رینجرزہیلپ لائن پردیں۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، 5ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    رینجرزکی کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، آج بھی رینجرز نے کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن، لیاقت آباد اور قصبہ کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں۔

    کارروائی کے دوران پانچ ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک کالعدم تنظیم کا دہشتگرد جبکہ ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی : مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصرکے خلاف پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،  مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک کر دیا۔

    کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا، اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    رینجرزنے مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔۔ رینجرزکی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جس کی شناخت سعید کمانڈو کی نام سے ہوئی ہے، ملزم پانچ افراد کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، لانڈھی میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔