Tag: رینجرز

  • اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار

    اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ’تاج حنفی‘گرفتار

    کراچی : رینجرز نےشہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی میں سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج حنفی کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

     رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ہتھیار اور نفرت آمیز مواد بھی برآمد کرلیاگیاجبکہ اہل سنت والجماعت کے صدر رب نواز حنفی اور مہتمم  جامعہ صدیق اکبر مولانا شعیب کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ آج صبح قانون نافذ کرنے والے اداروں کاکراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں سرچ آپریشن شروع کیاتھا جبکہ علاقے کے تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیاتھا۔

    رینجرز اور پولیس کا ناگن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں3افراد کو بھی زیرحراست کرلیاگیا ہےجبکہ آپریشن کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کارروائی،علامہ مرزا یوسف زیرحراست

    یاد رہے کہ گزشتہ شب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں علامہ مرزایوسف حسین کے گھر پر چھاپہ مارکر ان کو حراست میں لے لیاتھا اور تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاتھا۔

    مزید پڑھیں:پٹیل پاڑہ قتل کیس: پی پی رہنما فیصل رضا عابدی گرفتار

    واضح رہے کہ جمعے کی شب سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کو رضویہ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا تھا اور آج انہیں عدالت میں پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی: دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کارروائی: دوخطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے کالعدم تنظیم کے بدنام ٹارگٹ کلرمہروز مہدی نقوی کو گرفتار کرلیا، کراچی سے گرفتار ٹارگٹ کلرز نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں، دوسری کارروائی میں رینجرز نے پی آئی بی کالونی سے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اشتیاق ماما کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی سے کالعدم تنظیم کے ٹارگٹ کلر مہروز مہدی نقوی عرف مہدی بادشاہ کو گرفتار کیا ہے، ملزم نے بائیس افراد اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    ٹارگٹ کلر مہروز مہدی نقوی نے دوہزار تیرہ میں مفتی دلفراز معاویہ اورابوبکر کو سائٹ کے علاقے میں قتل کیا ۔دوہزارچودہ میں مفتی عثمان یار خان، محمد علی اورمحمد رفیق کو شاہراہ فیصل پر گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

    rangers-post-01

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کی خفیہ مقام کی نشاندہی پر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں ہیں، برآمد کیا گیا اسلحہ اورگولہ بارود مخالف گروپوں کو ٹارگٹ کرنے کیلیے جمع کیا گیا تھا، گرفتار ملزم 22 سے زائد قتل کی وارداتوں ،اغوا، ڈکیتی، بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ٹارگٹ کلرز بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    دوسری جانب رینجرز نے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر اشتیاق ماما کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے انیس سو ترانوے سے دوہزار سات تک بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزم اشتاق ماما نے سال انیس سو پچیانوے اور چھیانوے کے دوران ایم کیو ایم حقیقی کے تین کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    یہ پڑھیں: ایم کیو ایم کا سابق یونٹ انچارج گرفتار، 12 مئی اور متعدد وارداتوں کا اعتراف

    ملزم جبری فطرہ و زکٰوۃ کی وصولی میں بھی ملوث رہا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ،اوان بم اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

  • کراچی،رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی،کالعدم تنظیم کے کارندے 8گرفتار

    کراچی،رینجرز کی چھاپہ مار کارروائی،کالعدم تنظیم کے کارندے 8گرفتار

    کراچی :‌ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےسات کارندوں سمیت آٹھ ملزمان گرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے،ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں گڈاپ،ناظم آباد،اتحاد ٹاون اور لیاقت آبادکے علاقوں میں کی گئی جس کے دوران سات کارندوں سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک سیون ایم ایم رائفل،دو ایٹ ایم ایم، ایک نائن ایم ایم پستول ، ایک بارہ بور رائفل اور ایک جی تھری رائفل بھی برآمد ہوئی ہے اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے آٹھ عدد دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

    قبل ازیں رینجرز نے کیماڑی کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے مختلف مقدمات اور اسلحہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،تفیش کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اسی سے متعلق : ناظم آباد میں مجلس پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    واضح رہے چند روز قبل کراچی میں کالعدم جماعت اہل سنت و الجماعت کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی تھی جس میں نفرت آمیز تقاریر کی گئیں تھیں جس کے اگلے روز ہی ناظم آباد کے ایک گھر میں ہونے والی مجلس میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

     

  • کراچی: قانون  نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،18افراگرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی،18افراگرفتار

    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس اور رینجرز کی کاررائیوں کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتارجبکہ 3دہشت گردمارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران اٹھارہ مشتبہ افرادکوحراست میں لےکر تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔

    دوسری جانب اتحاد ٹاؤن میں رینجرزسےمقابلےمیں تین دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں 2رینجرزاہلکارزخمی بھی ہوئے۔ترجمان رینجرزکاکہناہےکہ دہشت گردوں کےقبضےسےبڑی تعدادمیں اسلحہ بھی برآمدکیاگیاہے۔

    ادھر کراچی کے علاقےاتحادٹاؤن میں ہی گھریلوجھگڑے پرشوہرنےفائرنگ کرکے بیوی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔پولیس کاکہناہےکہ ملزم موقع سے فرارہوگیاہے جس کی گرفتارکےلیےچھاپےمارے جارہےہیں۔

    نیوکراچی کےسیکٹرفائیوجےمیں جھگڑئے کےدوران فائرنگ کےنتیجےمیں دوافرادزخمی ہوگئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا تھا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: لیاری میں کارروائی،دوہرےقتل کا ملزم گرفتار

    واضح رہےکہ چار روز قبل کراچی کے علاقے لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم کو گرفتار کیاتھا۔

  • پاک کالونی سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ برآمد

    پاک کالونی سے بھاری مقدارمیں منشیات اوراسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے ’’اے آر وائی‘‘ کے  پروگرام ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم کے ہمراہ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن میں بھری تعداد میں منشیات،اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے کمانڈوزکی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا اور پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ندی کے اطراف کئی سالوں سے منشیات کے بڑے اڈوں کے خلاف 5 گھنٹوں تک کامیاب آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران پاک کالونی میں قائم منشیات کی فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں منشیات، گولیاں اور اسلحہ برآمد کرلیا،آپریشن کی زد میں آنے والے گھر اورمنشیات کی فیکٹریاں خالی تھیں جس کے باعث کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

    واضح رہے رینجرزنے یہ کارروائی ’’اے آر وائی‘‘ کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی ٹیم کی اطلاع پر کیا گیا اور آپریشن کے دوران ’’ذمہ دار کون‘‘ کی ٹیم بھی موجود تھی۔

    یاد رہے پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ندی کے ساتھ آباد قائم کچی آبادی منشیات اورغیراخلاقی کاموں کی آماجگاہ بن گئی تھی،علاقہ مکینوں کی شکایتوں کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکا تھا لیکن ’’اے آر وائی‘‘ کے پروگرام ’’ذمہ دارکون‘‘ کی جانب سے معاملہ اُٹھانے پر رینجرز کی کارروائی پر عوام نے سُکھ کا سانس لیا ہے۔

     

  • کراچی: خاموش کالونی میں کارروائی، اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر زیر حراست

    کراچی: خاموش کالونی میں کارروائی، اہلسنت والجماعت کراچی کے صدر زیر حراست

    کراچی: کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے رب نواز حنفی سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کردی۔ کراچی کے علاقے خاموش کالونی میں کارروائی کے دوران اہلسنت و الجماعت سے تعلق رکھنے والے رب نواز حنفی کو گرفتار کرلیا۔

    ضلع غربی کے علاقے منگھو پیر میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان سمیت 40 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔

    کراچی کے ضلع وسطی کے علاقوں کوثر نیازی کالونی اور شادمان ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    نصرت بھٹو کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ حاجی مرید گوٹھ اور فردوس کالونی سے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

  • کراچی، رینجرزکےاختیارات میں 90 روزکی توسیع

    کراچی، رینجرزکےاختیارات میں 90 روزکی توسیع

    کراچی : حکومت سندھ کی درخواست پر وفاقی  وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات میں نوے دن کی مزید توسیع کردی ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی گئی ہے،اختیارات میں توسیع انسداد سہشت گردی ایکٹ کے تحت کی گئی ہے جو 18 اکتوبرسے نافذ العمل ہو گی۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ساتھ رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں جس کے بعد رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ رینجرز وفاقی ادارہ ہے جسے صوبائی حکومت امن و امان کی بحالی کے لیے رینجرز کی خدمات حاصل کر سکتی ہیں جس کے وفاق کی جانب سے خصوصی اختیارات تفویض کیے جاتے ہیں کچھ عرصے قبل صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان اختیارات کی توسیع میں اختلافات طول پکڑ گئے تھے۔

    تا ہم صوبہ سندھ میں انتظامی تبدیلیوں کے بعد سے رینجرز کے اختیارات کی توسیع کے معاملے افہام و تفہیم کے ساتھ طے کر لیا گیا ہے جو کہ سیاسی کشیدگی میں کمی کا باعث بنے گا۔

  • گڈاپ میں رینجرزکی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    گڈاپ میں رینجرزکی کارروائی،4دہشتگردہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گڈاپ میں رینجرز کی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق شہرقائد کے علاقےگڈاپ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔

    رینجرز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے،ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،

    دہشت گردوں کی لاشیں اور اسلحہ رینجرز نے پولیس کی تحویل میں دے دیا جبکہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: کورنگی میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر چینوٹ اسپتال کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے کورنگی آر چوکی کے انچارج شہزاد کو گھر جاتے ہوئے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہےکہ ایس ایس پی نے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

  • کراچی،پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

    کراچی،پولیس اہلکارکوشہید کرکےفرارہونے والا ملزم گرفتار

    کراچی : کورنگی میں پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کرکے فرار ہونےوالے دو ملزموں سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کےمطابق مفرورملزم عبدالمالک کوکورنگی کےعلاقےسے گرفتارکیاگیا ہے ملزم کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اسی سے متعلق : ملزمان کا پولیس پر حملہ، گرفتار ساتھی کو چھڑا لیا، ایک اہلکار جاں بحق

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے،گرفتار ملزم سے تحقیقات کا عمل جا ری ہے جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے جمہ کے روزپولیس اہلکارکےقتل میں ملوث دو ملزمان کواُن کے ساتھی پولیس پارٹی پردھاوا بول کرچھڑاکرلے گئے تھے اس واقعے میں ایک پولیس اہلکارشہید ہوا تھا۔

    واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

     

  • کراچی،رینجرزنےڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےدوملزمان گرفتارکرلیے

    کراچی،رینجرزنےڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئےدوملزمان گرفتارکرلیے

    کراچی : رینجرزنےلاکھوں روپےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے دو ملزمان کوگرفتارکرکے رقم برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح چارڈاکو کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر واقع فلاحی ادارے میں داخل ہوئے اور ادارے کی تجوری اور23 لاکھ روپے نکال کرفرارہورہے تھے کہ رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،رینجرز کی گاڑی دیکھتے ہی ملزمان تجوری روڈ پرپھینک کر فرارہونے لگے۔

    تا ہم رینجرز نے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے چار میں سے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،رینجرز نے گرفتارملزمان سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔

    گرفتارملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے مفرور ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جس کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔

    فلاحی ادارے کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ چارملزمان کی ڈکیتی کی کوشش کوناکام بنانے پر رینجرز حکام کا تہہ دل سے شکرگذارہیں اس قدم سے ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں،لوگوں کی رقوم ہامرے پاس مستحقین کی امانت ہوتی ہے اللہ کا شکر ہے کہ اُس نے امانت میں خیانت سے محفوظ رکھا۔