Tag: رینجرز

  • لاہور: نیب لاہورآفس کے باہررینجرزکی اضافی کمپنی تعینات

    لاہور: نیب لاہورآفس کے باہررینجرزکی اضافی کمپنی تعینات

    لاہور: سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کے آفس کی حفاظت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے رینجرزکی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔

    نیب ذرائع کے مطابق رینجرزکی اضافی کمپنی کی تعیناتی کا مقصد نیب آفس کی حفاظت اورسیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اورڈی جی نیب کی درخواست پررینجرز کی اضافی کمپنی تعینات کی گئی۔


    آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں بدعنوانی : سابق ڈی جی ایل ڈی اے گرفتار


    خیال رہے کہ نیب نے 21 فروری کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    نیب حکام کی جانب سے 22 فروری کو احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس پرعدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر را کا ایجنٹ نکلا، دس سال قید کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن پرغیر قانونی طور اسلحہ و بارود رکھنے اور قتل و غارت گری میں ملوث ہونے پر 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر ریاض عرف لکڑ کو پیش کیا گیا جس پر مخالفین کو قتل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ و بارود رکھنے کا الزام تھا، مقدمے کی مکمل سنوائی کے بعد ملزم کو 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی گئی جب کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر سزا کی مدت میں اضافہ کردیا جائے گا.

    دوران سماعت پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم کے خلاف مزید 9 افراد کے قتل کے مقدمات مختلف عدالتوں میں بھی زیرسماعت ہیں، مجرم کے ہاتھوں قتل ہونے والوں میں مخالفین جماعتوں سنی تحریک، ایم کیوایم حقیقی اور پیپلز پارٹی کارکنان شامل ہیں.

    پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ریاض عرف لکڑ نے 1994 میں بھارت سے دہشت گردی کی تربیت لی اور مخالف سیاسی جماعتوں کے 9 کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا جس پر ایم کیو ایم لندن نے ملزم کو شاباشی دیتے ہوئے کے ایم سی میں ملازمت بھی دلوائی.


     اسی سے متعلق : ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 11 خطرناک ملزمان گرفتار، رینجرز

    پبلک پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ریاض عرف لکڑ دراصل بھارت کی خفیہ ایجنسی را کا تربیت یافتہ ایجنٹ ہے جسے کراچی سے رینجرز کے عبد اللہ شاہ غازی ونگ نے حراست میں لیا تھا اور ملزم سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا تھا اور دوران تحقیق ملزم نے ہوشربا انکشافات کیے تھے.

    پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش رینجرز کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مخالف کارکنان کو ٹھکانے لگانے کی ہدایات لندن سے دی جاتی تھی اور وہ ایم کیوایم کی جانب سے مختلف موقع پر کی گئی ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ، فائرنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کیا تھا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ بھتہ وصول کرنےوالے2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ بھتہ وصول کرنےوالے2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا میں رینجرز نے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکےمطابق گرفتار افراد میں محمد اسلم اور ریاض حسین شامل ہیں جنہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    رینجرزحکام کے مطابق دسمبر2017 کے دوران بھتے کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، بھتے کے3 کیسز میں ملوث ملزمان گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اولڈسٹی ایریا کے فیصل چٹھانی کوگزشتہ سال 5 اکتوبرکوبھتہ وصولی کا میسج ملا، فیصل چٹھانی کوملنے والے بھتہ وصولی کے میسج کی رپورٹ نہیں کی گئی۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق بھتہ وصولی میں اولڈ سٹی ایریا مارکیٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی ملوث ہیں اور ایسوسی ایشن کے حصے کے نام پر ایک لاکھ 80 ہزار تک بھتہ وصول کیا جاتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بھتہ وصولی میں گینگ وار کا ایاز زہری اور وصی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے جو کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرار ہیں۔

    ملزمان بیرون ملک سے بھتہ وصولی کے لیے ٹیلیفون کرتے ہیں، ملزمان دبئی، افغانستان، ایران کے نمبروں سے کال کر کے بھتہ مانگتے ہیں۔


    کراچی میں رینجرز، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 16 دہشت گرد گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 16 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز اور بھتا خور گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز اور بھتا خور گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز اور پولیس کی حالیہ کارروائیوں میں کئی خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزم کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران خواجہ اجمیر نگری سے ایم کیوایم لندن کے دو کارندے گرفتار کیے گئے۔

    ملزمان محمد عظیم اور حسین احمد ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور دیگرواردات میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کلری سے عزیربلوچ گروپ کےتین کارندے ہوئے ہیں، گرفتارملزمان گینگ وار اور بھتا خوری میں ملوث ہیں۔ رینجرز نے خواجہ اجمیر نگری سے بھی دو جعل ساز کو گرفتار کیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے ٹارگٹ کلر سمیت 15 ملزمان گرفتار، رینجرز

    دوسری جانب سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق گرفتارملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • کراچی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں نجی کلینک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی ہے، پولیس کو جائے حادثہ سے نائن ایم ایم پستول کے تین خول ملے ہیں۔

    دوسری جانب کالاپل کورنگی روڈ کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، لیاقت آباد سے چار ملزمان کو بھتہ خوری کی اطلاعات پر حراست میں لیا گیا۔

    ایک اور کارروائی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے رضویہ سوسائٹی سے تین ملزمان کو پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان اسلحہ کی غیر قانونی خرید وفروخت میں ملوث ہیں، ملزمان کی نشاندہی پر مکان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 13 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیموں کے 13 ملزمان گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ 13 گرفتار ملزمان میں سے رضویہ سے گرفتار ملزم عاطف عباسی کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

    پریڈی سے گرفتار ملزم دانیال کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری، وال چاکنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ترجمان کے مطابق گزری، گلبرگ، رضویہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگرجرائم میں ملوث ہیں۔

    کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 2 اغوا کار گرفتار کیے گئے۔ چاکیواڑہ سے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کیا گیا۔

    رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 2 ڈاکو ہلاک ‘ 1 گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لسبیلہ اورپٹیل پاڑہ کے اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

    رینجرز حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا اورگھر گھر تلاشی لی گئی۔

    دوسری جانب کراچی میں عوامی کالونی میں پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکوؤں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور نقدی برآمد ہوئی۔

    ادھر کراچی کے علاقے کورنگی سے پانچ روز قبل اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا گیا، بچے کو اس کے پڑوسیوں نے اغوا کیا تھا اوراس سے مشقت کراتے تھے۔


    کراچی : ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار، ساتھی فرار


    یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کی سڑکوں پر ساتھیوں کے ساتھ لوگوں سے لوٹ مار کرنے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا، ملزمہ کے ساتھی اپنے شکار کوبندوق دکھاتے اور یہ خاتون ان کی جیبیں خالی کردیتی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی اسلحہ لائسنس بنانےاورغیرقانونی اسلحہ کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز ہتھیاروں اور 5 عدد جعلی اسلحہ لائسنسوں کے ساتھ لیاقت آباد سے ملزم فیضان خان کوگرفتارکرلیا۔

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک منظم گروہ اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتارملزم کی نشاندہی پرگروہ کے مزید 7 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سندھ ریزیرو پولیس کے اے ایس آئی عمردراز خان، حوالدار سید نادرعلی شاہ اور اسپیشل برانچ میں تعینات حوالدار سید شاہد علی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں جنید، زوہیرکمال، صدام صدیقی اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر کامران پریڈی بھی شامل ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کامران پریڈی متعدد بار جیل کاٹنے کے بعد بھی کئی خود کارہتھیار حوالدار نادر شاہ کو فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق حوالدار نادر شاہ جعلی لائسنسوں پر اسلحہ خیبر پختونخواہ سے بذریعہ ہوائی سفر منتقل کرتا تھا اوراس سلسلے میں 30/35 مر تبہ ہوائی سفر کرچکا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزمان سے131 جعلی مہریں ، 2 جی تھری سمیت ملزمان سے9 مختلف ہتھیار، 18 میگزین سمیت 140جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 233 جعلی دستاویزات، 75جعلی ڈگریاں اور 7 جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوئے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 14 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں‘ 14 افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کے ان کے قبضے اسے اسلحہ، نقدی اور زیورات برآمد کرلیے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب ڈاکس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان عبدالسلام اور مشتاق صادق سے اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔


    سرگودھا: پولیس کا مبینہ تشدد، نوجوان جاں بحق، خود کشی قرار دے دیا


    بریگیڈ پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتارکرلیے، ملزمان میں اصغرعلی ،اسلم ،سہیل ،انوارحسین شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کےقبضےسے 4 پستول،گولیاں،2موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ گرفتارملزمان پہلے بھی جیل جا چکےہیں۔

    ادھر کراچی کےعلاقے ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں شیخ جاوید اورعثمان احمد شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیت گروپوں کو اسلحے کی غیر قانونی ترسیل بھی کرتےتھے، ملزمان منشیات فروشی ، ڈکیتی اوردیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیسبک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ رینجرز نے چہلم کے موقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا

    سندھ رینجرز نے چہلم کے موقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی : سندھ رینجرزنےچہلم کےموقع پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا اور تین دہشت گردوں کو ہلاک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اندرونِ سندھ روہڑی کے علاقے میں امام بارگاہ باب کربلا روہڑی کی طرف جانے والے راستے پر سندھ رینجرز کی طرف سے لگائے گئے ناکے کو تین مشکوک افراد نے بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جب ان مشکوک افراد کو ناکے پر موجود رینجرز کے اہلکاروں نے چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا توان مشکوک افراد نے انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی۔ ان مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے رینجرز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    اسی دوران دو مشکوک افراد نے خود کش جیکٹس سے دھماکہ کرنے کی کوشش کی لیکن رینجرز اہلکاروں کی بروقت اور موثر فائرنگ کے نتیجے میں تینوں مشکوک افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    خود کش جیکٹوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا۔


    مزید پڑھیں :  شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے


    اب تک کی تحقیقات کے مطابق ان دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اوران کا ہدف امام بارگاہ باب کربلاروہڑی تھی، تینوں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس سے ان کے باقی ماندہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    اس سے قبل پاکستان رینجرز سندھ کوانٹیلی جنس بنیاد پر اطلاعات ملیں کہ کچھ دہشتگرد کراچی اور اندرون سندھ میں چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے ہیں۔

    ان معلومات کی بنیاد پر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چہلم حضرت امام حسین اور تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔