Tag: رینجرز

  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، دو ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، دو ٹارگٹ کلر سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق حالیہ کارروائی میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے. ماڈل ٹاؤن میں کارروائی میں رینجرز نے لیاری گینگ وار کا ملزم گرفتار کیا، عبدالعقیل نامی ملزم بھتہ وصولی اور ڈکیتی میں ملوث ہے.

    ترجمان رینجرز کے گبول ٹاؤن، بلدیہ ٹاوٴن سے 4 ملزمان کوگرفتار کیا گیا، جو ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان، منشیات برآمد ہوئی ہیں.

    گرفتار کیے جانے والے ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا.

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار


    قبل ازیں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے مختلف کارروائیوں میں‌ دو ٹارگٹ کلرگرفتار کیے.

    بلدیہ سے ایم کیوایم لندن کا کارکن فیصل پٹنی عرف برگرگرفتار کیا گیا، ملزم 2009 سے2011 تک 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے.

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دوسری کارروائی میں‌ جسقم کا سرگرم کارکن مشتاق احمد گرفتار کیا گیا، جو ریلوے ٹریک دھماکوں کے لئےبارودی موادفراہم کرتا تھا.

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، فیروز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائی مبینہ ٹاؤن، سرسید، مدینہ کالونی اور بوٹ بیسن میں کی گئیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری جانب رینجرز نے اندرون سندھ میں پانی چوری کے خلاف آپریشن کیا اور نہری علاقے کے 12 مقامات سے پانی کے غیرقانونی کنکشن ہٹا دئیے گئے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا بھتہ خور گرفتار

    ترجمان رینجرز کے مطابق پانی چوری میں ملوث 8 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، علاقے کے کاشتکاروں نے محکمہ آبپاشی، رینجرز اور پولیس کے اقدام کو سراہا ہے۔

    کراچی میں فیروز آباد انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان لڑکی کے اغوا میں ملوث ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالرحمان اور عدنان شامل ہیں، لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لڑکی کو اغوا کرکے زبردستی اس کی مرضی کے خلاف شادی کرائی گئی۔

  • کراچی، رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا بھتہ خور گرفتار

    کراچی، رینجرز کی انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا بھتہ خور گرفتار

    کراچی: رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خور کو گرفتار کرلیا، کلری پولیس نے عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم تاشقین علی کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن یونٹ 86 لانڈھی کا یونٹ انچارج رہ چکا ہے، ملزم نے فیکٹریوں، مارکیٹوں سے بھتہ وصولی کا اعتراف کیا۔

    رینجرز کے مطابق ملزم نے اپنے یونٹ کے علاقے کو 7 پول میں تقسیم کیا ہوا تھا، ہر پول میں 8 سے 10 لڑکے بھتہ لیتے تھے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کو فعال رکھنے میں مصروف تھا، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    کلری پولیس کی کارروائی، عزیر بلوچ گروپ کا کمانڈر گرفتار

    دوسری جانب کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر شریف بلوچ کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم شریف بلوچ روپوش تھا کافی عرصے بعد علاقے میں واپس آیا تھا۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی گئی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سے 2 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان فراز عرف گٹو اور شاہد عرف لمبا اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن، سعید آباد سے 5 ملزمان گرفتار کیے گئے، ملزمان میں اسد خان، محمد مبشر، ذوہیب، محمد عامر اور محمد اسامہ شامل ہیں، ملزمان لوٹ مار، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔

    رینجرز کے مطابق نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا سے منشیات فروش شعیب عرف راگو کو گرفتار کیا گیا، سعود آباد، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن سے 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان عباس، زاہد عرف جان، مصطفی منشیات فروشی میں ملوث ہیں، ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، گولیاں، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کرلی گئی۔

    رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، رینجز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 کارندے گرفتار 

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتارکیا تھا، ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق فریئر سے ایم کیو ایم لندن کے 2 کارندے گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ گارڈن، نیپئر، میٹھادر اور کھارادر سے 9 ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا تھا۔

  • کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے ڈاکو سمیت سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس نے سو سے زائد گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا، گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، رینجرز نے دو ڈاکوؤں سمیت چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے گاڑیاں چوری کی سنچری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم کامران جان کو خفیہ اطلاع پر ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم شکارپور سے آکر لوگوں کےگھروں میں ڈرائیونگ کرتا تھا، ملزم کے گروہ میں خاتون سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں، ملزمان نے تین سال کے دوران کارچوری کی سنچری بنائی، مذکورہ گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتا تھا۔

    علاوہ ازیں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور ڈکیت شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ماڈل کالونی سے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا۔

    ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، اس کے علاوہ لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اورعوامی کالونی سے چار ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران فرحان حسین عرف کالا اورمحمد فرقان عرف ڈبے کو گرفتارکیا، ملزمان ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی، ملزمان یکم اپریل کو نیو کراچی میں ڈکیتی میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کومزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اپریل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد کیا تھا

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، مسروقہ سامان، منشیات برآمد کی گئی، ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی: رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس مقابلے میں ایک ملزم گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز نے شہرِ قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش نا کام بنا دی، ملزم محمد ارشد رقم لوٹ کر فرار ہو رہا تھا رینجرز اہل کاروں نے پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، شہری بینک سے 65 ہزار روپے کی رقم نکلوا کر جا رہا تھا، کہ ملزم محمد ارشد نے اس سے رقم لوٹی اور فرار ہو گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق شہری کی اطلاع پر رینجرز نے بر وقت کارروائی کی، ملزم کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکا جس پر رینجرز نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔

    رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کے بعد رقم برآمد کر لی گئی، گرفتار زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر کے طبی امداد بھی دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تین ماہ کے دوران 9 ہزار 664 شہری موبائل فون سے محروم

    دریں اثنا، راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ناصر شاہ کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آن لائن ٹیکسی کے ڈرائیور سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا۔

    ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پہلے ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا ہے، ملزم گلشن معمار، رضویہ و دیگر علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: رینجرز سے مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کے علاقے طارق روڈ پر رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ طارق روڈ اللہ والی چورنگی پر رینجرز موبائل تعینات تھی، جس پر تعینات اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن وہ نہ رکے۔

    موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے رینجرز اہلکار محمدطارق زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم احسان شدید زخمی اور اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری رب نواز جاں بحق اور توقیرنامی شہری زخمی ہوگیا، زخمی شہری کو اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل، پستول اور چھینے گئے چار موبائل برآمد ہوئے۔

    برآمد کی گئی موٹرسائیکل بہادر آباد کے علاقہ سے سنہ دوہزار اٹھارہ میں چھینی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق زخمی ملزم برطرف پولیس اہلکار ہے، جس کے قبضے سے ملنے والا پولیس کارڈ جعلی ہے۔

    کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب پولیس مقابلہ‘ 2 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ کے قریب پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

  • کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کے دوران چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونیوالا رکشہ بر آمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رینجرز نے لیاری اور گلشن اقبال13ڈی میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طارق روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر چوکیدار کو قتل کردیا تھا، ملزمان میں اکرم عرف ٹک، باقرعرف ملک، آصف عرف جوگی شامل ہیں۔

    ترجمان رینجرز نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان کے کچھ ساتھی پنجاب فرار ہو گئے تھے، مذکورہ ملزمان مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی، جائیداد کا تنازعہ، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خود کشی کرلی

    گروہ سے تعلق پر دیگر چار ملزمان شاہد، سلیم، عابد، طارق کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں دستی بم حملے کا واقعہ ہوا جس پرکارروائی کی گئی، حملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، تحقیقات کی روشنی میں لیاری اورگارڈن میں کارروائیاں کی گئیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران عبدالعزیز، ماجد اور سہیل عرف سنی نامی ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کھڈا مارکیٹ اور اطراف میں بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پرمیڈیکل اسٹورکے قریب دستی بم پھینکا تھا، ملزمان نے اسٹورکے قریب العدم تنظیم کا پمفلٹ بھی پھینکا تھا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شیرا ذکری گروپ کے لیے سہولت کاری کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 20 جنوری کو کراچی پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کیا۔