Tag: رینجرز

  • الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    سازش کے تحت کراچی کا امن اور عوام کے خلاف منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نےعوام کےساتھ مل کر امن کے خلاف سازشوں کوناکام بنایاہے۔

    دشمن عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ عوام بے چینی پھیلانے والوں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔

    رینجرز نے الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے موبائل فونز کمپنیز، لینڈلائن،انٹرنیٹ کمپنیزکو الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یہ قدم بھارتی ایجنسی را سے مدد مانگنے اور افواج پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

  • کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی: لیاری سے بھتہ خور میاں بیوی رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی : رینجرز نےکامیاب کارروائی کرکے لیاری کے علاقے سے بھتہ خور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لیاری کے علاقے میں کارروائی  کرکےتاجروں سے بھتہ لینے والے میاں بیوی کوگرفتار کر لیا۔
    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اسپیشل ٹاسک فورس کو ایک مقامی تاجر کی جانب سے بھتے کی شکایت موصول ہوئی تھی ۔

    رینجرز اہلکار مذکورہ تاجر کی دکان کے آس پاس موجود تھے کہ ایک عورت بھتے کی رقم لینے دکان پر آئی تو رینجرز اہلکاروں نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

    گرفتاربھتہ خور عورت کاکہنا تھا کہ اس کے ساتھ اس کا شوہر بھی ملا ہوا ہے، رینجرز نے عورت کی نشاندہی پر اس کے شوہر عمران کو بھی گرفتار کرلیا۔

  • سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    سوک سینٹر پر رینجرز اور ایف آئی اے کا چھاپہ، اہم ریکارڈ ضبط

    کراچی : رینجرز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں محکمہ لینڈ کے دفتر پر چھاپہ مارکر ہزاروں کی تعداد میں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقوں سے لیز کی جانے والی زمینوں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق یہ چھاپہ زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے حوالے سے مارا گیا۔ رینجرز اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں تیسرے اور دسویں فلور پر واقع محکمہ لینڈ کے دفتر پر پہلے سے گرفتار محکمہ لینڈ کے افسرجمیل بلوچ کی نشاندہی پر چھاپہ مارا ۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ وفاقی حکومت کے اداروں سے تعلق رکھنے والی 700 سے 800 ایکڑ زمین قابل اعتراض طریقے سے نجی افراد کو دی گئیں۔

    چھاپے کے دوران رینجرز نے ہزاروں کی تعداد میں زمینوں کی فائلیں تحویل میں لے لیں ، ذرائع کاکہنا ہے کہ رینجرز نے ذیادہ تر فائلیں چائنہ کٹنگ اور غیر قانونی طریقے سے زمینوں کو لیز کئے جانے کی فائلیں تحویل میں لیکر ٹرک کے ذریعے نامعلوم مقام پر منتقل کردی ہیں۔

    کارروائی کے دوران سادہ لباس ایف آئی اے کے افسران و اہلکار بھی رینجرز کے ہمراہ تھے ۔کارروائی ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دس برس میں سرکاری زمین کی چائنا کٹنگ کا ریکارڈ بھی طلب کرنے کا فیصلہ گیاہے جبکہ ذمہ داران کے خلاف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

  • ریسٹورنٹ سے دس افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، رینجرز

    ریسٹورنٹ سے دس افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، رینجرز

    کراچی : رینجرز نے گذشتہ روز کلفٹن کے علاقے میں واقع نجی ریسٹورنٹ پر چھاپے سے متعلق بیان جاری کردیا ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران دس افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا گیا۔

    ترجما ن رینجرز کے جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کلفٹن کے ریسٹورنٹ میں چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران بدنام ٹارگٹ کلر یامین عرف اے ڈی کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار ٹارگٹ کلر یامین دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔

    ترجمان کے مطابق ریسٹورنٹ گذشتہ چند روز سے زیر نگرانی تھا جہاں ٹارگٹ کلر کی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع تھی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے گذشتہ سال گڈ لک گارڈن میں چار افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزم ڈکیتی ،اور جبراً مارکیٹ بند کرانے اور ہڑتالوں کے موقع پر شہریوں پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے۔

  • سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی

    سندھ میں رینجرز کے قیام میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی

    کراچی : سندھ میں رینجرزکےقیام میں توسیع کانوٹی فیکشن جاری کردیا گیا، رینجرزکےقیام میں توسیع آرٹیکل ایک سو سینتالیس کےتحت کی گئی ہے۔

    نوٹی فیکشن کےمطابق امن و امان کے قیام میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے اب رینجرز اٹھارہ جولائی دو ہزارسولہ تک سندھ میں قیام کرے گی۔

    ذرائع کاکہناہےکہ پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری نےرینجرز کےقیام میں توسیع کی ہدایت کی تھی۔دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے  آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو ہدایات دیں کہ سندھ اسمبلی سے آرٹیکل 147کے تحت پاکستان رینجرز کے قیام کے لئے فوری طور پر توثیق کی جائے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے۔

  • ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز کی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر عمران عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    رینجرز کی اس کارروائی کے دوران علاقے میں موجود بعض لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • کراچی: رینجرز کی ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی،3افراد گرفتار

    کراچی: رینجرز کی ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی،3افراد گرفتار

    کراچی: رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ ماراہے جہاں کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

     ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر عمران عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے، رینجرز کی اس کارروائی کے دوران علاقے میں موجود بعض لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

  • چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم فوج کے ساتھ تھے اور رہے گے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے چوہدری نثار نے الطاف حسین کی تقریر کے دو تین الفاظ اٹھا کر بات کی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر پر چراغ پا ہونے والے وفاقی وزیر داخلہ اس وقت کہاں تھے جب آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان پر چوہدری نثار طیش میں آگئے لیکن وہ اس وقت کہاں تھے جب سابق صدر آصف زرداری فوج کو للکار رہے تھے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو معلو م ہونا چاہیئے کہ مہاجر قوم اب جاگ چکی ہے اور وہ کسی گیدڑ بھبکی میں نہیں آئے گی۔

    رابطہ کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ مہاجروں کے خلاف آپریشن کرنے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کر کے دیکھ لیا جائے، انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے چاہنے والوں کی تعداد کم نہیں ہوگی۔

  • کراچی کے ساتھ ناانصافیوں سے احساس محرومی بڑھے گی،  فاروق ستار

    کراچی کے ساتھ ناانصافیوں سے احساس محرومی بڑھے گی، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات دینے پر تحفظات ہیں،صوبے میں صرف ایک شہر کو سنگل آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔

    ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کراچی یونین آف جرنلسٹ کے افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں رینجرز کے حوالے سے ایم کیو ایم اپناکردار ادا کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کی مانیٹرک کمیٹی کا وزیراعظم نے خود وعدہ کیا تھا ، بلا تاخیر کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے جس کو اختیارات بھی دیے جائیں۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ساتھ صوبائی حکومت کی ناانصافیوں کے باعث احساس محرومی بڑھے گی ، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کاکہنا تھا کہ سانحہ صفورہ میں داعش کے کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں، اور داعش کے کچھ لوگ کراچی میں موجود ہیں۔

    عید نماز کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کردی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عید الفطر خیر و خوبی سے گذر جائے گی۔

    ماہ رمضان کے دوران کراچی میں کوئی بھی واقعہ نہیں ہوا، ایڈیشنل آئی جی کاکہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے اپنے فیصلے ہیں، پولیس کا کردار امن وامان کے حوالے سے واضح ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کاکہنا تھا کہ رینجرز کے اختیارات کم کرنے کی مخالفت کریں گے ،کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف رینجرز کا کردار قابل تعریف ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی سیٹ گئی تو وفاقی حکومت بھی نہیں رہ سکے گی۔ مسلم جیم خانہ میں کراچی یونین آف جرنلسٹ کی افطار پارٹی میں سینیٹر سعید غنی، شبیر قائم خانی ، نثار شر، میاں زاہد حسین، امین یوسف، فاضل جمیلی اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

  • رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات کے استعمال کی اجازت

    رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات کے استعمال کی اجازت

    کراچی : سندھ کو ایک بار پھر شہری اور دیہی کی تقسیم عطا کر دی گئی،رینجرز اب صرف ایک ماہ کیلئے کراچی میں اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

    سائیں سرکار نے رینجرز کے چھاپے، گرفتاری اور تفتیش کے اختیارات صرف کراچی تک محدود کردیئے، سندھ میں رینجرز کا قیام طویل عرصے سےمسئلہ بنا ہوا ہے، نہ صوبائی حکومت رینجرز کی موجودگی سے خوش ہےنہ کچھ اور سیاسی جماعتیں، لیکن رینجرز کی موجودگی اور اختیارات ایک ایسی حقیقت بن چکی ہے جس سے چھٹکارہ مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی نظر آ تا ہے۔

    اگر ایسا ہے تو پھر اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد، بھتہ خور، اغواء کار رینجرز کی کارروائیوں سے محفوظ ہوجائیں گے، اور دیگر مقامات سے دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر روپوش ہونے کیلئے اندرون سندھ منتقل ہوسکتے ہیں.

    تیس جون کو رینجرز کے اختیارات کی مدت مکمل ہوئی توخدا خدا کر کے پیپلز پارٹی کی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کر دی لیکن وہ صرف کراچی کیلئے کی گئی۔

    شاید حکومت سمجھتی ہے کہ امن و امان کا مسئلہ صرف کراچی میں ہے لیکن شاید وہ نہیں جانتی کہ رینجرز کو صرف کراچی میں اختیارات دینے کے اقدام سے سندھ کی تقسیم کا نعرہ لگانے والوں کو کتنی تقویت ملے گی، کیا سندھ کے دیگر پانچ ڈویژنوں میں راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔