Tag: رینجرز

  • کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

    کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک

    کراچی :جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں جاری ہیں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے، ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی۔ ٹریفک حادثہ اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ عائشہ منزل پر تعلیم باغ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، پولیس نے ظابطے کی کارروائی کیلیے لاش اسپتال منتقل کردی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ہائی روف وین اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت احمد بخش کے نام سے کر لی گئی۔۔

    علاوہ ازیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رینجرز نے گلبرگ اور گلشن اقبال میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے دو کارندوں سمیت ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔

    سائٹ اور کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا، یوسف پلازہ پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کرلیا،۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تیمور اجمیر نگری میں لوٹ مار کررہا تھا، گرفتار ملزم محمد تیمور ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے چوری کی موٹرسائیکل، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • حیدر آباد: رینجرز کی بروقت کارروائی، خودکش بمبار ہلاک

    حیدر آباد: رینجرز کی بروقت کارروائی، خودکش بمبار ہلاک

    حیدرآباد: حیدر آباد بڑی تباہی سے بچ گیا۔ لطیف آباد امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا خودکش بمبار مارا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ لطیف آباد میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار مارا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ نماز جمعہ کے دوران خودکش بمبار نے رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ بھی کیا۔

    ہلاک بمبار سے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا ایک اور ساتھی تھا جو فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی میں پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں،2ملزمان ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک جبکہ 6ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے لیاری افشانی گلی میں پولیس اوررینجرزکےمشترکہ آپریشن میں گینگ وار کا کارندہ ہلاک جبکہ دو ساتھی فرارہوگئے۔

    ادھر رانگی واڑہ میں پولیس اور رینجرزکی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار عزیربلوچ گروپ کاکارندہ ماراگیا،جبکہ ساتھی فرارہوگیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیاگیا۔

    بغداد ی میں پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار بابالاڈلاگروپ کے کارندے کوپکڑ کراسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب فیروزآبادپولیس نے چار اسٹریٹ کرمنلزکوپکڑ کردو ٹی ٹی پستول اورچھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پولیس کےمطابق ملزمان متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

    یاد رہے کہ 1998میں ڈی ایس پی شمیم کےقتل میں ملوث ٹارگٹ کلرکوشارع فیصل سےگرفتارکرلیاگیا۔ملزم کےقبضےسےمسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    مزیدپڑھیں:کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ روزشہر قائد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئےتھے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز اور گینگ وارملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلِئے۔

    ادھر شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیر نامی شخص جاں بحق جبکہ لانڈھی 6 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس / رینجرز کی کارروائی‘ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ رواں ہفتے شہر ِقائد کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیاتھا۔

  • کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررووائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلسبیلہ چوک کے نزدیک شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر ایک ڈاکو کوپکڑلیاجبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیاجبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدربوہری بازار کے علاقے میں رینجرز نے مخصوص مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

    ادھرشہرقائدکےعلاقے پاک کالونی میں پولیس نے بھی اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلم خان نامی ڈکیت کو گرفتار کرکے ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • کراچی میں رینجرزکی کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

    کراچی میں رینجرزکی کارروائی،دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں کارروائی کرکے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد لیا۔اسلحہ دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری میں استعمال کیا جاناتھا۔

    تفصیلات کےمطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گڈاپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سرگرم عسکری ونگ کے زیر استعمال اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ذخیرہ مکان کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔اسلحے میں ایک ایل ایم جی،ایک سیون ایم ایم،ایس ایم جیز ،نائن ایم ایم ،تیس بور کی تین بے بی ایس جیز،تین بارہ بور ریپیٹر،تین ٹی ٹی پسٹل اور ایک بتیس بورکاریوالور اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پریڈی تھانے سےگرفتار کالعدم القاعدہ برصغیر کے تین ملزمان نے تفتیش میں انکشاف کیاتھاکہ وہ مستقبل میں مختلف تھانوں پر حملے کرنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب حیدری پولیس نے کارروائی کرکے مفرور ملزم اشرف عرف ٹوپا کوگرفتار کرلیا۔ملزم پولیس مقابلوں اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں کالعدم تنظیم کے سہولت کاروں سمیت 10 دہشت گرد گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے3مبینہ دہشت گردوں سمیت 10 ملزمان گرفتار کیے تھے۔گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے سہولت کار بھی شامل تھے۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،1ملزم ہلاک

    کراچی : شہرقائد کےعلاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلےمیں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا ملزم ہلاک جبکہ مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کاملزم مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ملزم اصغر کا تعلق منشیات فروش اشوک گروپ سے ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے خیرآباد میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران علاقےکےداخلی اورخارجی راستےسیل کر کے گھرگھر تلاشی لی۔اس دوران پولیس نے 12سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ادھرحسن اسکوائر کے قریب ایک اپارٹمنٹ میں رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی پر سرچ آپریشن کے دوران رہائشی عمارت سے 7افراد کو حراست میں لےلیا۔

    واضح رہے کہ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے دو مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں اورسیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کے2کارندے ہلاک

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی،گینگ وار کے2کارندے ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں سندھ رینجزر کی کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے دوکارندے ہلاک جبکہ دو اہلکاربھی زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں امن وامان قائم کرنے کےلیے گزشتہ شب مشرف کالونی میں سندھ رینجرز نےکارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے دواہلکار بھی زخمی ہوئے اور ہلاک دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دوملزمان سمیت تین افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتارتینوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ادھر سپر مارکیٹ پولیس نے کارروائی کے دوران مطلوب ملزم ندیم عرف چٹاکو گرفتار کرلیا۔ملزم دہشت گردی سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سے دو آوان بم، پستول،ایک خودکارمشین گن اور گولیوں کےمیگزین برآمد ہوئےہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک آٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    کراچی : شہرقائد کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہناہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ فورسز کو علاقے میں داخل ہوتا دیکھ کر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی،رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    رینجرز کی جانب سے ٹارگٹد کارروائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے لاشیں اور اسلحہ کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا۔پولیس نے لاشوں کواسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں:آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،فوجی مشقوں کا معائنہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں امن و امان کی بہتر صورت حال کےلیے سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے کردار کو سرہاتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل نے ہدایات دیں تھی کہ کراچی کے عام شہریوں کےلیے امن کی بحالی کے آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا تھا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 21 نومبر 2015 کو نادرن بائی پاس خیر آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کردیا تھا۔

  • شہدادکوٹ: رینجرز کی کارروائی، کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار

    شہدادکوٹ: رینجرز کی کارروائی، کالعدم جماعت کا کارندہ گرفتار

    شہداد کوٹ: رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران عبد الرحمان نامی شخص کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اشتعال انگیز تقاریر پر مبنی سیکڑوں آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہداد کوٹ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل پر سوار شخص کو روک کر تلاشی لی تو اُس کے قبضے سے  350 آڈیو کیسٹس 45 سی ڈیز برآمد ہوئیں۔

    rangers-1

    ملزم کی شناخت عبد الرحمان کے نام سے ہوئی جس کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا گیا ہے، برآمد ہونے والی سی ڈیز اور آڈیو کیسٹس مذہبی منافرت، اشتعال انگیز تقاریر اور فرقہ وارانہ مواد پر مبنی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد سے رینجرز نے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیموں کے کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔