Tag: ریوڈی جنیرو

  • برازیل کے فٹبال کلب میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

    برازیل کے فٹبال کلب میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

    ریوڈی جنیرو: برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو کے فٹبال کلب میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریوڈی جنیرو کے مشہور فٹبال کلب فلیمینگو میں لگنے والی آگ کے باعث 10 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ فٹبال کلب کے احاطے میں موجود عمارت میں اس وقت لگی جب کھلاڑی اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

    افسوس ناک حادثے میں ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب برازیلین اسٹار فٹبالرز پیلے اور رونالڈینو نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے برازیلین فٹبال کے لیے دکھ کا دن قرار دیا ہے۔

    برازیل کے 200 سال پرانے میوزیم میں آتشزدگی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم ملک کے 200 سال قدیم نیشنل میوزیم میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    برازیل کے صدر مائیکل ٹیمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں نیشنل میوزیم میں آگ لگنے کے واقعے کو برازیل کے لیے افسوس ناک دن قرار دیا ہے۔

  • فرد جرم عائد ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم

    فرد جرم عائد ہونے کے باوجود عہدہ نہیں چھوڑوں گا، اسرائیلی وزیراعظم

    ریوڈی جنیرو: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وہ عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کرپشن کے کئی کیسز کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی کے کیسز میں فرد جرم عائد ہوجائے تب بھی وزارت عظمیٰ سے مستعفی نہیں ہوں گا۔

    اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے حال ہی میں کرپشن کیسز میں وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے اور ان کا باقاعدہ ٹرائل کرنے کی سفارش کی تھی۔

    اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کا یہ مطلب نہیں کہ وزارت عظمیٰ سے الگ ہوجاؤں۔

    مزید پڑھیں: بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

    نیتن یاہو نے کہا کہ میں کہیں جانے والا نہیں، کرپشن کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور میں قانون کا سامنا کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا ثابت کروں گا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لاطینی امریکا کے ملک برازیل کے نو منتخب صدر جائر بولسونارو کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے برازیل میں ہیں۔

    صدارتی تقریب میں شرکت کے علاوہ اسرائیلی وزیراعظم تقریب میں شریک امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات بھی کریں گے۔

    مائیک پومپیو اور نیتن یاہو شام سے امریکی فوج کے انخلا اور مشرقی وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ جیت لی

    ریوڈی جنیرو: ریو اولمپکس 2016 میں جمیکا کے یوسین بولٹ سو میٹر کی دوڑ میں تین طلائی تمغے جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے.

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے سومیٹرکی ڈور میں امریکی کھلاڑی جسٹن گالٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا.

    عالمی ریکارڈ یافتہ ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے سو میٹر کی دوڑ کا فاصلہ 9.81 سیکنڈ میں طے کیا.

    بولٹ کے حریف گالٹن،جنھیں دو بار ممنوع ادویات استعمال کرنے کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے،اس مقابلے میں بولٹ سے صرف 0.08 سیکنڈ پیچھے رہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل بولٹ 2008 اور 2012 میں سو میٹر،دو سو میٹر کی دوڑیں جیت چکے ہیں.

    واضح رہے کہ یوسین بولٹ فروری میں کہا تھا کہ وہ 2017 میں ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے.

  • ریو ڈی جنیرو:آسمانی بجلی گرنے سے تاریخی مجسمے کو نقصان

    ریو ڈی جنیرو:آسمانی بجلی گرنے سے تاریخی مجسمے کو نقصان

    برازیل میں آسمانی بجلی گرنے سے مقدس مورتی کو نقصان پہنچے پرعوام خوفزدہ ہے،  حکومت سے مورتی کی مرمت کا مطالبہ کردیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے دارلحکومت ریوڈی جنیرو کے پہاڑ پر نصب دیوقامت تاریخی مقدس مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے مورتی کے ہاتھ اور جسم پر نشانات پڑ گئے ہیں۔

    دوسری جانب برازیلین حکومت نے موسمیاتی خرابی کے باعث مورتی کی مرمت آئندہ ماہ کرانے کا اعلان کیا ہے، جس پر شہریوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ، یاد رہے کہ برازیلین اپنے عقیدے کے تحت اس مورتی کو مقدس سمجھتے ہیں اور مورتی پر آسمانی بجلی گرنے سے خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔