Tag: رینجرز

  • رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران میاں‌ بیوی کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کارروائی، ڈکیتی کے دوران میاں‌ بیوی کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہر قائد کے علاقے نیو ایم اے جناح روڈ پر ڈکیتی کے دوران میاں بیوی کو زخمی کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق یکم جولائی 2019 کو مزار قائد کے قریب ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے محمد ریاض اور اہلیہ صدف کو زخمی کردیا تھا۔دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا البتہ ریاض دوران علاج چل بسا جبکہ صدف کی دائیں ٹانگ گولی لگنے کی وجہ سے کاٹ دی گئی۔

    رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لے کر انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لائنزایریا میں کارروائی کی اور تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عدنان عرف پچی، دلاور صابر اور فرحان شریف عرف فری کے ناموں سے ہوئی۔ تینوں ملزمان نے تفتیش کے دوران واردات کا اعتراف کیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے جمشید ٹاؤن میں 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں کیں تھی، تینوں ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ملیر سٹی اورشارع فیصل کے علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق محمد عظیم، سید توقیر عباس حسین عرف دانیال،احمد حسین عرف کالا، فیضان بشیر، ذیشان عرف بونا اور محمد عامر عرف لمبا کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اورمسروقہ ساما ن بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ 16 جولائی کو پاکستان رینجرز سندھ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا

  • دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    دہشت گردی کا الزام ثابت : سی ٹی ڈی کے سابق انسپکٹر کو عمر قید و جرمانے کی سزا

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ملزم کو 14،14سال قید بامشقت کی سزا سنادی، ملزم ظہیراحمد گرفتاری سے قبل سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تھا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم ظہیر احمد عرف گل کو چودہ 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی نے رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پرسزا سنائی ہے، ملزم کو دہشت گردی اور دھماکا خیزمواد کیسز میں14،14سال قید بامشقت کی سزا ہوئی۔

    ملزم کو غیر قانونی اسلحہ کیس میں 14سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ظہیر احمد عرف گل کو24اکتوبر2018کوملیر سٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم پہلے سی ٹی ڈی میں پولیس انسپکٹر تعینات تھا۔

    ملزم کو2016میں اغوا برائے تاوان کا جرم ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا، اس کے علاوہ ملزم لیاری گینگسٹرز کو اسلحہ سپلائی کرنے کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور لینڈ گریبنگ میں بھی ملوث تھا۔

  • وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی: وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم کے تدارک پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔

    رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے دوران انہیں مشرقی سرحد اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردی اور جرائم کے تدارک پر رینجرز کے کردار کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سندھ میں امن یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات کے دوران صوبے میں مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔

  • رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اندرون سندھ مجموعی طور پر32کلو میٹر نہری علاقے کے31مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹادیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرزمان ٹاﺅن اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان خادم حسین اور نعمان خان کو گرفتار کیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ بغدادی، چاکیواڑہ اور بلدیہ ٹان کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان آفتاب عرف چھوٹا منا،عامر عرف جلیلا، کامران اور راشد خان عرف ویٹل کو گرفتار کیا جو موٹر سائیکل چھیننے، منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان رینجرز سندھ نے اندرون سندھ ڈسٹرکٹ بدین کے علاقے پیر واہ کنال آر ڈی-40 سے آر ڈی-48اور ڈسٹرکٹ سجاول
    کے علاقے جعفر واہ جنگ بہار کنال آر ڈی او سے آر ڈی-52 میں پانی چوری کے لیے لگائے گئے غیر قانونی کنکشنز، موگھے اور نکوں کے خلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 32کلو میٹر نہری علاقے کے31مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن، موگھے اور نکوں کو ہٹایا گیا جبکہ27 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کروائی گئیں۔

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کاررروائیاں کرکے5ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلری میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے ملزم فاروق کو گرفتار کیا گیا، ملزم علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبارمیں ملوث ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سے ملزم حیدرعلی عرف جہانزیب عرف فوجی گرفتار کیا، اس کے علاوہ اتحاد ٹاؤن اور زمان ٹاؤن میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

    گرفتار ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز کے مطابق تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ رینجرز نے اندرون سندھ پانی چوری کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے نو افراد کیخلاف مقدمات درج کرادیئے، رینجرز اہلکاروں نے غیرقانونی کنکشنز، موگھے، نکوں کیخلاف محکمہ آبپاشی اور پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا۔

    اس دوران129کلومیٹر نہری علاقے کے51مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشنز کو ہٹایا گیا اور9افراد کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کرائی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نے ٹنڈو محمد خان میں گجاواہ کنال، ڈسٹرکٹ سجاول کے علاقے ماچھکی کنال، ٹھٹھہ کےعلاقے ناری چھاچھ کنال، نواب شاہ قاضی احمد، سکرنڈمیں مین رین اور چھوٹی رین اور ہالا ناکہ حیدرآباد کےقریب اکرم واہ کنال میں پانی چوری پر کارروائیاں کیں۔

  • رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرزکی گلشن معمار میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد اسلحے میں 2 5 کلاشنکوف، مختلف ایم پی5، مختلف اقسام کے 9 ایم ایم، 11 دستی بم، ایس ایم جیز، میگزین ایم پی فائیو، واکی ٹاکی، موبائل فونز، یوایس بیزاورسی ڈیز سمیت گولیاں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ لیاری گینگ وار کا ہے، کارروائی پہلے سے گرفتار 3 ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ خرم ممتاز، اقبال عرف جرمن اورنوید اقبال کوقتل کیس میں پکڑا گیا تھا، باپ بیٹا سمیت تینوں ملزمان نے 9 اپریل کو جوڑیا بازار میں تاجر کو قتل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • رینجرزکی لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    رینجرزکی لیاری میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ گینگ وار کی جانب سے انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا، برآمد اسلحے میں 2 ایل ایم جی، 2 ایس ایم جی، 3آٹھ ایم ایم رائفل، ریپیٹر،ایک 9 ایم ایم پسٹل، ایمونیشن اور25 آوان بم بھی شامل ہیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ، ایمونیشن ممکنہ دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا تھا۔

    رینجرزکی کراچی میں کارروائی، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • رینجرز کی کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

    رینجرز کی کارروائیاں، چار ملزمان گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات پر رینجرز نے سولجر بازار،گلستان جوہرمیں  کارروائیاں کیں جن کے دوران ڈکیتی ، اسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوں میں  ملوث 4ملزمان گرفتار کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت عتیق، علی فیصل عرف بچھو، محب اللہ اور نصرت اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان  سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا جبکہ حراست میں لیے جانے والے تمام افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    دوسری جانب رینجرز نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی، ایک ہفتے کے دوران حب چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران 23 ہزار 335 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا، برآمد شدہ ڈیزل کو کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    عوام کے لیے پیغام

    ترجمان رینجرز نے ایک پیغام جاری کیا جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اردگر نظر رکھیں اور جرائم میں ملوث افراد کی اطلاع قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا مددگار واٹس ایپ 03162369996پر دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئےنو ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور زمان ٹاﺅن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کامران عرف کمو، محمد شاہد عرف برگر اور شاہ نواز کوگرفتار کیا۔

    ملزمان بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔عزیز بھٹی، مدینہ کالونی، زمان ٹان اور محمود آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان انور عرف لنگڑا، اکبر عرف بگٹی، شیراز، محمد وحید، محمد صدیق اور محمد عدنان عرف پکو کو گرفتار کیا۔

    ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔درج بالاملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔