Tag: رینجرز

  • رینجرزنے بیس نوجوانوں کو دہشت گرد بننے سے بچالیا

    رینجرزنے بیس نوجوانوں کو دہشت گرد بننے سے بچالیا

    کراچی : دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سےپہلے ہی رینجرز20 نوجوانوں کو راہ راست پر لے آئی، رینجرز اصلاحی مرکز کا قیام بھٹکے ہوئے مستقبل کو ان کی صحیح منزل دکھانے میں مرکزی کردارادا کرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم رینجرز کے 82 ونگ میں اصلاحی مرکز میں بیس نوجوانوں کو دہشت گرد بننے سے بچا لیا گیا۔

    اصلاحی مرکز میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی مرکز میں مختلف آپریشنز کے دوران حراست میں لئے گئے چالیس نوجوان موجود تھے جن کی ذہن سازی کی گئی۔

    ان کی عمریں اٹھارہ سے چوبیس سال کے درمیان ہیں، ان نوجوانوں کو یہاں پر صحت مندانہ ماحول فراہم کیا گیا،اس کے بعد جب ان نوجوانوں کی مکمل اسکریننگ کی گئی توان میں سے بیس نوجوان ایسے تھے جو اپنی پرانی زندگی بھول چکے تھے۔

    ان میں سے آٹھ طلبہ ایسے بھی تھے جنہوں نے افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ جو مستقبل میں دہشت گردی کی کسی بڑی کارروائی کا حصہ بن سکتے تھے۔

    اب ان نوجوانوں کو مختلف پرائیویٹ کپمنیوں میں ملازمت بھی مل چکی ہے، فلاحی مرکز کے انچارج میجر احمد نے اے آر وائی کو بتایا کہ اصلاحی مرکز کا افتتاح کور کمانڈر کراچی نے کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں‘6افراد گرفتار

    کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں‘6افراد گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں کےدوران گینگ وار کے اہم کمانڈر یوسف پٹھان سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق پولیس نےحب میں کارروائی کےدوران لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر یوسف پٹھان کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کےمطابق ملزم کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں رینجرز نے دو گرفتار ٹارگٹ کلرز مشہود اور محبت خان کو اورنگی پولیس کے حوالے کردیا۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش 16افراد کے قتل کا اور رینجرز کے ایک سب انسپکٹر کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    پولیس حکام کےمطابق ملزم مشہود کاتعلق ایم کیو ایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

    ادھر پولیس نے لیاقت آباد سے آصف اور نیوکراچی سے ندیم کوگرفتارکرلیاہے۔پولیس کےمطابق دونوں سیاسی جماعتوں کےکارکن ہیں۔

    خیال رہےکہ کراچی کے علاقے مومن آباد کے علاقے سے اشتہاری ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘گینگ وار ملزم ہلاک‘8گرفتار


    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے شہرقائد میں لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وارملزم ہلاک ہوگیا تھا جبکہ اورنگی سے ڈکیت گروپ کے پانچ کارندے اورجیکسن سے تین ملزمان پکڑے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی: متحدہ کے 5 ارکان سمیت 9 گرفتار، رضویہ میں‌ پولیس مقابلہ

    کراچی:سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا، تین کا تعلق متحدہ لندن اور دو کا تعلق متحدہ پاکستان سے ہے، رضویہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں اور نو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق مبینہ ٹاؤن،سرجانی اور خواجہ اجمیر نگری میں سے 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں، ان میں 3 ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن، دو کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے ہے۔

    رینجرز کے مطابق یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان کے مطابق بقیہ 4 ملزمان میں سے مبینہ ٹاؤن سے 3 ڈکیت گرفتار ہوئے جب کہ قائد آباد سے منشیات فروش گرفتار ہوا۔

    رضویہ میں مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار، دوسرا فرار

    دوسری جانب رضویہ پولیس کا کشمیر محلہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم دوسرا فرار ہوگیا۔

    پولیس نے زخمی ڈاکو سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

  • کراچی : رینجرز نے دکان سے اسلحے کا ایک اور ذخیرہ برآمد کرلیا

    کراچی : رینجرز نے دکان سے اسلحے کا ایک اور ذخیرہ برآمد کرلیا

    کراچی : رینجرز نے کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کی سازش ناکام بنا دی۔ نیو کراچی میں ایک دکان سے رینجرز نے اسلحے کا ایک اور بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔ رینجرزکا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسندوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں، رینجرز نے نیوکراچی کے علاقے میں ایک بند دکان پرچھاپہ مار کراسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے چھپایا تھا، جو شہر میں دوبارہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔

    برآمد ہونے والے اسلحے میں چار ایل ایم جیز، دو ایس ایم جیز، ایک تیس بور پستول، سو کے قریب مختلف ہتھیاروں کے راونڈز، دو میگزین اور تیس بور کے میگزین شامل ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے چارجرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور چھینا ہواسامان برآمد ہوا ہے۔

  • آپریشن ردالفساد : سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، آئی ایس پی آر

    آپریشن ردالفساد : سندھ رینجرز کو بڑی کامیابی مل گئی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم جنداللہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، مارے گئے دہشت گردوں میں خاتون سہولت کار افشاں بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن ردالفساد میں پاک فوج کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سندھ رینجرز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم جنداللہ کے چار دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں زاہد آفریدی عرف فہیم، محمد حفیظ عرف کوئٹہ وال، ماما اور خاتون سہولت کار افشاں شامل ہیں۔ ہلاک دہشت گرد ایس ایس یو پر ریموٹ کنٹرول بم حملے، سٹی کورٹ میں دستی بم حملے اور فائرنگ میں ملوث تھے۔

    ملزمان نے دوہزار تیرہ میں پندرہ سے بیس افراد کو قتل کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے رینجرز موبائل پر حملے، بینک ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور سرنگ کھود کر سینٹرل جیل پر حملے کی بھی منصوبہ بندی کی تھی۔

    ڈی جی رینجرز سندھ نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کارروائی پر بریفنگ دی، وزیراعظم نوا شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار نے رینجرز کی اہم کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

  • اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    اردو بازار مقابلہ، تین ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    کراچی : اردو بازار میں رینجرز مقابلے میں مارے گئے تین دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں کے فلیٹ کا مالک محمد حفیظ بھی پکڑا گیا,۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات برنس روڈ کے گنجان آباد علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونےوالے تین دہشت گردوں کی شناخت ہوچکی ہے، مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد، نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ مقابللے میں ہلاک ہوانے والی خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

    کراچی اردو بازار میں رینجرز سے مقابلے میں مارے جانیوالے دہشتگردوں کا فلیٹ محمد حفیظ نانی شخص کی ملکیت ہے۔ محمد حفیظ نے دہشتگردوں کوٹھکانہ فراہم کیا اہم معلومات کے مطابق ملزم حفیظ ہلاک دہشت گرد نعیم کا ماموں زاد بھائی ہےجو پشین سے کراچی آیا۔

    نعیم نے گنجان آباد علاقے میں فلیٹ لیا ۔ ملزم نےکرایہ نامہ کسی اور نام سےتھانے میں جمع کرایاتھا، پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال یلوکیپ ٹیکسی بھی برآمد کرلی۔ مذکورہ گاڑی سی پی ایل سی سےکلیئرہے۔

    مقابلےمیں ہلاک تین دہشت گردوں کی شناخت زاہد،نعیم اور کوئٹہ کے رہائشی حمید کےنام سے ہوگئی۔ ہلاک خاتون اوربچے کےبارےمیں تاحال کچھ پتا نہ چل سکا۔

  • رینجرز کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور کرنسی برآمد

    رینجرز کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار، منشیات، اسلحہ اور کرنسی برآمد

    کراچی : رينجرز سندھ نے پرانا گوليمار ميں کارروائی کرتے ہوئے منشيات فروش ، اسلحہ کي غيرقانونی ترسيل اور خريدوفروخت ميں ملوث گروہ کے پانچ ارکان کوگرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان رينجرز سندھ کے مطابق پرانے گوليمار کے علاقے ميں کارروائی کرتے ہوئے منشيات فروشی ميں ملوث گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد ميں منشيات اسلحہ اور ايمونيشن بھی برآمدکر ليا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان ميں فرقان ، نبيل ، بشير ، تحسين اور محمد حنيف شامل ہے جنہیں تفتیش کے لیے منتقل کردیا گیا ہے جہاں اِن ملزمان سے اسلحہ اور منشیات سمیت دہشت گردی سے متعلق اہم مقدمات میں تحقیقات جاری ہیں جس کی روشنی میں مذید ملزمان کو گرفتار کر کے پورے گروہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ترجمان رینرز کے مطابق اس کامیاب کارروائی میں علاوہ ملزمان کے قبضے سے تين لاکھ 22 ہزارنقدرقم 7کلو ہيروئن 100گرام افيون 1.6کلوحشيش 2کلو کرسٹل شيشہ 2300 شراب کي بوتليں 2عدد موٹرسائکل ، نائن ايم ايم پستول پانچ عدد ميگزين ايک عدد 30بورپستول اور ديگر اسلحہ اور ايمونيشن بھی برآمد کيا گيا۔

    واضح رہے پرانا گولیمار میں منشیات اور اسلحہ فروشی کی شکایات عام آئی تھیں جس پر رینجرز نے علاقے کی ریکی جاری رکھی اور مصدقہ اطلاعات پر رنگے ہاتھوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

  • کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی:رینجرزکایونیورسٹی روڈ پرواقع پارک میں چھاپہ،بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد میں واقع گوایش پارک میں رینجرز نےکارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسلحہ،دستی بم اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پرواقع گوایش پارک پررینجرز کےچھاپے کےدوران پارک کےاسٹور روم سےاسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پارک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پرماراگیا،پارک کےاسٹور سے بڑی تعداد میں جدید اسلحہ برآمدہوا جس میں کلاشنکوف،رائفلز،ایس ایم جی،ایل ایم جیز شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق گوایش پارک میں کارروائی کےدوران مختلف اقسام کی گولیاں اورکارتوس بھی برآمدہوئے جبکہ کارروائی میں دستی بم ،بال بم ،بلاک بم اوردیگر اسلحہ بھی ملا ہے۔

    سندھ رینجرز کےترجمان کا کہناہےکہ اسلحہ تھیلیوں اورپینافلیکس میں لپیٹ کرچھپایاگیاتھا جوشہر میں بدامنی کےلیے استعمال ہونا تھا۔

    مزید پڑھیں:آپریشن رد الفساد، 45 افراد گرفتار، اسلحہ و غیر ملکی کرنسی برآمد

    دوسری جانب کراچی میں رضویہ پولیس نے کارروائی کے دوران غیرقانونی مقیم 8افغان شہریوں کو گرفتار کرلیاہے۔

    ادھر کراچی کےعلاقےموچکو میں پولیس نےایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بس کےخفیہ خانوں میں چھپایاگیا4ہزارلیٹرایرانی ڈیزل برآمد کرکے2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

    مزید پڑھیں:جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، کراچی پولیس نے خطرناک ملزم کو گرفتارکرلیا

    واضح رہےکہ دوروز قبل کراچی پولیس نےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے خطرناک ملزم کوگرفتار کرلیاتھا۔ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج سے کی گئی تھی۔

  • رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے: وکیل

    رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے: وکیل

    کراچی: ڈاکٹر عاصم کے خلاف عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ریفرنسز کیسز میں ڈاکٹر عاصم کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے دلائل مکمل کرلیے۔

    لطیف کھوسہ نے ریفری جج جسٹس آفتاب احمد کو دلائل پیش کیے۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے تجویز کردہ سرجری جناح اسپتال میں ممکن نہیں، علاج کیسے ہوگا؟

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ مسلسل قید میں رہنے سے ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کو ذہنی مریض بنا دیا۔ وردی دیکھ کر کانپنے لگتے ہیں اور ان کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت میرٹ پر نہیں طبی بنیادوں پر چاہتے ہیں۔ انہیں فوری طور پر، پر فضا ماحول کی ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر سندھ ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کو 20 مارچ کو طلب کرلیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد جناح اسپتال میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، اغوا کارگرفتار، مغوی لڑکیاں بازیاب

    رینجرز کی کارروائی، اغوا کارگرفتار، مغوی لڑکیاں بازیاب

    جامشورو : رینجرز نے 15 سالہ لڑکی کی نشاندہی پر مسافر بس سے دو اغوا کاروں کو حراست میں لے کر مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر والیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر سندھ رینجرز نے مسافر بس کی تلاشی کے دوران 15 سالہ مسافر لڑکی کی مدد کے لیے پکار پر فوری ردعمل دیتے ہوئے اغوا کاروں سمیت دو مغوی لڑکیوں کو بازیاب کر الیا ہے جب کہ دو اغوا کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ رینجرز جامشورو کے سپر ہائی وے ٹول پلازہ پر معمول کے مطابق چیکنگ میں مصورف تھی کہ پشاور سے آنے والی مسافر بس میں سوار 15 سالہ لڑکی نے انکشاف کیا کہ اسے ایک اور لڑکی کے ہمراہ اغوا کر کے لے جایا جا رہا ہے جب کہ اغرا کار بھی بس میں موجود ہیں۔

    جس پر رینجرز کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو حراست میں لے کر مزید تحقیقات کے لیے رینجرز ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا ہے جنہیں بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا جائے گا جب مغوی لڑکیوں کو دارلامان بھیجوا کر والدین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور مکمل شناخت اور تحقیققات کے بعد والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دونوں افراد کا تعلق بین الصوبائی اغوا کارگروہ سے ہے جو خیبر پختونخوا سے خواتین کو اغوا کر کےکراچی و دیگر مقامات پر فروخت کرتا تھا۔