Tag: رینجرز

  • کے کے ایف کے لئے زکوۃ فطرہ جمع کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    کے کے ایف کے لئے زکوۃ فطرہ جمع کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ خیراتی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوۃ فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ کالعدم مذہبی جماعتیں شہر میں کھلے عام فنڈ جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ ’’کراچی کو اوون کرنے کے باوجود ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن باقاعدہ رجسٹرڈ ہے مگر اس کے لیے صدقہ خیرات جمع کرنے پر پابندی ہے اور اس کے رضا کاروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

    کے کے ایف کے لیے لوگ رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں اور ادارے کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں میں خود بڑھ چڑ کر حصہ لیتے ہیں، مگر گزشتہ تین سال سے رضا کاروں کو گرفتار کیا جارہا ہے جبکہ اس کے برعکس شہر میں کالعدم مذہبی جماعتیں اور جہادی تنظیمیں کھلے عام زکوۃ فطرہ جمع کرنے میں مصروف ہیں جن کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

    شبیر قائم خانی نے مزید کہا کہ پنجاب، بلوچستان میں بھی ہمارے کارکنان کو ڈرایا جارہا ہے، کے کے ایف کو روک کر ہمیں کمزور کرنے کی سازش بنائی گئی ہے جو ناکام ثابت ہوگی، رکن رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں سے 8 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے، ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

    دوسری جانب رینجرز نے شاہ فیصل میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے دو کارکنان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، رینجرز ذرائع نے مبینہ طور پر گرفتار کیے جانے والے ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا ہے کہ دوران تفتیش دونوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

    رینجز ذرائع کے مطابق ملزم ناصر نے رکشہ ڈرائیور سمیت 4 افراد کے قتل جبکہ ملزم عدنان نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک میں بھتے کی مد میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد رقم وصول کی ہے۔

     

  • کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کاروائی،تین دہشتگرد ہلاک

    کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کاروائی،تین دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا.

    رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاوروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خان درویش،محمدارشد خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تھا.

    دہشت گردوں کے قبضے سے چارخود کش جیکٹ تین کلو بال بم چار کلو بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئی.

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد آئی ای ڈی ڈیوائس تیار کررہے تھے جسے شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر نا تھا.

  • وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، رینجرز

    وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دی جائے، رینجرز

    کراچی : نامز میئر کراچی وسیم اختر کو عدالت کی جانب سے  بیرون ملک جانے کی اجازت کے فیصلے کو رینجرز کی جانب سے انسداد دہشت کی عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’ملزم وسیم اختر کے بیرون ملک جانے پر تحفظات ہیں، کیونکہ وسیم اختر دہشت گردوں کے علاج و معالجے میں سہولت کار ہیں اور اُن کا کیس زیر سماعت ہے لہذا انہیں باہرجانے کی اجازت نہ دی جائے‘‘۔

    رینجرز کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ’’ وسیم اختر مقدمے سے راہ فرار اختیار کرنے کے بیرون ملک جارہے ہیں اور واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہوں‘‘، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30 جون تک ملتوی کردئیے ہیں۔

    مزید پڑھیں :   وسیم اختر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

    یاد رہے کہ کراچی کے نامزر میئر اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم سے تعلقات کی بنیاد پر ضیاء الدین  اسپتال میں دہشت گردوں کوعلاج اور  رہائش کی سہولیات کا انتظام کروایا تھا۔

    واضح رہے نامزمیئرکی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بیرون ملک روانگی کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں نامزد میئر نے موقف اختیار کیا تھا کہ ’’ مجھے نجی کام کے سلسلے میں بیرون ملک جانا ہے، جس 20 روز کے لئے اجازت درکار ہے‘‘، عدالت نے وسیم اختر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی تھی۔

     

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے مغوی خاتون کوبازیاب جبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر پانچ میں رینجرزنےٹارگٹڈکارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،ادھر سکھرپولیس نے لیاری میں کارروائی کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کراکر اغواکارگرفتارکرلیا،ملزم نےایک ماہ پہلےخاتون کوسکھرسےاغواکیاتھا.

    دوسری جانب اورنگی قصبہ موڑپرلوٹ مارکرنےوالاملزم مقابلےکےبعدگرفتارکرلیا گیا،جبکہ گلشن سکندرآبادسےملزم وہاب کو گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی گئی پولیس کے مطابق ملزم پندرہ مقدمات میں مطلوب تھا.

  • لیاری میں پولیس کی کارروائی، خاتون بھتہ خورگرفتار

    لیاری میں پولیس کی کارروائی، خاتون بھتہ خورگرفتار

    کراچی : پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے لیے بھتہ طلب کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے بھتے کی رقم برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے مختلف علاقوں کھارادر، زمان ٹاؤن، ناظم آباد کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک زخمی ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

    female-new

    دوسری جانب رینجرز نے ملیر کے علاقے رفاع عام سوسائٹی میں ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بغدادی سے گرفتار ہونے والے ملزمہ لیاری گینگ وار کے استاد تاجو گروپ کے لیے بھتے کی رقم جمع کررہی تھی اور اولڈ سٹی ایریا میں واقع تاجروں میں بھتے کی پرچیاں تقسیم کررہی تھی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور رقم برآمد بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب انچولی کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق مقتول شخص کی شناخت 45 سال کے محمود احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام نے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت قرار دے دیا۔

     

  • سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

    سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

    کراچی : رینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد سابق چئیرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا،ملزم پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشریزکورینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس کےحوالےکردیا، نثارمورائی پرچیئرمین اسٹیل مل سجادشاہ کےقتل کاالزام ہے،سجادشاہ کوانیس سو اٹھانوے میں ڈیفنس میں قتل کیاگیاتھا.

    شابق چیئرمین فشریز نثارمورائی پرکرپشن کےسنگین الزامات ہیں،ان پراسلحہ اسمگلنگ کابھی الزام ہے،ذرائع کے مطابق نثارمورائی نےتفتیش میں اہم شخصیات کےنام بتائےہیں.

    یاد رہے رواں سال مارچ کے مہینے میں گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکیاگیاتھا.

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین فشریز کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے سنگین الزامات کے تحت اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لیا تھا.

    نثار مورائی پر الزام ہے کہ وہ فشریز سے تین سو کے لگ بھگ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 35 کروڑ روپے ماہانہ لیتے رہے ہیں۔

  • کامران فاروقی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، رینجرز ذرائع، اچھی روایت نہیں، فاروق ستار

    کامران فاروقی کی اطلاع پر چھاپہ مارا، رینجرز ذرائع، اچھی روایت نہیں، فاروق ستار

    کراچی: سندھ رینجرز نے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کی موجودگی کی اطلاع پر متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینرفاروق ستار کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے ردعمل میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اچھی روایت نہیں ہے۔

    رینجرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کے گھر پر چھاپہ رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی کی موجودگی کی اطلاع پر مارا گیا، کامران فاروقی نےرینجرز کے سامنے پیش ہونے کے لیے دو ہفتے کا وقت طلب کیا تھا تاہم چھ ہفتے گزرنے کے باوجود وہ پیش نہ ہوئے۔

    رینجرز ذرائع نے بتایا کہ کامران فاروقی کی پیشی کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی خط لکھا تھا، کامران فاروقی کی جانب سے تین مئی کو اطلاعی خط لکھا گیا تھا۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے رینجرز کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز نے کامران فاروقی سے متعلق انہیں خط لکھا تھا، کامران فاروقی اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہ ہوئے تو رینجرز کا خط ان کے گھر بھیج دیا تھا، کامران فاروقی نے جواب دیا تھا کہ انہیں دس روز کی مہلت دی جائے۔

    اطلاعات کے مطابق کامران فاروقی لیاری کے سیکٹر اوریونٹ انچارج بھی رہے ہیں، وہ اور کنور نوید قبل ازیں رینجرز کے سامنے ایک بار پیش ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج یکم رمضان المبارک کے پہلے روز ملک کی چوتھی بڑی جماعت کے ڈپٹی کنونیر کے گھر چھاپہ اچھی روایت نہیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ’’ مجھے اس سوچ پر حیرت ہے کہ میں اپنے گھر پر کسی مجرم کو چھپاؤں گا‘‘، ہم  محب وطن لوگ ہیں اور جرائم پیشہ افراد کے لیے ایم کیو ایم میں کوئی جگہ نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈی جی رینجرز کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاعات تھیں تو وہ مجھے آگاہ کرتے میں پورے گھر میں رینجرز کو خود مدعو کرتا۔

    انہوں نے ڈی جی رینجرز سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ملک کی چوتھی بڑی جماعت کے اہم عہدے پر فائز ہوں پھر بھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے‘‘۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اگر ہماری سیاسی زندگی پر تیس سال بعد بھی شک کیا جاتا ہے تو ایسی زندگی بے کار ہے، ہم اس گھر میں عرصہ دراز سے قیام پذیر ہیں اور پڑوس میں رہنے والے افراد ہمارے کردار سے اچھی طرح واقف ہیں۔

    جو لوگ ملک کے اربوں کھربوں لوٹ کر چلے گئے انہیں کبھی گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ باہر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، جس شخص کا نام ان کی جے آئی ٹی میں موجود ہے اسے پروں میں تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے سوال کیا کہ ’’جس آدمی کی کوئی ایف آئی آر نہیں وہ کیسے مطلوب ہوسکتا ہے‘‘؟ اگر رینجرز کو مجھے گرفتار کرنا تھا تو مجھے آگاہ کرتے خود جاکر گرفتاری دیتا، ہم اس سلوک کے مستحق نہیں ہیں۔

  • لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    لانڈھی سے مدفون اسلحہ برآمد، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

    کراچی : رینجرز نے لانڈھی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ناظم آباد نمبر دو کے علاقے میں نامعلوم افراد نے رکشا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔ دوسری جانب گلشن ا قبال اردو سائنس کالج کے عقب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے منگھوپیر کے مینگل گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے افراد میں ایک مبینہ دہشت گرد اور اس کا سہولت کار بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق رینجرز نے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لانڈھی کے انعامی گراؤنڈ میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیرقانونی مدفون اسلحہ برآمد کرلیا جس میں تین ایس ایم جیز،ایک ایل ایم جی دو ٹرپل ٹو رائفل ، ایک گرنیڈ لانچر ،سیکڑوں گولیاں اور متعدد دستی بم برآمد کرلیے۔

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

     

  • کراچی ضمنی الیکشن: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سےفوج اور رینجرزکی خدمات مانگ لیں

    کراچی ضمنی الیکشن: وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق سےفوج اور رینجرزکی خدمات مانگ لیں

    کراچی: سندھ میں کراچی کے حلقہ پی ایس 106, پی ایس 107 اور نوشہروفیروز کے حلقہ پی ایس 22 میں دو جون کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔

    کراچی میں ضمنی الیکشن کے موقع پر دوصوبائی حلقے میں ایک دن پولنگ ہوگی حلقے کے گلی کوچوں میں میلہ سا لگا ہے، مہم کے آخری روز ایم کیو ایم کی ریلی نے کارکنوں کاجوش بڑھایا، پی ایس ایک سو چھ سے متحدہ کے محفوظ یارخان ،پیپلز پارٹی کےسردار عبدالصمداور پی ٹی آئی کی نصرت انوار سمیت چودہ امیدوارمیدان میں ہیں۔

    پی ایس ایک سو سترہ سے میجرریٹائرڈ قمرعباس رضوی کا نشان پتنگ ہے،جاویدمقبول تیراورفاقت عمر بلے کے ساتھ مدمقابل ہیں دونوں نشستیں افتخارعالم اورڈاکٹرصغیر کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

    ناخوشگوارصورتحال سےنمٹنےکے لئےوزیراعلیٰ سندھ نےوفاق سےفوج اوررینجرزکی خدمات مانگ لیں، رینجرزہیڈکواٹر میں بڑوں کی بیٹھک بھی ہوئی، ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت اجلاس میں اے آئی جی مشتاق مہر اوررینجرزکے سیکٹر کمانڈرز نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دو جون کو ہونیو الے تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پاک فوج یا رینجرز تعینات کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھنے کے احکامات دیدیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر پاک فوج یا رینجرز تعینات کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر محکمہ داخلہ کو کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کو فوج یا رینجرز تعینات کرنے کیلئے فوری طور پر خط لکھیں۔

  • کراچی: سندھ رینجرز کے وفد کی تاجروں سے ملاقاتیں

    کراچی: سندھ رینجرز کے وفد کی تاجروں سے ملاقاتیں

    کراچی : سندھ رینجرز کے اعلیٰ افسران کے وفد نے کراچی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کرکے تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ونگ کمانڈر شاہد خان اور سیکنڈ ونگ کمانڈر عنایت اللہ درانی نے لی مارکیٹ، کھجور بازار اورکنفشنری مارکیٹ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر دکانداروں کی جانب سے رینجرزافسران کا پرتباک استقبال کیا گیا اور اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

    رینجرز افسران نے تاجروں سے ملاقاتوں کے دوران اُن کے مسائل پر بات چیت کی ، اس موقع پرتاجروں کی جانب سے کراچی آپریشن میں قائم ہونے والے امن و امان کو سراہا گیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اس موقع پر رینجرز افسران نے  بھی تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’’ عوام اور تاجروں کی جانب سے کراچی آپریشن کی حمایت ،تعاون اور  قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد کی وجہ سے ہی شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہورہی ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں کسی کو بھی شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہر میں مکمل امن و امان بحال ہونے تک بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔