Tag: رینٹل پاور کیس

  • رینٹل پاور اسکینڈل، شاہد رفیع وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار، نیب نے رہا کردیا

    رینٹل پاور اسکینڈل، شاہد رفیع وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار، نیب نے رہا کردیا

    اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس میں گرفتار سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو رہا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینٹل پاور اسکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو رہا کردیا، شاہد رفیع کو کروڑوں روپے واپس کرنے کی آمادگی پر رہا کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع نے کروڑوں روپے کک بیکس کا اعتراف کیا، چیئرمین نیب نے شاہد رفیع کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔

    ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کے وعدہ معاف گواہ بننے پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، نیب عدالت میں کیس کے ثبوت پیش کرے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اپریل کو نیب نے شاہد رفیع کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کے گرفتار کیا تھا، چھاپے کے دوران اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی تھیں۔

    مزید پڑھیں: رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا

    نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد رفیع رینٹل پاور کیس کے 11 ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اس ریفرنس میں ملزم ہیں۔

    یاد رہے کہ اسکینڈل میں کنوک گلوبل کمپنی کے ڈائریکٹر لائق احمد پہلے گرفتار ہوچکے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق کنوک گلوبل کمپنی ایک آف شور کمپنی بھی چلارہی ہے، لائق احمد سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کے فرنٹ مین ہیں۔

    رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

  • رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا

    رینٹل پاور کیس، نیب نے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا

    اسلام آباد: رینٹل پاور کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے رینٹل پاور کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گھر سے گرفتارکرلیا، چھاپے کے دوران اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

    نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع رینٹل پاور کیس کے 11 ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اس ریفرنس میں ملزم ہیں، نیب ٹیم کل شاہد رفیع کو احتساب عدالت میں پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ اسکینڈل میں کنوک گلوبل کمپنی کے ڈائریکٹر لائق احمد پہلے گرفتار ہوچکے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق کنوک گلوبل کمپنی ایک آف شور کمپنی بھی چلارہی ہے، لائق احمد سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کے فرنٹ مین ہیں۔

    بابر ذوالقرنین نے آف شور کمپنی اکاؤنٹ سے لائق احمد کو رقم بھیجی، بابر ذوالقرنین نے لائق احمد کو 3 لاکھ 65 ہزار ڈالر منتقل کیے۔

    یاد رہے کہ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

  • رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف کے خلاف منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے

    رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف کے خلاف منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، سابق وزیر اعظم کے خلاف رینٹل پاور منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رینٹل پاور کیس کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جبکہ نیب نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب نے احتساب عدالت میں رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ رانا امجد کو ملزموں کی فہرست سے نکال کر گواہوں میں فہرست میں شامل کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: ہمارے ہاتھ صاف ہیں‘امید ہےعدالت سے انصاف ملے گا‘ راجہ پرویز اشرف

    عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    واضح رہے کہ رانا امجد اس مقدمے کے ملزمان میں شامل تھے اور وعدہ معاف گوا بننے کے بعد اب وہ استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

  • رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    اسلام آباد : ا حتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

    واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔

  • اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اقبال قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کے دوران رینٹل پاور نوڈیرو ٹو کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کی اصل سمری منگوائی جائے، جس پر نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمری منگوانے کیلئے مہلت دی جائے۔

    نیب کی اس درخواست پر ملزمان کے وکیل کی جانب اعتراض بھی کیا گیا، تاہم عدالت نے مزید کابینہ کی سمری بحث کیلئے یکم ستمبر تک نیب کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

  • رینٹل کیس:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

    رینٹل کیس:سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

    احتساب عدالت میں مقدمے کی سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم اور دیگر افراد موجود تھے، احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم اور دیگر کو فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس پر سابق وزیراعظم اور دیگر نے جرم کی صحت سے انکار کیا۔

    جس کے بعد عدالت نے مقدمے کی کارروائی چار فروری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا، مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ کرپشن میں ملوث نہیں ہیں۔

      راجہ پرویز اشرف کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق وزیراعظم بہت جلد ان الزامات سے بری ہوں گے، راجہ پرویز اشرف نے کوئی مالی فائدہ نہیں اٹھایا، فاروق ایچ نائیک رینٹل پاور کیس سے اقبال زیڈ احمد اور ایم این بیگ کا نام نکال دیا گیا ہے، مقدمے کی مزید سماعت چار فروری کو ہوگی۔

  • رینٹل پاورکیس:سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف عدالت میں پیش

    رینٹل پاورکیس:سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف عدالت میں پیش

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف رینٹل پاور کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ریفرنس سے غیر متعلقہ افراد کے نام نکالنے کے لیے نیب کو سترہ جنوری تک کی مہلت دے دی۔

    رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے، اُن کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ مالی کرپشن سے راجہ پرویز اشرف کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ابھی تک مجرم ہیں۔

    کیس کے دو ملزمان نے لاہور ہائی کورٹ سے حکم امتناع لے رکھا ہے، وکیل صفائی کے دلائل پرعدالت نے ریفرنس سے غیر متعلقہ افراد کے نام نکالنے کے لیے نیب کو سترہ جنوری تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

    اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ خود عدالت آنا چاہتا تھے تاکہ حقائق سے آگاہ کرسکیں، وہ پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، فاروق نائیک کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف پر فرد جرم عائد ہوئی توبھرپور دفاع کریں گے۔