Tag: رینجرز

  • رینجرزکی کارروائی، کارچورگروہ گرفتار،51 گاڑیاں برآمد

    رینجرزکی کارروائی، کارچورگروہ گرفتار،51 گاڑیاں برآمد

    کراچی : سندھ میں رینجرز نے تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرکے چوری کی گاڑیاں برآمد کرلیں، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے کراچی میں کامیاب کارروائی کرکے بین الالصوبائی گروہ کے دو کارندوں کو حراست میں لے لیا، کار چور گروہ رینٹ اے کار کی گاڑیوں پر ہاتھ صاف کرتا تھا۔

    اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمانڈر سچل رینجرز بریگیڈیئر نسیم پرویز نے کہا کہ ناظم آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران دو مشکوک افراد کو روکا گیا تو دوران تلاشی ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    دوران تفتیش ملزمان سے گاڑیاں چھیننےاور چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف ہوا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان بین الالصوبائی گروہ کے کارندے ہیں اور چوری شدہ گاڑیوں کو جرائم کیلئے استعمال کرتے تھے۔

    ملزمان نے رینٹ اے کار والوں سے بھی متعدد گاڑیاں ہتھیائیں، گروہ سے اکیاون گاڑیاں برآمد کی گئیں ہیں، برآمد ہونے والی کاروں میں نئے ماڈل کی39گاڑیاں شامل ہیں، گروہ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیاگیا دیگر ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

    بریگیڈئیر نسیم کا کہنا تھا کہ رینجرز کی مؤ ثرکارروائیوں کی وجہ سے شہر کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔


    مزید پڑھیں: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا


    بریگیڈیئر نسیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رینجرز کے مینڈیٹ پر سوال کیا جاتا ہے،کیا اندرون سندھ کنویں بنانا بھی رینجرز کامینڈیٹ ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں رینجرزکے مینڈیٹ پرسوال اٹھایاجاتا ہےلیکن رینجرز کےآنےسےامن وامان کی صورتحال بہترہوئی ہے۔

  • کراچی: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

    کراچی: رینجرز نے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں بڑی کارروائی کرکے انتہائی مطلوب آٹھ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا، گروہ کا سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کے لئے قانون کے رکھوالے متحرک ہوگئے، رینجرز نے کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گروہ آٹھ افراد پر مشتمل ہے، گروہ سرغنہ جہان داد عرف جیڈی متحدہ یونٹ چوالیس کا کمیٹی ممبر رہا ہے۔ گرفتار گروہ بینک ڈکیتیوں ،اے ٹی ایم اور پمپ اسٹیشنوں پر لوٹ مار کرتا تھا۔

    ملزم جہان داد جیڈی دس سال سے ڈکیت گروہ کی سرپرستی کررہا تھا، ملزم اس کے علاوہ وال چاکنگ، فائرنگ اور ہڑتالوں کے دوران بازار بند کرانے میں بھی ملوث رہا ہے۔


    مزید پڑھیں: رینجرزکی کارروائی‘ انصارالشریعہ کے 8 دہشت گرد ہلاک


    اس کے علاوہ ملزم ساتھیوں کو اسلحہ فراہم کرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کیلئے بھیجتا تھا، ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں: کراچی: میمن گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی ‘ دہشت گرد ہلاک


  • ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

    ایم کیوایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قیام امن کے لیے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سندھ کا رینجرز کا آپریشن کامیابی سے جاری ہے اور تازہ مار چھاپا مار کارروائی میں کراچی کے مختلف کےعلاقوں سے دہشت گردی میں ملوث 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے ملزم اکرم عرف گنجا کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا.

    ترجمان رینجرز نے کہا علاوز ازیں پریڈی کے علاقے سے چوری کی گاڑی کی خرید وفروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جب کہ پریڈی کے علاقے سے 2 ڈکیتوں کو حراست میں لیا گیا ہے جو ڈکیتی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جنہوں نے دوران تفتیش اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے جرائم سے تفتیشی افسر کو آگاہ کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے

    ملک بھرمیں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہا ہے

    کراچی: حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں آج ملک بھر میں یوم عاشورمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جارہا ہے،جبکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعےسےنمٹنے کےلیےسیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    یوم عاشور کے موقع پر ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی سیکورٹی کے لیے ناصرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    یوم عاشور کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس کے راستوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

    کراچی لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سیکورٹی خدشات کے پیش موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔


    کراچی


    کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا جواپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس کی گزرگاہوں کو ملانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے جبکہ جلوس میں آنے والے افراد کی جامع تلاش لی جائے گی۔


    یوم عاشوراسلامی تاریخ کی لازوال قربانی کی یاد دلاتا ہے‘ صدر،وزیراعظم


    وزارت داخلہ سندھ کے مطابق یوم عاشور پر صوبہ سندھ میں چار ہزار 281 جلوس برآمد ہوں گے، 14 ہزار 563 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ تعزیوں کے ایک ہزار 552 جلوس برآمد ہوں گے۔

    ترجمان وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار 485 مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ 655 جلوس برآمد ہوں گے۔

    محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے کراچی میں 9 ہزار 912 پولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔


    لاہور


    محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی سمیت دس اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے ان اضلاع میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں جبکہ لاہور میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لیے فضائی نگرانی بھی جائے گی۔


    پشاور


    پشاور میں یوم دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے برآمد ہوگا اس سلسلے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

    سی سی پی او پشاور کے مطابق شہر میں 120 ماتمی جلوس اور 300 سے زیادہ مجالس منعقد کی جائیں گی جبکہ پولیس فورس کو پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔


    کوئٹہ


    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق شہر میں یوم عاشور پر پولیس کے 6 ہزار اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اور حساس مقامات پر پولیس کے علاوہ ایف سی کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 50 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں جبکہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائی گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • رینجرز اور  پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی، بریگیڈ پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں لیاری، سعودآباد میں چھاپہ مار کر بھتہ خوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں، علاوہ ازیں قائد آباد سے اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم اجمل خان کو حراست میں لیا گیا ہے اور قائد آباد سے ہی منشیات فروش جمیل عرف جمپک کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں بریگیڈ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان موٹرسائیکل کی چوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان جمشید کوارٹرز، پریڈی اسٹریٹ اور فیروزآباد کے علاقوں میں وارداتیں کرتےتھے۔

  • کھالیں زبردستی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کھالیں زبردستی جمع کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    کراچی : عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جبری طور پر جمع کرنے والوں کیخلاف رینجرز نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ڈی جی رینجرز نے مویشی منڈیوں، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پر سخت سیکیورٹی کے احکامات جاری کردیئے۔

    تفصییلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت کراچی میں قیام امن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں عیدالاضحیٰ پر کراچی میں امن امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز نے کہا کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

    انہوں نے ہدایات دیں کہ مویشی منڈیوں، تجارتی مراکز اور تفریحی مقامات پرسیکیورٹی سخت کی جائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جبری طور پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے عناصر کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ قیام امن کیلئے مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی، اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے، اسلحے کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

  • لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد، گیارہ ملزمان گرفتار

    لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد، گیارہ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ منگھو پیر کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادئیے۔ رینجرز اہلکاروں نے کراچی کے علاقے لیاری سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    اسلحہ لیاری میں خالی پلاٹ میں چھپایا گیا تھا، کھدائی کرکےتین تیس بور ماؤزر،تین پسٹلز، نائن ایم ایم ، بتیس بور ریوالور دیگر اسحلہ ،میگزین اور مختلف اقسام کے راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ عزیر بلوچ گروپ کے دہشت گردوں نے چھپایا تھا، اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔

    علاوہازیں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران گیارہ ملزمان گرفتار کرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق تیموریہ اور فریئر سے ایم کیوایم لندن عسکری ونگ تین کارندے پکڑے گئے۔

    ملزمان میں لیاری گینگ وار کے کارندے اور بھتہ خورشامل ہیں۔ منگھو پیر حمزہ یونیورسٹی کے قریب سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، لاشیں قبضے میں لے کر پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ 5 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ 5 افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران چار ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جہانگیرروڈ کےعلاقے مارٹن کوارٹرز میں رینجرز نے کارروائی کے دوران چارٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا، چاروں کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

    رینجرز حکام کےمطابق گرفتار ٹارگٹ کلرزکئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کےخلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکی گئی۔

    دوسری جانب کراچی کےعلاقے لی مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ملزم چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔


    کراچی فائرنگ : سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔


    کراچی: نادرن بائی پاس سے3 افراد کی لاشیں برآمد


    یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘14ملزمان گرفتار


    واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

    پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور: نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد نہ کرنے اور پنجاب میں رینجرز طلب نہ کرنے کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہی جس کی وجہ سے لاہور دھماکے جیسے سانحات ہو رہے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ طور پر بنایا گیا مگر پنجاب حکومت اس پر عمل نہیں کر رہی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار کے مطابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر وزرا کی تمام تر توجہ پاناما کیس پر مرکوز ہے اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو نیشنل ایکشن پلان پر مکمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کے احکامات جاری کرے تاکہ پنجاب کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

    یاد رہے کہ یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب ایک روز قبل ہی لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ارفع کریم ٹاور کے قریب دھماکہ، 28 افراد ہلاک

    دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں۔


  • ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    ناظم آباد کے کنویں سے تیسری بارمتحدہ لندن کا اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے ایک بار پھر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنویں سے ایم کیوایم لندن کا مزید اسلحہ برآمد کرلیا۔ اس کنویں میں رینجرز پہلے بھی دو دفعہ کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کرچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والوں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ رینجرز نے ناظم آباد تین نمبر میں ایک اور کارروائی کی۔ ناظم آباد تین نمبر میں قائم کنویں میں تیسری دفعہ کھدائی کی گئی۔

    اس سے قبل23اور دو جون کو بھی کھدائی کی گئی تھی، رینجرز نے ستر فٹ تک کنویں کی کھدائی کی، کنویں سے سات اوان بم ،تین ہزار سے زائد ایس ایم جی کی گولیاں اور ایک ہزار سے زائد ٹرپل ٹو کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے آپریشن سے پہلے چھپایا تھا۔ یاد رہے کہ رینجرز نے اس سے پہلے ناظم آباد میں کارروائی کرکے کنوئیں سے ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں کا چھپایا گیا اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیاتھا،۔

    کنوئیں کی کھدائی کے دوران چھیاسی آوان بم برآمد کیے گئے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کھدائی کے دوران گولیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، جو ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر چھپایا تھا۔