Tag: رینجرز

  • کراچی : رینجرز کا ایم کیوایم کے دفتر پرچھاپہ ، متعدد کارکن زیرحراست

    کراچی : رینجرز کا ایم کیوایم کے دفتر پرچھاپہ ، متعدد کارکن زیرحراست

    کراچی : پاکستان بازار چوک کے قریب الیکشن کیمپ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا چھاپہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے میں قائم یوسی 26کے الیکشن کیمپ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارا اور وہاں موجود متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد روانہ ہوگئے۔

    چھاپے کے بعد وہاں موجود متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان اور خواتین نے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کی۔

  • نیب کی ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کارروائی مکمل

    نیب کی ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کارروائی مکمل

    کراچی: نیب نے ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی کارروائی مکمل کرلی۔ درج کئےگئےمقدمے میں باقاعدہ ریمانڈ حاصل کرے گی۔

    رینجرزاورپولیس کے بعد نیب نے بھی ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی ۔ نیب ڈاکٹرعاصم سےتفتیش کرنےکےلیےان کاریمانڈ بھی حاصل کرے گا ۔

    نیب نے ڈاکٹر عاصم کےخلاف کیس نمبر231097/15 درج کیا ہے۔ مقدمہ میں ڈاکٹر عاصم پراربوں روپےکی کرپشن کا الزام عائد کیاگیاہے نیٹ نیب نے یہ اقدام گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کے دو قریبی ساتھیوں کی نیب عدالت میں پیشی کے بعد کیا ۔ دونوں ساتھی شعیب وارثی اور زوہیرصدیقی چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کئےگئے ۔

    ملزمان پرغیرقانونی سی این جی اسٹیشنزکوگیس کنکشن دینےاورکرپشن کا الزام ہے نیٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرتے تھے۔

    نوے روز رینجرز کے ریمانڈ میں رہنے کے بعدپولیس نےان کےخلاف دہشت گردوں کے علاج میں معاونت فراہم کرنےپرمقدمہ درج کرکےان کاچارروزہ ریمانڈحاصل کرلیا۔

  • کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام کی کارروائی، 12 دکانیں سیل

    کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم حکام نے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، صدر موبائل مارکیٹ کہتے ہیں 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے کوئی غیر قانونی چیز نہیں ملی

    صدر موبائل مارکیٹ میں رینجرز اور کسٹم کے پریونشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسمگل شدہ موبائل فون کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران عمارت کا محاصرہ کیا گیا اور نویں منزل پر دکانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران مقامی تاجروں سے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسکو رینجرز اہلکاروں کے لاٹھی چارج کرکے نے ناکام بنادیا۔

    صدر موبائل مارکیٹ ادریش میمن کے مطابق قانون نافز کرنے والے اداروں نے مطلوبہ دستویزات نا ملنے پر 12 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں موبائل فون اور دیگر اشیا موجود ہیں تاہم سیل کی گئی دکانوں سے کوئی غیر قانونی سامان برآمد نہیں ہوا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ رینجرز سے مکمل تعاون کیا گیا ہے، تاجروں میں موجود کالی بھیڑوں کا سفایا ہونا چاہیئے۔ ادریس میمن کا مزید کہنا تھا کہ کسٹم پریونشن ڈیپارٹمنٹ کا کام پورٹ پر ہوتا ہے، آج دوبارہ کارروائی کی جائیگی اور دستویزات بھی طلب کیئے جائینگے۔ تاہم 5 گھنٹے تک کارروائی جاری رہنے کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا جسکے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

  • رینجرز پر الزامات ،وسیم اختر کو قانونی نوٹس جاری

    رینجرز پر الزامات ،وسیم اختر کو قانونی نوٹس جاری

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پرٹی وی ٹاک شو کے دوران رینجرز پر الزمات لگانےکے خلاف قانونی نوٹس جاری کر دیا۔

    ترجمان رینجرز کے پریس ریلیز کے مطابق وسیم اختر نے انتیس ستمبر کو ایک ٹی وی پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگا کر رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، وسیم اختر نے اس گفتگو میں رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور ماورائے آئین عمل کاالزام لگایا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق وسیم اختر نے اپنے ا لزامات کے ذریعے ملکی سالمیت کیلئے کام کرنے والے ادارے کے کردارکو داغدار کرنے کی سازش ہے، جس پر ان کے خلاف ڈی فیمی نیشن آرڈیننس کی دفعہ آٹھ کے تحت نوٹس بھجوایا گیا ہے ۔

  • ڈاکٹرعاصم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت، رینجرزحکام سے جواب طلب

    ڈاکٹرعاصم کے اہلخانہ کی درخواست کی سماعت، رینجرزحکام سے جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کھیل کے میدان پرقبضے سے متعلق درخواست پرحکام سےجواب طلب کرلیا۔

    جبکہ ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ دوران حراست ڈاکٹر عاصم کو طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیر اور پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے پلے گراؤنڈاور شیریں جناح کالونی روڈ پر قبضہ کررکھا ہے۔

    عدالت نے مختصرسماعت کے بعد چیف سیکریٹری،سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو چھ نومبر کے نوٹس جاری کردیئے اور اس حوالے سے جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے رینجرز افسران سے جواب طلب کرلیا۔

    اہل خانہ کا مؤقف ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹر عاصم کو طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کرنل امجد کو حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 21 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

  • رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    رینجرز کی گلشن معمار میں کامیاب کارروائی، دو ٹارگٹ کلرگرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

    سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کےگردگھیرا تنگ کردیا گیا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرزکی کارروائیاں جاری ہیں۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز اکبر حسین اور کونین حیدر رضوی کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

    اکبر حسین عرف کالا نامی ملزم بارہ افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم ا ایم پی اے رضاحیدر، ایم پی اے ساجد قریشی اور عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپوں پر کریکر حملوں میں ملوث ہے۔

    ملزم نے انتخابی کیمپوں پر حملہ ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کی ہدایت پر کیا تاکہ شہریوں کی ہمدردی حاصل ہو سکے، جبکہ سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ ملزم بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی ایجنسی نے ٹارگٹ کلر رئیس ماما کی گرفتاری کیلئے ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

    ملزم ایک سیاسی جماعت کا سابق سیکٹرانچارج ہے۔ علاوہ ازیں مذکورہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے ریمانڈ کے کیلئے عدالت میں پیش کیا، عدالت نے دونوں ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔

  • گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار رینجرز کے حوالے

    کراچی: شہرقائد کے علاقے گلستان جوہر میں لوٹ مار کرنے والے پولیس اہلکار کو شہریوں نے پکڑ کررینجرز کے حوالے کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار اہلکار مویشی منڈی جانے والے شہریوں کو تلاشی کے بہانے ان سے لوٹ مار کرتے تھے ، آج بھی موٹرسائیکل سوار دو اہلکاروں نے ایک شہری سے لوٹ مار کی تو شور مچانے پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور پولیس اہلکار عبدالغنی کو دھرلیا۔

    تاہم اس کا ساتھی شاہ محمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، بعد از شہریوں کی جانب سے رینجرز ہیلپ لائن نمبر 1101پر کال کی گئی جس کے بعد رینجرز کی موبائل آنے پر لوٹ مار میں ملوث پولیس اہلکار کو رینجرز کے حوالے کردیا گیا ۔

     پولیس حکام کاکہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق گلستان جوہر تھانے سے ہے ۔ مفرور اہلکار شاہ محمد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔اور دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

  • ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    ڈاکٹر عاصم حسین کی انجیو گرافی نہ کی جا سکی

    کراچی : ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی،دوسری جانب رینجرز نے عدالت میں جواب جمع کرایا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دل میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل  پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے گردوں میں کریٹینائن اور شوگر بڑھ جانے کے باعث انجیو گرافی نہ کی جا سکی ڈاکٹروں کا پینل علاج کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔

    رینجرز کی تحویل میں زیر علاج ڈاکٹر عاصم کے گردے میں کریٹنین اور شوگر بڑھی ہوئی ہے۔ جس کے باعث انجیو گرافی نہیں کی گئی۔

    امکان ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ان کی انجیو گرافی کردی جائے گی۔ جبکہ رینجرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں  جمع کرا ئی گئی رپورٹ میں  کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

    ان کی میڈیکل رپورٹ میں تمام ٹیسٹ نارمل ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کے اہلخانہ سے بھی ایسی کوئی تفصیلات نہیں ملی جس سے ظاہر ہو کہ وہ دل کے مریض ہیں ۔

    رپورٹ کے مطابق عدالت کی اجازت کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔جواب پیش کرنے کیلئے رینجرز حکام ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین سندھ ہائیکورٹ پیش ہوئے۔

    دوسری جانب اسپتال ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ انجیو پلاسٹی کے بعد صحت یاب ہوجائیں گے ۔

    ؎ڈاکٹرعاصم کو پیر اور منگل کی رات دل کا دورہ پڑا تھا ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سیئنروزیرنثار کھوڑو نے ڈاکٹر عاصم کی عیادت کی ۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے اہلیہ کی درخواست پر رینجرز کو نوٹس جاری کر دیا ہے، پٹیشن میں ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ نے استدعا کی ہے، ڈاکٹر عاصم کو قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی سے کہیں اور منتقل نہ کیا جائے۔

  • کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری اورجلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کرلیا ، رینجرز نے نوے روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    رینجرزنے رواں سال اٹھارہ جولائی کو سنی تحریک کے دفترسے گرفتارکیے گئے ملزمان کو نوے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، کاروباری شخصیات سے جبری فطرانہ وصولی،چندہ اورکھالیں چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    ملزم جواد عرف واجہ قتل کی چودہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم زبیرعلی منصوری تیرہ قتل، سات ڈکیتی اوربھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث رہاہے۔

    سلیمان عرف موچی قتل کی نو، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہے،محمد عالم عرف بابا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج اور تیرہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

  • شہریوں نے ہڑتال کی کال مسترد کردی، ترجمان رینجرز

    شہریوں نے ہڑتال کی کال مسترد کردی، ترجمان رینجرز

    کراچی : ترجمان رینجرزنے کہاہے کہ کراچی کے شہریوں نے ہڑتال کی کال مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان نےکراچی کے پرامن شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یوم سوگ کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہشہریوں نےامن دشمنوں کی دھمکیوں کونظر اندازکیا،کراچی کےامن کیلئےرینجرزاورعوام متحدہیں،ترجمان نے کہا کہ عوام کاتحفظ ہماراعزم ہے۔

    ایم کیو ایم نے کارکنوں کی ہلاکت پر سوگ کااعلان کیا تھا۔ تاہم رینجرزنےکاروباری مراکز کھلے رکھنے اور ٹرانسپورٹ کی روانی برقراررکھنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کی کال کے موقع پر مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے ایم کیوایم کے 8شر پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے شرپسند عناصر جوبلی ،لیاقت آباد 4،اورنگی سیکٹر 5اورکریم آبادمیں تاجروں اور شہریوں کوڈرا دھمکا کرجبری طور پر دکانیں بندکرارہے تھے۔

    ترجمان رینجرزکا مزید کہناتھا کہ گرفتار عناصر کوجلد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔