Tag: رینجرز ہیڈ کوارٹرز

  • تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کراچی میں سیکورٹی صورتِ حال مزید بہتر بنائیں گے: آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔

    [bs-quote quote=”کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں سیکورٹی بشمول کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کراچی میں سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج


    اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

  • چینی پولیس فورس کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چینی پولیس فورس کے سربراہ کی مزار قائد پر حاضری، رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی : چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر نے کراچی میں سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جنرل وانگ ننگ نے مزار قائد پر بھی حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق چینی پیپلز مسلح پولیس فورس کے کمانڈر نے کراچی کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ مزار قائد اور سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز بھی گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل وانگ ننگ نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرزکے دورے کے موقع پر انہوں نے قیام امن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں بالخصوص سندھ رینجرز کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی دیگر ممالک کیلئے ایک کامیاب مثال ہے۔

    جنرل وانگ ننگ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید سے بھی ملاقات کی، جنرل وانگ کو انسداد دہشت گردی پولیسنگ، امن کی کوششوں پر آگاہ کیا گیا، بعد ازاں جنرل وانگ ننگ نے مزارقائد پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • رینجرز نے کامیاب آپریشن سے کراچی کا امن بحال کیا، وزیر اعلیٰ

    رینجرز نے کامیاب آپریشن سے کراچی کا امن بحال کیا، وزیر اعلیٰ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز نے کامیاب آپریشن کرکے کراچی کا امن بحال کیا،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آج آئی جی سندھ پولیس اور ہوم سیکریٹری کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا اور کانفرنس روم میں سندھ میں کیے گئے آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان بحال کرنے میں رینجرزکی کوششیں قابل ستائش ہیں،رینجرز آپریشن کے باعث کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں اور عوام نے سُکھ کا سانس لیا۔

    وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے امن و امان کا قیام اولین ضرورت ہے جس کے لیے رینجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا تا کہ عوام کو آپریشن کے دور رس اور پائیدار فوائد مل سکیں۔