Tag: رینکنگ

  • ’پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا‘

    ’پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا‘

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ پرچی کے طعنے پر شاور کے نیچے روتا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پرچی کے طعنے، بابر سے اختلافات اور رینکنگ سے متعلق گفتگو کی۔

    امام الحق نے یہ انکشاف اور بتایا کہ جب میں نے قومی ٹیم میں ڈیبیو کیا تو اس وقت میری عمر 23 برس تھی، میں ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرکے ٹیم میں آیا تھا، مگر میرے چچا انضمام الحق اس وقت چیف سلیکٹر تھے، اس  لیے مجھے پرچی کہا جانے لگا۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کرکٹ کو لے کر بہت زیادہ ایموشنل ہے، اس دوران میں نے بہت سی چیزوں کا سامنا کیا، میں ٹورز کے دوران اپنا موبائل منیجر کو دے دیتا  تھا تاکہ میں ان سب سے دور رہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ان سب کا سامنا کرنے کے بعد شاور کے نیچے آنسو بہاتا تھا مگر اب یہ چیزیں کم ہو گئی ہیں، لیکن میں اب بھی ٹورز میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا، ٹوئٹر اور انسٹاگرام وغیرہ استعمال نہیں کرتا، صرف واٹس ایپ دیکھتا ہوں۔

    بیٹر کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر میں صفر پر آؤٹ ہوجاؤں تو لوگ پرچی پرچی کہنا شروع ہوجاتے ہیں، یہ سب اب میرے لیے نارمل ہے، اور دوسرے کرکٹرز بھی اب اسے حاوی نہیں کرتے لیکن ہماری عوام بعض دفعہ بہت زیادہ پرسنل ہوجاتے ہیں لیکن پھر پیار بھی اسی طرح سے دیتے ہیں۔

    امام کا کہنا تھا کہ  ون ڈے رینکنگ کے ٹاپ 5 میں شامل ہونا ایک اعزاز ہے، اس کے ساتھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ اور اچھا پرفارم کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 6 سال سے میں بابر اعظم اور فخر ساتھ کھیل رہے لیکن ہم میں ایک دوسرے میں مقابلہ نہیں ہے، ویسے میرے لیے اپنی رینکنگ سے ٹیم کا ٹاپ 3 میں موجود ہونا زیادہ اہم ہے۔

    امام الحق نے اپنے اور بابر اعظم سے دوستی کے حوالے سے کہا کہ مجھے بہت سے پیغامات موصول ہوئے کہ ’ آپ اور بابر ساتھ نظر نہیں آرہے‘ تو اس کا جواب یہ ہے کہ میں لاہور میں نہیں تھا اور ہمارے درمیان کچھ نہیں ہوا، چند دن پہلے ہی ہم نے ساتھ میں ڈنر کیا ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر کی ایک درجہ ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر کی ایک درجہ ترقی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  نے کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کےمطابق آسٹریلیا کے مارنوس  لبوشین کا 915  پوائنٹس کےساتھ پہلا نمبربرقرار ہے۔

    نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن دوسرے اور آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن ہے جب کہ اس رینکنگ میں  قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھےنمبر پر آگئے ہیں۔

    اس کے علاوہ انگلینڈکے ہیری بروک ایک درجے ترقی کے بعد 18 ویں  اور انگلینڈکے اولی پوپ 11 درجے ترقی کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹاپ 10 میں موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور پاکستان کے امام الحق ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

    بیٹرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کےکوئنٹن ڈی کوک چوتھےنمبر پر موجود ہیں، اس رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی 8ویں، کپتان روہت شرما 9 ویں،کین ولیمسن 10 ویں اورفخر زمان 11  ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    دوسری جانب بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ  پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اس رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    آئی سی سی کی نئی ٹی 20 رینکنگ جاری

    دبئی: انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم تیسرے اور محمد رضوان چوتھے نمبر پر ہیں۔

    انٹرنیشل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، پاکستانی کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی اور وہ نمبر ون پوزیشن سے نیچے آگئے۔

    بابر اعظم کی جگہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون پوزیشن پر آگئے، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ بابر اعظم تیسرے نمبر پر آگئے۔

    محمد رضوان کا ٹی 20 رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، شاداب خان ایک درجہ ترقی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بھی ایک درجہ ترقی کر کے گیارہویں نمبر پر آگئے۔

  • سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز یونیورسٹی کا اہم اعزاز

    سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز یونیورسٹی کا اہم اعزاز

    ریاض: سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں صف اول کی جامعہ بن گئی، دنیا بھر میں بہترین جامعات کی فہرست میں اس کا نمبر 143 واں ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی 3 یونیورسٹیاں عرب ممالک کی 10 بہترین جامعات کی فہرست میں شامل کی گئی ہیں، متحدہ عرب امارات کی 2، قطر کی ایک جبکہ مصر، لبنان اور عمان کی 1، 1 یونیورسٹی اس فہرست کا حصہ ہے۔

    کیو ایس کی 2021 کے حوالے سے دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیوں کی جاری کردہ فہرست میں عرب دنیا کی 10 بہترین یونیورسٹیاں عالمی سطح پر 143 اور 650 کے درمیان آئی ہیں۔

    کیو ایس بہترین یونیورسٹی کی درجہ بندی کے لیے 6 مختلف معیار استعمال کر رہا ہے۔ یونیورسٹی کی اکیڈمک شہرت، لیبر مارکیٹ میں اس کے طالب علموں کی حیثیت، طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے تدریسی عملے کی تعداد، پروفیسران کی ڈگریوں کی حیثیت، غیر ملکی طلبہ کی تعداد اور تدریسی عملے میں غیر ملکی اساتذہ کا تناسب دیکھ کر ہی یونیورسٹی کا رتبہ طے کیا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر امریکی یونیورسٹیاں ہیں، ان میں میسا چوسٹس ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ پہلے نمبر پر اسٹین فورڈ یونیورسٹی دوسرے اور کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ مشہور زمانہ برطانوی یونیورسٹیاں، ہارورڈ اور آکسفورڈ بالترتیب تیسرے اور پانچویں نمبر پر ہے۔

    سعودی جامعات میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی عرب دنیا میں اول اور دنیا بھر میں 143 ویں نمبر پر رہی البتہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس کی پوزیشن بہتر ہوئی، گزشتہ سال اس کا نمبر 150 واں تھا۔

    عرب جامعات میں کے ایف یو پی ایم دوسرے نمبر پر رہی، عالمی سطح پر اس کی پوزیشن 186 ویں ہے، گزشتہ سال عالمی سطح پر اس کا نمبر 189 تھا۔

    خلیفہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی عرب دنیا میں تیسرے اور عالمی سطح پر 211 ویں نمبر پر رہی، یہ 2007 میں قائم کی گئی تھی۔

  • ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کہاں کھڑا ہے؟

    ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کہاں کھڑا ہے؟

    ریاض: اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے افرادی قوت کے حوالے سے بے حد ترقی کی ہے اور اس حوالے سے یہ دنیا بھر میں 36 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

    سعودی اخبار کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ برائے افرادی قوت میں سعودی عرب کو 189 ممالک میں 36 ویں نمبر پر رکھا ہے، جبکہ عرب دنیا میں سعودی عرب دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام برائے 2019 کی فروغِ افرادی قوت کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب افرادی قوت کے لحاظ سے انتہائی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

    سعودی عرب جی 20 ممالک میں ترقی کے حوالے سے دسویں نمبر پر آگیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2018 میں سعودی عرب 3 درجے پیچھے تھا۔

    اقوام متحدہ کے مطابق فروغ افرادی قوت، کسی ملک میں مساوات، انصاف اور خوشحالی کا ثبوت ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے سنہ 1990 سے 2018 کے دوران افرادی قوت کے حوالے سے غیر معمولی ترقی کی ہے۔

    فروغ افرادی قوت کی رپورٹ میں دنیا بھر کے ممالک کو 4 گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک گروپ میں وہ ممالک ہیں جن کے یہاں افرادی قوت کا فروغ 0.550 سے کم ہوتا ہے۔

    دوسرا گروپ متوسط فروغ افرادی قوت والے ممالک کا ہے جن کا گراف 0.550 سے لے کر 0.699 کے درمیان پایا جاتا ہے۔

    تیسرے گروپ کے ممالک اعلیٰ فروغ افرادی قوت والے ممالک کہلاتے ہیں جن میں افرادی قوت کے فروغ کا گراف 0.700 سے 0.799 کے درمیان ہوتا ہے۔

    چوتھا گروپ بے حد ترقی یافتہ افرادی قوت والے ممالک کا ہے۔ ان میں ترقی کا گراف 0.800 اور اس سے زائد کا ہوتا ہے۔

  • ٹی 20 کی نئی رینکنگ، پاکستان کس پوزیشن پر آگیا؟

    ٹی 20 کی نئی رینکنگ، پاکستان کس پوزیشن پر آگیا؟

    لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت پاکستان کی پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں پاکستان پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نئی رینکنگ کے تحت بیٹسمینوں میں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بدستور پہلا نمبر ہے۔

    بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ کا پہلا نمبر، عماد وسیم چوتھے جبکہ شاداب خان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔ حالیہ میچوں کے بعد پاکستان ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں انٹرنیشل کرکٹ کونسل کی خواتین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر خواتین بولرز میں پہلے نمبر پر براجمان ہوئی تھیں۔ خواتین بولرز میں پہلی 3 میں سے 2 پوزیشن پاکستان کے پاس تھیں۔ ثنا میر رینکنگ میں 663 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہیں۔

    ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں پاکستان ویمن ٹیم کی ایک اور کھلاڑی انعم امین بھی شامل تھیں جو تیسرے نمبر پر تھیں۔

  • شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر

    شاندار فتح کے بعد قومی ٹیم کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر

    کراچی: پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پوزیشن بہتر کردی، قومی ٹیم نے 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرا نمبر حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل پر شاہینوں کی پوزیشن بہتر ہوگئی، ڈرا ہونے والے پنڈی ٹیسٹ سے ملے 20 پوائنٹس جبکہ کراچی ٹیسٹ کی جیت نے 60 پوائنٹس دیے۔

    پاکستان ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی، قومی ٹیم نے اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 4 ٹیسٹ کھیلے، 2 ہارے، 1 ڈرا اور ایک جیتے، پوائنٹس ٹیبل پر 216 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ 360 پوائنٹس کے ساتھ بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    پاکستان محفوظ ملک ہے، سیکیورٹی بھی بہت اچھی ہے: کپتان سری لنکن ٹیم

    واضح رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا، قومی ٹیم نے سری لنکا کو کراچی ٹیسٹ میں 263 رنز سے شکست دی، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے بولرز اور بلے باز دونوں چل گئے۔

    سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستانی بولرز نے کسی کھلاڑی کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا اور فتح اپنے نام کی، قومی ٹیم کی اس شاندار فتح کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

  • چیمپیئنرٹرافی میں فتح: آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

    چیمپیئنرٹرافی میں فتح: آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

    لندن: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم دو درجے ترقی کےساتھ چھٹے نمبرپر آگئی۔

    تفصیلات کےمطابق آئی سی سی چیمپیئنر ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار جیت کےبعد قومی ٹیم نے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کے لیے پوزیشن مستحکم کرلی۔

    قومی ٹیم ایونٹ سے قبل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود تھی تاہم جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد 2 درجہ ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ 119 پوائنٹس کے ساتھ بدستورسرفہرست ہے،آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 116 پوائنٹس کےساتھ تیسرے، انگلینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے خلاف 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔


    بھارت کو 180 رنز سے شکست، پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا


    واضح رہےکہ گزشتہ روزآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

    پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی

    دبئی : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل شارجہ میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    شارجہ میں پہلا ون ڈے جیت کر پاکستان ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی، دوسرا میچ جیت اظہرالیون سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرسکتی ہے، لیکن صرف سیریز جیتنے سے کام نہیں چلے گا۔

    رینکنگ میں بہتری کیلئے پاکستان کو تینوں میچز جیتنا ہوں گے، تین صفر سے کامیابی پاکستان کورینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر پہنچادے گی، ایک میچ میں ناکامی سیریز جیتنے کا مزہ کر کرا کردے گی۔

    pakis

    دوسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے، عمر اکمل کو موقع دیا جاسکتا ہے، لیکن وننگ کمبی نیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جیت کے تسلسل کو بریک لگا سکتی ہے، گرین شرٹس کی تیاریاں جاری ہے، ہیڈ کوچ خامیوں پرقابو پانے کیلئے بھرپور جان مار رہے ہیں۔

    اسٹار کھلاڑیوں سے محروم ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس آخری موقع ہے، کپتان بدلنے کے باوجود مہمان ٹیم شکست دے دوچار ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز بھی ہاتھ سے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔