Tag: ریٹائر

  • روہت شرما کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    روہت شرما کب ریٹائر ہو رہے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی کپتان روہت شرما خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں اب ان کی کھیل سے مکمل ریٹائرمنٹ کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی ہے۔

    بھارت کو فتوحات کی بلندیوں پر پہنچانے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسری بار چیمپئن بنانے والے کپتان روہت شرما کی فارم کیا روٹھی، ان کے ستارے ہی گردش میں آ گئے۔

    سری لنکا سے سیریز شکست، نیوزی لینڈ سے وائٹ واش، آسٹریلیا سے سیریز میں مات کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیپمئن شپ کے اخراج تو بھارتی مداحوں کے لیے کاری زخم ہیں لیکن ساتھ ہی کپتان کی بدترین بیٹنگ پرفارمنس نے انہیں کیریئر کے بدترین دوراہے پر کھڑا کر دیا ہے جہاں ان پر تنقید کے ساتھ ریٹائرمنٹ کے مطالبات بھی کیے جا رہے ہیں۔

    روہت شرما اس کھیل سے کب ہمیشہ کے لیے رخصت لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے اور نیا ممکنہ وقت بھی بتا دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 37 سالہ روہت شرما نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کرکٹ سے مکمل ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم وہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے ان کی پرفارمنس پر تشویش کا اظہار کیا ہے تاہم چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی قیادت کے لیے روہت شرما پر اعتماد برقرار رکھا ہے اور وہی میگا ایونٹ اور اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بلیو شرٹس کی کپتانی کریں گے۔

    تاہم چیمپئنز ٹرافی ان کا ممکنہ طور پر آخری انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔
    روہت شرما جو گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو چیمپئن بنانے کے بعد اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے اب انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ دیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-india-cricket-netflex-film-release-date/

  • سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے

    سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے

    لاہور: سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر آج ریٹائرہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے معطلی و تبادلے کے باوجود انہوں نے عدالتی احکامات پر پوسٹنگ نہیں چھوڑی تھی۔

    عدالت عظمیٰ نے محمود ڈوگر کی پوسٹنگ کی ایک درخواست پرپنجاب میں الیکشن کا حکم دیا تھا، غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی اعتراضات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

    غلام محمودڈوگر کو نگران دور حکومت نے سی سی پی او کے عہدے سے ہٹایا تھا، تاہم غلام محمود ڈوگر عدالتی فیصلے کے بعد بحال ہو کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ہی میں تعینات تھے۔

  • ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق منیجر کا اہم بیان

    آسٹریلیا کے بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے سے متعلق ان کے منیجر نے اہم  بیان دیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹر کے منیجر جیمز ارسکائین نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کے ریٹائر ہونے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ،آسٹریلوی سلیکٹرز کو ڈیوڈ وارنر کے حوالے سے فیصلہ کرنے سے قبل ان کے اعدادوشمار دیکھنا ہوں گے۔

    کے منیجر جیمز  کا کہنا تھا کہ آئندہ برس بھارت اور انگلینڈ کے ہیوی ڈیوٹی ٹورز ڈیوڈ وارنر کے ایجنڈے میں شامل ہیں،اگلا ٹیسٹ ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ نہیں ہے۔

    جیمز ارسکائین نے کہا کہ اگر وارنر واقعی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تو  یہ میرے لیے بھی خبر ہے،کرکٹر کی ایک فیملی ہے، کئی اور سرگرمیاں بھی ہیں لیکن اس وقت ریٹائرمنٹ زیر غور نہیں ہے، اس وقت ڈیوڈ وارنر کا پلان یہی ہے کہ انہوں نے انڈیا اور انگلینڈ میں کھیلنا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کی حالیہ پرفامنس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ڈیوڈ وارنر ناکام رہے جس کے بعد یہ موضوع زیر بحث ہے کہ آیا اب ڈیوڈ وارنر کو آئندہ منتخب کیا جائے گا یا نہیں۔

  • ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اسلام آباد: متعدد ریکارڈز کی حامل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ثنا میر نے 15 سال خواتین کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 سال سے آپ سب کی محبت اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، اب آگے بڑھنے کا وقت ہے تاہم میری خدمات کسی اور شکل میں جاری رہیں گی۔

    متعدد ریکارڈز کی حامل ثنا میر نے 15 سال تک پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 137 میچز میں ویمن ٹیم کی کپتانی کی۔ وہ ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون بولر رہیں، اور ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی اسپنر بھی ہیں۔

    ثنا میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہے اور یوں وہ ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین خاتون اسپنر ہیں، وہ 100 وکٹیں لینے والی پاکستان کی پہلی اور دنیا کی پندرہویں خاتون کرکٹر ہیں۔

    ثنا میر کو گزشتہ برس انٹرنیشنل ویمنز کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ شاندار کیریئر پر ثنا میر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ثنا میر کی پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے خدمات مثالی ہیں۔

  • پنشن کی عدم ادائیگی،کےایم سی ملازم نےخودکشی کرلی

    پنشن کی عدم ادائیگی،کےایم سی ملازم نےخودکشی کرلی

    کراچی: شہرقائد میں میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرد ملازم نےسوک سینٹر کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں کراچی میونسپل کارپوریشن کاریٹائرڈ ملازم کئی ماہ سے پینشن کےلیے کے ایم سی کے چکر لگا رہا تھااور آج دلبرداشتہ ہو کر چوتھی منزل سے کودگیا۔

    کےایم سی کے عمر رسیدہ ملازم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔

    سوک سینٹر کی چوتھی منزل سے خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت اقبال ولد قاسم علی کے نام سے ہوئی ہے۔

    ریٹائرد ملازم گزشتہ دو ماہ سے سوک سینٹر میں فنانس دپارٹمنٹ کے چکر لگارہاتھا لیکن افسران کی جانب سے اس کی کوئی داد رسی نہیں کی جارہی تھی۔

    خودکشی کرنے والا اقبال قاسم علی 1999 میں کے ایم سی سے ریٹائر ہواتھا اور لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی تھا۔پولیس نے اقبال کی لاش قبضے میں لے لی ہےاور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

  • دل کی بیماری میں مبتلا26سالہ جیمزٹیلر نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

    دل کی بیماری میں مبتلا26سالہ جیمزٹیلر نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا

    لندن: انگلینڈ کے بیٹسمین جیمز ٹیلر دل کی تکلیف کے سبب صرف چھبیس سال میں ہی ریٹائرہوگئے،ٹیلر نے انگینڈ کی جانب سے سات ٹیسٹ اور ستائیس ون ڈے میچز کھیلے۔

    چھبیس سالہ جیمزٹیلرنےکرکٹ میدانوں کوخیرباد کہہ دیا، ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کیا۔

    جیمز ٹیلر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ میری زندگی کا مشکل ترین ہفتہ تھا، میری زندگی الٹ پلٹ ہوگئی،لیکن میں یہیں ہوں اور لڑ رہا ہوں۔