Tag: رینجرز

  • کراچی:لیاری میں پولیس مقابلہ کینگ وار کا ملزم فہیم مارا گیا

    کراچی:لیاری میں پولیس مقابلہ کینگ وار کا ملزم فہیم مارا گیا

    کراچی : لیاری میں پولیس اور رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کینگ وار کا ملزم فہیم عرف گڈو ہلاک ہوگیا۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیکورٹی فورسز کا ٓ آپرشن جاری ہے ۔

    رینجرز اور پولیس نے لیاری کی افشانی گلی اورکلاکوٹ میں مبینہ دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کےدوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔دونوں طرف سے فائرنگ جاری رہی ۔فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار میں ملوث ملزم اہم ملزم فہیم عرف گڈو ہلا ک ہو گیا ،

    فہیم عرف گڈو کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا ۔پولیس کے مطابق ملزم کئی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا۔ فائرنگ کےتبادلےمیں ایک رینجرزاہلکاربھی زخمی ہوا۔

  • کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی :فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ سے رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے رینجرز سے مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔گذشتہ روز گلشن اقبال میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے اہلسنت و الجماعت کے تین کارکنان کو آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہفتہ اتوار کی درمیانی شب فرنٹیئر کالونی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے رینجرز اہلکارسمیت تین افراد کو زخمی کردیا بعد میں رینجرز اہلکار نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد رات گئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا،

    آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگرد گذشتہ روز سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی ، بارودی مواد اور دستی بم بھی ملے ہیں۔

    گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکوہلاک ہوگیا، محمود آباد اور بلدیہ گلشن غازی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔لسبیلہ پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ۔

    دوسری جانب گذشتہ روزگلشن اقبال کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہل سنت و الجماعت کے کارکنان مولانا ہارون،مولانا احتشام اور قاری حفیظ کی نماز جنازہ ابرار مسجد گلشن اقبال میں اداکردی گئی نماز جنازہ میں اہلسنت و الجماعت کے مرکزی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علاقے میں کشیدگی تھی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

  • شکرگڑھ:بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

    شکرگڑھ:بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، رینجرز کی جوابی کارروائی

    شکرگڑھ : کورال سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شکرگڑھ میں کورال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بھارتی فائرنگ کے بعد بعد چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

  • کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    رینجرز کو یقین دہانی کے باوجود کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے شروع ہوگئے، کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، راؤانوار ایس ایس پی ملیر تعینات کر دئیے گئے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ انوار کو عمران شوکت کی جگہ ایس ایس پی ملیرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ عمران شوکت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ نےڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات میں پولیس میں تبادلے نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، ملاقات میں راؤانوار کا تبادلہ نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔
                
       

  • شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    شکارپور:رینجرز کا چھاپہ،پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد،ملزم گرفتار

    رینجرز کی لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کے ہمراہ کارروائی پندرہ من چھ سو کلوچرس برآمد کرکے ملزم ریلوے کا ملازم گرفتار کر لیا گیا ۔

    چالیس ونگ شہباز رینجرز کے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر ز لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب رینجرز اور لینڈ کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے شکارپور میں جاری اسنیپ چیکنگ کے دوران شکارپور ریلوے اسٹیشن کے باہر کھڑے ایک شخص جس کے پاس سامان کے بیس بڑے بڑے پیکٹ موجود تھے کو چیک کیا تو سامان کے ڈبوں میں بجلی کے اسٹیپلائیزر موجود تھے جن کے اندر بجلی کی وائرنگ کے بجائے چرس کے پیکٹ موجود تھے،

    جس پر ملزم اکبر شاہ کو گرفتار کیا گیا ونگ کمانڈر ملک مختیار نے مزید بتایا کے ملزم اکبر شاہ محکمہ ریلوے میں بکنگ کلرک ہے اور شکارپور میں ہی تعینات تھا جس نے دوران تفتیش بتایا ہے کے چرس بذریعہ ٹرین ہی کوئٹہ سے شکارپور پہنچائی گئی تھی جسے سندھ میں ہی سپلائی کیا جانا تھا ملزم نے یہ بھی بتایا ہے کے اس کے دو ساتھی ریلوے اسٹیشن میں ہی گاڑی لیے موجود تھے۔

    تاکہ چرس کو گاڑی میں لوڈ کیا جا سکے لیکن رینجرز ان سے پہلے پہنچی جس پر وہ فرار ہو گئے ونگ کمانڈر ملک مختیار نے بتایا کے ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔