Tag: رینکنگ

  • ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار

    ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان ساتویں نمبر پر برقرار

    دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی، کراچی کنگز کے عماد وسیم دنیا کے چوتھے بہترین بولر بن گئے۔

    پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے،جس میں ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرارہے۔ شکست کے باعث ویسٹ انڈیز کی تیسری سے چوتھی پوزیشن پر تنزلی ہوگئی۔

    t20

    ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کراچی کنگز کے عماد وسیم تباہ کن بولنگ کے باعث آئی سی سی میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب ہوگئے، تینتیس درجہ بہتری کیرئیر بیسٹ چوتھے نمبر پر آگئے، عماد وسیم نے تین میچز میں نو شکار کئے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، ویسٹ انڈین سیموئل بدری کی ٹاپ سے تیسری پوزیشن پرتنزلی ہوگئی اورجنوبی افریقہ کے عمران طاہرنمبر ون بولربن گئے۔

    imad

    بھارت کے جسپریپ بمرا دوسرے نمبر پر آگئے، سہیل تنویر انیس درجے ترقی کے ساتھ چھتیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے، سیریز میں ایک سو ایک رنز بنانے پر بابراعظم چھیاسٹھ ویں اورخالد لطیف چورانویں پوزیشن پرآگئےہیں۔

    دس درجے ترقی کے ساتھ شعیب ملک پنتالیس ویں سے پینتیس ویں پوزیشن پر آگئے، ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلی، بھارت دوسری اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

  • ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل میں اینڈی مرے کی شاندارفتح

    ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ: فائنل میں اینڈی مرے کی شاندارفتح

    ویانا: برطانیہ کے اینڈی مرے نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے ویانا اوپن میں کامیابی حاصل کرکے سال کے اختتامی ایونٹ ورلڈ ٹور فائنلز تک رسائی کی امیدوں کو روشن کرلیا ہے۔

    اینڈی مرے عالمی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں اور ورلڈ ٹور فائنلز کھیلنے کے لئے انہیں اس پوزیشن کو برقرار رکھنا ہوگا۔ ویانا میں کھیلے گئے فائنل میں مرے نے اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں مرے نے کوئی غلطی کئے بغیر میدان مارلیا۔ برطانوی کھلاڑی کی فتح کا اسکور پانچ سات، چھ دو اور سات پانچ رہا۔

  • آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی

    دبئی: آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، شاندار ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک بار دنیا کا بہترین بیٹسمین بنادیا۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ کا اعلان کردیا۔ ڈبل سنچورین کمار سنگاکارا نے اے بی ڈی ویلیئرز سے پہلی پوزیشن چھینتے ہوئے ایک بار ٹاپ پوزیشن پر قابضہ جمالیا ہے۔ کیرئیر کی چوبیسویں سنچری بنانے والے یونس خان کی ٹاپ ٹین میں واپسی ہوئی ہے۔ مصباح الحق آٹھویں اور یونس خان دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے اسپنر ہیراتھ چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہے۔ ٹاپ ٹین میں موجود واحد پاکستانی بولر سعید اجمل ہے۔ جس کا نمبر آٹھواں ہیں۔

  • آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ پہلے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ پہلے نمبر پر

    سر ی لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے محمد حفیظ آل راونڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔ 

    آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق محمد حفیظ نے بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنالی ہے، سری لنکاکے خلاف یادگار بیٹنگ کرنے کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمین رینکنگ میں پہلا نمبر  جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیر کا ہے۔

     دوسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں بولرز رینکنگ میں اسپن کے بادشاہ سعید اجمل کا پہلا نمبر ہے سری لنکا کے خلاف نو شکار کرنے بعد نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کیرئیر بیسٹ گیارویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

     آل راونڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ نے سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے پہلی پوزیشن پر آگئے ہے اور بوم بوم آفریدی کا نمبر ساتواں ہے۔