Tag: رینجرز

  • کراچی کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے: ڈی جی رینجرز

    کراچی کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے: ڈی جی رینجرز

    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ جنرل محمد سعید کا کہنا ہے کہ2018 میں کراچی کی صورتحال ماضی سے یکسر مختلف ہے، ماضی میں کراچی کو خطرناک ترین شہر سمجھا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ آج کراچی میں ورلڈمیمن آرگنائزیشن پاکستان چیپٹرکےتحت منعقد ہونے والی بزنس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں آکر خوشی ہوئی میمن کمیونٹی کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔

    موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال صرف کراچی نہیں بلکہ پورے ملک کی ہے ۔احتجاج اب تک پرامن ہے، اگر حدپار کی گئی توحکومتی احکامات پرعمل ہوگا ۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ امیدہےصورتحال جلدبہترہوجائےگی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے شہر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہوں گے۔ صنعت کار مختلف شعبوں میں تربیت کا اہتمام کرکے لوگوں کو روزگار فراہم کریں۔

    میجر جنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے 5سالوں میں بہت بہتری آئی ہے، 2018میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال یکسرتبدیل ہے۔ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی پرامن انتخابات ہوئے جبکہ ماضی میں کراچی کوخطرناک ترین شہرسمجھاجاتاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کےبعدجوتبدیلی آئی وہ سب کےسامنےہے ،کراچی نےبہت برےحالات دیکھے ہیں لیکن اب ایسانہیں ہوگا۔ پانچ برس بعد کراچی اب بالکل مختلف شہر ہے، پہلےکراچی میں لسانی جنگ ہواکرتی تھی لیکن اب ایسانہیں ہوگا۔

    ستمبر2013 سےپہلےرینجرزکےپاس اہم اختیارات نہیں تھے۔پہلےکراچی کےسرمایہ کاربھتےاوراغواسےپریشان تھے اور کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا تھا لیکن اب صورتحال یکسر بدل چکی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے امن بہت ضروری ہے۔کراچی اورپاکستان کےلوگ بہت مثبت سوچ رکھتےہیں، یہاں خوبصورت جگہیں ہیں اور مختلف خوبصورت زبان بولنے والے لوگ یہاں بستےہیں۔

  • کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی ملیرماڈل کالونی میں کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں جاوید اقبال ، سلیم عرف واجہ شامل ہیں، ملزم جاوید اقبال سی ٹی ڈی کا برطرف اہلکارہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم جاوید کومارچ 2018 میں سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا، ملزم پرشہریوں کوغیر قانونی حراست میں لے کر رشوت لینے کا الزام تھا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ملیرمیں جرائم پیشہ کی سہولت کاری میں بھی ملوث رہا، ملزم جاوید 2016 میں ڈکیتی کیس میں بھی گرفتارہوچکا ہے۔

    ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم نے مزید 5 ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے غیرقانونی اسلحہ، ہتھکڑی اورسی ٹی ڈی کا کارڈ برآمد ہوا ہے۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم سلیم برطرف سی ٹی ڈی انسپکٹرظہیرکا ساتھی ہے، ملزم سلیم ظہیرگل کے ساتھ غیرقانونی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا تھا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

  • کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ‘ 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں ‘ 7 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ماڑی پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ہزار کلو چھالیا برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سے برآمد ہونے والی چھالیا کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈاکس سلطان آباد، مچھر کالونی، پاپوش نگر اور قائد آباد میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، ہیروئن، چرس، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    ادھر کراچی کے مختلف علاقوں لائنزایریا پریڈی اسٹریٹ ، دھوبی گھاٹ، پارکنگ پلازہ ، شہاب الدین مارکیٹ کے اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔

    رینجرز آپریشن میں بیس سے زائد رینجرز کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں شامل رہیں، آپریشن میں مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی۔

    سرچ آپریشن میں بائیومیٹرک مشین اور شناختی کارڈ کے ذریعے مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، آپریشن چہلم کے جلوس اور کراچی میں امن وامان کے حوالے سے کیا گیا۔

    کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 4 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی  کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، جرائم میں ملوث سی ٹی ڈی کا برطرف انسپکٹر گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے بر طرف انسپکٹر ظہیراحمد عرف گل کو گرفتار کرلیا، ملزم جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں رینجرز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی ، کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے برطرف انسپکٹر ظہیر احمد عرف گل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ظہیر جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ملزم کو اغوا برائے تاوان پر سی ٹی ڈی سے برطرف کیا گیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گینگ وار اور سہیل ڈاڈاگروپ کواسلحہ فراہم کرتارہا اور منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی معاونت سے سہولت کاری کرتا تھا۔

    رینجرز ترجمان کا کہنا تھا ملزم برطرفی کےباوجودجعلی گرفتاریوں،رشوت لینےمیں ملوث رہا جبکہ اس سے کلاشنکوف ،رائفل، 12بور، دستی بم، 32بور پستول ، بڑی تعدادمیں گولیاں،27کلوبارودی مواد اور 2 کلو چرس برآمد ہوئیں۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کےقبضے سے مختلف ممالک کی کرنسی بھی برآمد کی گئی، جن میں امریکی ڈالر، ہانگ کانگ، ایرانی، سعودی ریال، بھارتی کرنسی شامل ہیں۔

    رینجر ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کوقانونی چارہ جوئی کے لئے سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی میں رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ

    کراچی میں رینجرز موجود رہے گی، گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز موجود رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن قائم رکھنے کے لئے رینجرز موجود رہے گی کیونکہ تاجر برادری رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنے کے حق میں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد کا ماضی بہت مشکل تھا جو گزر چکا، کراچی کی روشنی کو کبھی مانند نہیں پڑنے دیں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر سے اسٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: جلد اسٹریٹ کرائمز کے خلاف مربوط حکمت عملی سامنے لائیں گے: گورنرسندھ

    گورنر سندھ نے مزید کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں اور صوبائی حکومت کے مابین رابطے بہت ضروری ہیں، حکومت شہریوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

    وفد کے اراکین نے عمران اسماعیل کو شہر میں جاری رہنے والے اسٹریٹ کرائمز، لوڈشیڈنگ ، سڑکوں کی حالت زار، سیلز ٹیکس صدر، بوہری بازار ، طارق روڈ، قائد آباد اور دیگر مارکیٹوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

    تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والاکا کہنا تھا کہ تاجر برادی کاروباری سرگرمیوں کو مزید بڑھانے کے لئے پر عزم ہے جس کے لئے اسے حکومت کی مدد درکار ہے۔

  • رینجرز کی کارروائی، الیکشن سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام

    رینجرز کی کارروائی، الیکشن سبوتاژ کرنے کا منصوبہ ناکام

    کراچی: رینجرز نے عام انتخابات سے چند روز قبل کراچی میں الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایم کیو ایم لندن کے 2 انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے اہم کارروائی کی۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    گرفتار ملزمان کی شناخت محمد بلال لودھی اور محمد ارشاد کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان الیکشن سے قبل امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتے تھے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ لندن کے ساؤتھ افریقہ نیٹ ورک سے ہے۔

    ملزمان کو ایم کیو ایم لندن سیکریٹریریٹ نے مالی وسائل بھی فراہم کیے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی

    رینجرز کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران دہشت گرد نے چھت سے چھلانگ لگادی جو بعد ازاں اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کارروائی کی۔

    کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سیف اللہ نے 2 منزلہ عمارت میں پناہ لے رکھی تھی۔ فرار کی کوشش میں دہشت گرد نے عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا دی تھی۔

    چھت سے چھلانگ لگانے کے دوران دہشت گرد زخمی ہو گیا تھا، اسپتال منتقل کرنے کے دوران دہشت گرد سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان کے مطابق دوران ہلاک دہشت گرد مشرف محسود عرف سیف اللہ متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس میں میجر (ر) نوخیز کا اغوا بھی شامل ہے۔

    کارروائی میں دہشت گرد کے 4 ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں احمد نواز، محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ، پریما، 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار جبکہ تلاشی کے دوران دہشت گرد سے ایک عدد پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

    ملزمان قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حب چوکی: رینجرز چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خود کش دھماکا

    حب چوکی: رینجرز چیک پوسٹ پر فائرنگ اور خود کش دھماکا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے اور بلوچستان کی حدود حب چوکی کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار زخمی ہوگئے۔

    نمائندہ اے آر وائی کامل عارف کے مطابق کراچی اور بلوچستان کی سرحد سے ملحقہ علاقے حب چوکی کے قریب واقع رینجرز چیک پوسٹ پر نامعلوم شخص نے فائرنگ کی اور خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش بھی کی۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری ابتدائی اعلامیے کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں نے پیدل چلنے والے مشکوک شخص کو روکا جس پر اُس نے فائرنگ شروع کردی، رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد کی خودکش جیکٹ دھماکے سے پھٹ گئی۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق خودکش حملہ آور ممکنہ طور پر چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جس میں وہ ناکام رہا، دھماکے کے نتیجے میں چند اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا اور نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ 


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • کراچی: سٹی کورٹ  کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی: سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا

    کراچی : کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ کے مال خانے میں رات گئےلگنے والی آگ سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، مال خانے میں لگنے والی آگ کے باعث دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    دھماکوں کے باعث بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس نے سٹی کورٹ کو مکمل طور پرخالی کرالیا۔ مال خانے میں اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی موجود تھا۔

    فائر بریگیڈ کے عملے نے سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پر 14 گاڑیوں کی مدد سے قابو پالیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ایس ایس پی سٹی ڈویژن کا کہنا ہے کہ مال خانے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ دھماکوں کی وجہ ملزمان سے قبضے میں لیا گیا ہے اسلحہ اور بارودی مواد ہے جس کو مال خانے میں رکھا جاتا ہے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پرآگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے، ابتدائی طورپر نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے، آگ لگنے سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ گرا ہے۔

    ادھر چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے عمل میں 12 فائرٹینڈرز،2 باؤزرنے حصہ لیا۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ مال خانےمیں لگنے والی آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں، احتیاط کے ساتھ کام کیا جس کے باعث وقت لگا، آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ آگ سے مال خانے کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، آگ لگنے سے سامان مکمل طورپرجل کر خاکسترہوگیا ہے۔

    چیف فائر آفیسرتحسین صدیقی کا کہنا تھا کہ مال خانے کی عمارت کوبم ڈسپوزل اسکواڈ سے کلیئرکرایا جائے گا۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزنے گارڈن، سرجانی اوربلدیہ کےعلاقوں میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم لند ن کا واٹرٹینک اور کچرا کنڈیوں میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ دہشت گردی اور بدامنی پھیلا نے کے لیے استعمال ہونا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار اشرف تنولی کے قتل ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سفید کار میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر بینک سے رقم لے کر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے دس لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار


    یاد رہے کہ 3 فروری 2018 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔