Tag: رینجرز

  • نبیل گبول سے رینجرز کی لیاری گینگ وارسےمتعلق پوچھ گچھ،ذرائع

    نبیل گبول سے رینجرز کی لیاری گینگ وارسےمتعلق پوچھ گچھ،ذرائع

    کراچی: سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول سے رینجر ز نے چھ گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے نبیل گبول کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا ، نبیل گبول سے رینجرز کی لیاری گینگ وارسےمتعلق پوچھ گچھ کی حکام نے عزیر بلوچ اور غفارذکری سےمتعلق سوالات کئے۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نبیل گبول تفتیش کے لئے دوبارہ بھی طلب کرسکتے ہیں۔

  • پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    پی پی رہنما نثارمورائی نوّے روز کیلئے رینجرزکے حوالے

    کراچی : لانچوں کے ذریعےاربوں روپے کی کرنسی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملوّث نثارمورائی بھی گھیرےمیں آگئے،عدالت نےملزم کو رینجرز کے حوالے کرکے جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی کےسابق چیئرمین نثارمورائی کو بھی90روز کےلئےرینجرز کےحوالے کردیا۔

    رینجرز کےوکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے سیاسی رہنماؤں کی ایماء پرکرنسی اسمگلنگ کی اور اس کااعتراف بھی کیا ہے، علاوہ ازیں ملزم ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم نے دہشت گردی کا الزام سیاسی جماعت کی اہم شخصیات پر لگایا ہے عدالت نے پندرہ روز میں نثار مورائی کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کو چند روز قبل گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

     

  • کراچی: رینجرز اوراسپیشل ٹاسک سیل کی کارروائی،3اغوا کارگرفتار

    کراچی: رینجرز اوراسپیشل ٹاسک سیل کی کارروائی،3اغوا کارگرفتار

    کراچی: رینجرزنے کراچی میں جرائم پیشہ افرادپرشکنجہ کس دیا۔تین اغوا کاراور عسکری ونگ کے چھ کارندے گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز نےکراچی میں امن دشمنوں کےگردگھیراتنگ کردیا۔ اسپیشل ٹاسک سیل کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ڈیفنس اور گلشن اقبال سے تین اغوا کار گرفتار کرلیے،ملزمان نے کاشان نامی کم عمر شہری کی رہائی کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے تاوان لیاتھا۔

    کاشان کو ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل سے اغوا کیا گیا تھا اوراس کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    تاوان کی ادائیگی کے باوجود رینجرز نے اپنی کاروائی جاری رکھی اور گلشنِ اقبال کے ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا جہاں کاشان کو رکھا گیا تھا، وہاں سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد رینجرزنے دستگیر میں کاروائی کرتے ہوئے عدنان نامی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

    عدنان کی نشاندہی پر رینجرزنے ڈیفنس میں چھاپہ مار کاروائی کی اور اغوا کے ماسٹرمائنڈ ٹوفیق جاگیرانی کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے اسلحہ، تاوان کی رقم، جعلی کرنسی اورجعلی پاسپورٹ برآمد کرلیے۔

    شاہ فیصل کالونی میں عسکری ونگ کےچھ کارندے گرفتارکرلیے ۔ملزموں کے قبضے سےسات ایس ایم جی رائفلیں، پستول اورگیارہ کریکر برآمدہوئے، ادھررینجرز نےلائنز ایریاسےگرفتارکالعدم تنظیم کےرکن طارق اور عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر شاہنواز حیدر کانوے دن کاریمانڈ لےلیا۔

    ملزم طارق نےدوران تفتیش وزیرستان اورافغانستان جانے اورکالعدم تنظیموں سےرابطوں کااعتراف کیاہے، رینجرز نےعباسی شہیداسپتال کےزکوۃ سیل پرچھاپامارااورایک شخص کوحراست میں لےلیا۔

  • رینجرزحکام کی ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید جمیل سے پوچھ گچھ

    رینجرزحکام کی ایم کیوایم کے رہنما کنورنوید جمیل سے پوچھ گچھ

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل سے رینجرز نے پوچھ گچھ کی ہے۔ رینجرز نےکنورنویدجمیل کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا تھا۔

    کنور نوید جمیل سے چوکیوں پر حملے اور دیگر واقعات کے حوالے سے تفتیش کی گئی۔ کنور نوید جمیل سے ان کے بھائی کے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئیں۔

    کنور نوید جمیل کے بھائی حیدر آباد میں محکمہ ایکسائز میں ڈائریکٹر ہیں، اس کے علاوہ کراچی میں ہونے والے سنگین نوعیت کے واقعات پر بھی ان سے معلومات حاصل کی گئیں۔ بعد ازاں انہیں رینجرز حکام نے جانے کی اجازت دے دی۔

     

  • را سے تعلقات، رینجرز کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

    را سے تعلقات، رینجرز کی ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش

    کراچی: رینجرزحکام نے ایف آئی اے کو ایم کیو ایم کے خلاف را سے تعلق کی تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔

    رینجرزحکام کی جانب سے ایف آئی اے حکام سےرابطہ کیا گیا ہے، رینجرز نے ایم کیو ایم کے خلاف را سے تعلق کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے رینجرز حکام وزارت داخلہ کو بھی اس حوالے سے معلومات دے چکے ہیں، رینجرز نے ایف آئی اے کو را کے زیر حراست تین ایجنٹوں تک رسائی کی پیشکش بھی کی ہے۔

    زرائع کا کہنا ہے سیاسی جماعت کا ایم پی اے لوگوں کو ٹریننگ کے لیئے بھیجتا ہے، اس رکن اسمبلی کے نام میں منگی آتاہے۔

    زرائع کے مطابق پہلے ٹریننگ بھارت میں دی جاتی تھی اب بی ایل اے،را کے لیئے ٹریننگ دیتی ہے۔ آخری ٹریننگ سیشن سکھر میں ہوا واپسی پر منگی نے ایجنٹوں سے خطاب بھی کیا۔

  • کراچی میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، رینجرز

    کراچی میں دہشتگردی کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے، رینجرز

    کراچی : رینجرز حکام نے کہا ہے کہ ایک گروہ کراچی میں دہشت گردی اورتشدد کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شہری تعاون کریں تحفظ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عیسیٰ نگری اور موتی محل پررینجرز کی چوکیوں پرکریکر حملوں کے مقدمات درج کر لئے گئے، سندھ رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گروہ کراچی میں دہشت گردی کو ہوا دے رہے ہیں ۔ لوگوں کو پرتشدد کارروائیوں کے لئے اکسایا جارہا ہے۔

    ترجمان رینجرز کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صبح رینجرز کی چیک پوسٹوں پرکر یکرحملے اورینجرزپر لگائے گئے جھوٹے الزامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    ترجمان کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروہ مختلف اشخاص کو پر تشد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے۔ ایسے افراد نے رینجرزسے رابطہ کیا اوران کوششوں کی نشاندہی کی۔

    رینجرزنے سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں پراکسانے والو ں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی، آج صبح رینجرزکی چوکیوں پر حملے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔

    یاد رہے کہ کراچی میں صبح سویرے رینجرزچوکیوں پر دستی بم سے حملے،دہشت گرد عیسی نگری اور موتی محل پرچوکیوں کو نشانہ بنا کر فرارہوگئے۔

    دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم رینجرزچوکیوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

     

  • چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    چندہ مانگنے والوں کا رینجرزسے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

    کراچی : ترجمان سندھ رینجرزنے کہا ہے کہ کراچی میں کچھ نوسربازرینجرز کے نام پریوم دفاع پاکستان کی تقریب کے لئے چندہ مانگ رہے ہیں ایسے عناصر کا رینجرز سے کوئی تعلق نہیں۔ جنہیں گرفتار کیا جائے گا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے شہری ایسے نوسر بازوں کی اطلاع رینجرز کو فوری طور پر دیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کی اطلاع ہیلپ لائن 1101 پر دیں،ان عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کی تقریب کے نام پر چندہ جمع کرنیو الے عناصر سے رینجرز کا تعلق نہیں ہے۔

     

  • کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، رینجرز نے اورنگی ٹاون سے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بارہ نمبر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شبیر احمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    لیاقت آباد ایف سی ایریا سے بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباس شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہےْ

    دوسری جانب رینجرز نے اورنگی ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے عسکری ونگ کے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ برامد کرلیاہے۔

  • خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    خاتون کوبلیک میل کرکے ہزاروں روپے لوٹنے والا ملزم گرفتار

    کراچی :سیکیورٹی اداروں نے خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

    رینجرزاسپیشل ٹاسک فورس اور پولیس نے نارتھ کراچی میں مشترکہ کاروائی کی اورخاتون کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    رینجرزذرائع کے مطابق ملزم اسد نے خاتون کی شوہر کے ساتھ وڈیو چیٹنگ نکال رکھی تھی ملزم خاتون کو بلیک میل کرکے 20 ہزار وصول کرچکا تھا۔ اور مزید رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔

    رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اسد انٹرنیٹ کیبل کا کام کرتا ہے اور چند روز قبل ہی خاتون کے گھر انٹرنیٹ کیبل لگانے آیا۔

  • پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے17اضلاع میں رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب میں بھی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رینجرز نے سترہ اضلاع میں داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

    پنجاب کے سترہ اضلاع میں رینجرزایکشن کرے گی، کالعدم تنظیموں سے نمٹنے کیلئے پنجاب رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابتدائی طور پر بہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، رحیم یار خان، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں رینجرز کو لگایا جائے گا بلوچستان سے ملنے والی سرحد بھی رینجرز کی ہی ذمہ داری رہے گی۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے چکی ہے، پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ رینجرز صرف دہشتگردی تک اپنی توجہ مرکوز رکھے۔

    رینجرز کا موقف ہے کہ سہولت کار اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، رینجرز کو طلب کرنے کی تاریخ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں طے کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کو پولیس کی معاونت کے لئے بلایا گیا ہے۔