Tag: ریٹائرمنٹ

  • بھارتی ٹیم کے کونسے بڑے کھلاڑی ریٹائر ہونے جارہے ہیں؟ سابق انگلش کرکٹر نے بتادیا

    بھارتی ٹیم کے کونسے بڑے کھلاڑی ریٹائر ہونے جارہے ہیں؟ سابق انگلش کرکٹر نے بتادیا

    سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے پیشگوئی کی ہے کہ سیمی فائنل میں باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مونٹی پنیسر نے پیشگوئی کی کہ بھارتی کرکٹر روہت شرما، ایشون اور  کارتک جلد ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

    سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسرنے کہا کہ بھارت جس طرح سے سیمی فائنل ہارا اس سے سب کو مایوسی ہوئی ہے، بھارت کی ہار کے بعد ٹیم میں جلد ہی کچھ ریٹائرمنٹس دیکھ رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو بھارت نے سیمی فائنل میں کوئی لڑائی نہیں لڑی، سیمی فائنل ایک مکمل یک طرفہ میچ تھا۔

    مونٹی پنیسر نے کہا کہ بٹلر اور ہیلز کے سامنے بھارتی بولنگ لائن بالکل بے بس تھی جب کہ 168 کوئی چھوٹا اسکور نہیں لیکن آپ سیمی فائنل کھیل رہے ہیں آپ کو لڑائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اس سب کے بعد روہت شرما، دنیش کارتک اور ایشون وہ نام ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جلد خیرباد کہہ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگترا ہے ٹیم مینجمنٹ ان کھلاڑیوں سے ضرور بات کرے گی اور ان کے مستقبل کے بارے میں جانے گی، یہی وقت ہے یہ کھلاڑی نئے آنے والوں کے لیے راہیں ہموار کریں۔

    مونٹی پنیسر نے کہا کہ ویرات کوہلی شاندار فارم میں ہیں اور وہ تمام بھارتی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ فٹ ہیں، ویرات کی سپر فٹنس نے بتایا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے اس لیے آپ ویرات کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دیکھ سکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ مگر میں روہت شرما، کارتک اور ایشون کو اس ٹورنامنٹ میں نہیں دیکھ رہا، میرے نزدیک ان کھلاڑیوں کو اب ٹیسٹ اور ون ڈے پر توجہ دینی چاہیے۔

  • معروف ہالی ووڈ اداکار کا ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    معروف ہالی ووڈ اداکار کا ایکشن فلموں سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار نیام لیسن نے ایکشن فلموں سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ رواں برس اگر کووڈ 19 نے اجازت دی تو وہ فلموں کے علاوہ کئی دیگر سرگرمیاں انجام دیں گے۔

    شمالی آئر لینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار لیام نیسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی 2 زیر تکمیل فلموں کی ریلیز کے بعد ایکشن فلموں سے ریٹائر ہوجائیں گے۔ لیام رواں برس جون میں 69 سال کے ہوجائیں گے۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی عمر سے نصف لڑکوں کی پٹائی کرنے کو بہت مس کریں گے۔

    لیام کا کہنا تھا کہ وہ مزید سپر ہیروز فلموں میں بھی کام نہیں کریں گے تاہم انہوں نے فلم ونڈر وومن کی ڈائریکٹر پیٹی جینکنز کو کہا ہے کہ وہ چاہیں تو ونڈر وومن 3 میں وہ ونڈر وومن کے والد کا کردار نبھا سکتے ہیں۔

    لیام کو اب تک متعدد اکیڈمی اور گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے۔ ان کی تھرلر فلم سیریز ٹیکن نہایت مشہور ہے جو آج بھی شوق سے دیکھی جاتی ہے۔

    لیام کا کہنا ہے کہ رواں برس وہ فلموں کے علاوہ بہت سی دیگر سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا انحصار کووڈ 19 سے پیدا ہونے والے حالات پر ہے۔

  • ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

    ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس احمد علی نے کی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر زیادہ کرنے سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا، لوگ ریٹائرڈ نہیں ہوں گے تو نئے کیسے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود کہتی ہے فنانشل کرائسز کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں، 3 سال بعد تو پنشن کے لیے اور بھی زیادہ رقم درکار ہوگی۔

    عدالت نے خیبر پختونخوا حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

    خیال رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان بھی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع کے معاملے پر 7 رکنی کمیٹی قائم کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ سیکریٹری خزانہ، اسٹیبلشمنٹ، دفاع، قانون اور آڈیٹر جنرل کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر قانونی، معاشی اور انتظامی تجاویز دے گی۔

  • کپتانی سے ہٹانے پر سرفراز کو کوئی افسوس نہیں، اہلیہ

    کپتانی سے ہٹانے پر سرفراز کو کوئی افسوس نہیں، اہلیہ

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کپتانی سے ہٹانے پرسرفراز کو کوئی افسوس نہیں ہے، پی سی بی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد ٹیم میں بھرپور کم بیک کریں گے۔

    انہوں نے سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال کے سرفراز کیوں ریٹائر ہوں، کیا دھونی ریٹائر ہوگئے؟۔

    سرفراز احمد کی اہلیہ نے کہا کہ کپتانی سے ہٹانے پرسرفراز کو کوئی افسوس نہیں ہے، پی سی بی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کا 3 دن پہلے سے علم تھا۔

    سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے اظہرعلی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان مقرر کیا تھا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ سیزن 20-2019 میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں اظہر علی ہی پاکستانی ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ آئندہ سال 2020 میں آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں بابراعظم قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

    کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات تھی، اظہر علی اور بابراعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

  • شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے لگ رہا ہے محمد عامر کے بعد شاید حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان بھی ریٹائرمنٹ دے دیں۔

    شعیب اختر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27سالہ محمد عامر ریٹائر کیسے ہوسکتا ہے؟ پاکستان نے ان پر اتنی انوسٹمنٹ کی ہے، انہیں میچ فکسنگ سے نکال کر واپس لائے ہیں اور کھلانے کی کوشش کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر اچھی فارم میں واپس آئے ہیں تو ریٹائرمنٹ دے رہے ہیں، یہ پاکستان کو پے بیک کرنے کا وقت تھا اور آپ کو چاہئے تھا ملک کو ٹیسٹ سیریز جتواتے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سب ٹی20 کے بولر بننا چاہتے ہیں، انہیں ون ڈے کھیلتے ہوئے بھی خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے جیسا کوئی کرکٹ بورڈ میں آگیا تو یقین جانیں ٹی 20 کیا اِنہیں پاکستان میں کسی حصے سے بھی نہ کھیلنے دوں، آپ پیسہ بنائیں تاہم پاکستان پہلے ہے، اسے آپ کی ضرورت ہے۔

    ’’یہ جانے کا نہیں بلکہ لوٹانے کا وقت تھا‘‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا اور ٹی ٹوینٹی سمیت ون ڈے کھیل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باؤلر کے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔

    وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آسان نہیں البتہ وہ 2020 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور دیگر میچز کو فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

  • ریٹائرمنٹ کا حیران کن فائدہ

    ریٹائرمنٹ کا حیران کن فائدہ

    کیا بہت سے لوگوں کی طرح آپ بھی ریٹائرمنٹ کو اپنی متحرک زندگی کا اختتام سمجھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کیا کریں گے؟ آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد لوگ زندگی سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    آسٹریلیا سے شائع ہونے والے جریدے ’ایج اینڈ ایجنگ‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جب لوگ مکمل طور پر کام کرنا بند کردیتے ہیں تو اس کے ایک سال بعد وہ زندگی سے صحیح معنوں میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اس سے قبل ریٹائرمنٹ کے بعد خوشی کے بارے میں متضاد آرا تھیں۔ بعض ماہرین کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد آپ کا لوگوں سے ملنا جلنا ختم ہوجاتا ہے اور زندگی میں کچھ کرنے کا مقصد نہیں رہتا جو انسان میں بیزاری پیدا کرتا ہے۔

    دوسرے گروپ کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد لوگ وہ کام کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں جو وہ ساری عمر کرنا چاہتے ہیں پر کر نہیں پاتے۔

    اس بارے میں ایک ریٹائرڈ پروفیسر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ’ممکن ہے ریٹائرمنٹ کے بعد خوش رہنے کی وجہ یہ ہو کہ ہم اپنے روزمرہ کے کاموں کو زیادہ اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں اور ہمیں کسی چیز کی جلدی نہیں ہوتی‘۔

    تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ریٹائرڈ افراد ریٹائرمنٹ سے پہلے جو کام کرتے ہیں، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کام کرنے میں نہایت خوشی محسوس کرتے ہیں۔

    تحقیق میں دیکھا گیا کہ ریٹائرڈ افراد نے جب جسمانی یا سماجی سرگرمی میں حصہ لیا تو وہ زیادہ خوش اور مطمئن پائے گئے جبکہ گھر کے یا دیگر کام کرنے والے افراد نسبتاً کم مطمئن تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد خوش رہنے کا تعلق نیند پوری ہونے سے بھی دیکھا گیا۔

    تحقیق کے مطابق کل وقتی نوکری سے ریٹائر ہونے والے افراد نے اگر کوئی جز وقتی ملازمت بھی کی تو اس سے ان کی خوشی میں اضافہ ہوا اور وہ اس نوکری سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے۔

    اس بارے میں کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی پروفیسر کینتھ شلٹز کا کہنا ہے، ’جب لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد کام کرتے ہیں تو ان کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ آپ کیریئر کے معاملے میں دباؤ کا شکار نہیں ہوتے نہ ہی آپ کو دوڑ میں آگے نکلنے کی فکر ہوتی ہے‘۔

    تحقیق میں دیکھا گیا کہ جو لوگ ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتے ہیں انہیں اضافی کام کرنا بوجھ معلوم ہوتا ہے اور اس سے ان کے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔

  • سعودی استاد ریٹائرمنٹ کے بعد کاشتکار بن گیا، قہوہ کی تیاری اور کاشت شروع کر دی

    سعودی استاد ریٹائرمنٹ کے بعد کاشتکار بن گیا، قہوہ کی تیاری اور کاشت شروع کر دی

    ریاض : سعودی استاد نے تدریس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کاشتکاری شروع کردی، جبران محمد المالکی کے باغات میں چھ ہزار کافی کے درخت ہیں ‘ ایک ہزار درخت پیداوار کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی استاد جبران محمد المالکی نے 20 برس شعبہ تدریس میں گزار نے کے بعد اپنے شوق کے لیے ’قہوہ کی تیاری اور کاشت‘ کو مستقل پیشے کے طور پر اپنا لیا۔

    میڈیا گفتگو کرتے ہوئے جبران المالکی کا کہنا تھا کہ مجھے عربی قہوہ کی تیاری سے اسے بچپن سے ہی لگاﺅ تھا، اگر یہ کہوں تو بے جا نہ ہوگا کہ یہ شوق مجھے وراثت میں ملا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 20 برس شعبہ تدریس سے منسلک رہنے کے بعد جب ریٹائر ہوئے تو اپنے شوق کی تکمیل کے لیے تمام وسائل جمع کیے۔

    جبران محمد المالکی کا کہنا تھا کہ 20 سالہ تدریسی کیریئر کے دوران بھی ہمیشہ یہ سوچا کرتا تھا کہ کیا مجھے زندگی میں کبھی یہ موقع ملے گا کہ قہوہ کی کاشت اور تیاری کرسکوں، سچی لگن اورقہوے سے جنون کی حد تک محبت نے مجھے منزل تک پہنچا دیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد جبران محمد المالکی نے اپنے گاﺅں سے کچھ فاصلے پر اہل قریہ سے بات کرکے متروکہ زمینوں پر جسے انہو ں نے اس وجہ سے چھوڑ دیا تھا کہ وہاں آمد ورفت کافی دشوار تھی انہیں حاصل کیا اور وہاں ’ کافی‘ کی کاشت شروع کردی۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جازان کمشنری کے پہاڑی علاقے بنی مالک کے رہائشی اور استاد اپنے شوق کی تکمیل کے لیے اب کاشتکار بن چکے تھے۔

    جبران محمد المالکی نے مزید بتایا کہ اس نے متروکہ زمین کو کافی محنت کے بعد کاشت کے لیے ہموار کر کے اسے ’قہوے کے باغات ‘ میں تبدیل کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جازان کمشنری میں اب المالکی کے ’قہوے کے باغات‘ مشہور ہیں جہاں اعلی درجے کے کافی کے بیج دستیاب ہوتے ہیں۔

    جبران محمد المالکی کے باغات میں چھ ہزار کافی کے درخت ہیں اور ایک ہزار درخت پیداوار کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، باغ سے سال میں ایک ہی فصل تیار ہوتی ہے، ہر درخت سے تین کلو گرام کافی کے بیج حاصل ہو تے ہیں۔

    جبران محمد المالکی کہنا تھا کہ ’اج یہ لہلہاتے باغات میری ذاتی محنت کا ثمر اور میرے شوق کی تکمیل ہیں۔جو خواب میں بچپن سے دیکھاکرتا تھا آج پورا ہو گیا۔

  • اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ میری زیادہ پہچان ٹیسٹ کرکٹ ہے، وہاں ریکارڈ مزید بہتر کروں گا۔ سرفراز احمد ٹیم کو اچھے طریقے سے لیڈ کر رہے ہیں۔ ’میری پوری سپورٹ سرفراز احمد کے ساتھ ہے‘۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا فوکس بیٹنگ پر ہے، ٹی 20 کرکٹ میں نے کھیلی ہی نہیں تو اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کہاں سے کروں۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی اور پرفارمنس دی، چانس ملنا نہ ملنا اللہ کی طرف سے ہوتا ہے۔ میرے حساب سے یہ ریٹائرمنٹ کے لیے اچھا وقت ہے۔ اپنے فیصلے سے پہلے چیف سلیکٹر سمیت سب سے بات کی۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ انجری سے ریکوری کے بعد فٹنس مزید بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کی کپتانی کرنا کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ریٹائرمنٹ لی تاکہ جو لڑکے کھیل رہے ہیں انہیں پورا موقع ملے۔

    سابق کپتان اظہر علی نے سنہ 2011 میں ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 53 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    اظہر علی نے 53 ون ڈے میچز میں 1 ہزار 8 سو 45 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 سنچریز اور 12 نصف سنچریز اسکور کیں۔

  • انگلینڈ کے الیسٹر کک نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    انگلینڈ کے الیسٹر کک نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    لندن : انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز 33 سالہ الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد عالمی کرکٹ کو خیر باد کہنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے معروف بلے باز الیسٹر کک نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سریز مکمل کرنے کے بعد عالمی کرکٹ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ یہ نئے کھلاڑیوں کو آگے لانے کا بہترین موقع ہے‘۔

    انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز الیسٹر کک نے کہا ہے کہ ’میں گذشتہ چند ماہ سے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ رہا تھا اور باالاآخر اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بھارت کے خلاف کھیلے جانے والی ٹیسٹ سریز کے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا‘۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ’آج کا دن میرے لیے بہت افسوس ناک ہے پھر بھی عالمی کرکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ ہستے ہوئے کررہا ہوں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 33 سالہ کرکٹر الیسٹر کک نے کہا کہ ’اگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے کئی برسوں تک کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جتنا میں نے سوچا تھا اس سے کیہں زیادہ حاصل کیا ہے‘۔

    سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ آئندہ عالمی کرکٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی نہیں کروں گا لیکن کاؤنٹی میچز ایسیکس کی جانب سے کھیلوں گا۔

    واضح رہے کہ 33 سالہ کھلاڑی الیسٹر کک نے اپنے عالمی کرکٹ کے کریئر کے دوران 160 ٹیسٹ، 92 ایک روزہ جبکہ 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، کک نے ٹیسٹ میچز میں 12 ہزار 254، ون ڈے میں 3 ہزار 204 اور ٹی ٹوئنٹی میں 61 بنائے تھے۔

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹیسٹ میچز میں 32 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں، اور ون ڈے میں 5 سنچریاں جبکہ 19 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔

  • نوازشریف کو ریلیف نہیں دے سکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے جاؤں گا، ممنون حسین

    نوازشریف کو ریلیف نہیں دے سکتا، ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے جاؤں گا، ممنون حسین

    لندن : صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاؤں گا، اعتراض کرنے والوں کو اعتراض کرنے سے کون روک سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ مملکت ممنون حسین نے لندن میں صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوال اعتراض ہورہا ہے آپ عدالتوں میں مطلوب افراد سے ملے؟ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے کسی کو مجرم نہیں کہا جاسکتا۔

    پاکستان کے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ ذاتی تعلقات کی وجہ سے ان لوگوں سے ملا، اعتراض کرنے والوں کو اعتراض کرنے سے کون روک سکتا ہے۔

    سربراہ مملکت کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو مطمئن کرے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ریلیف دینے میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، ریٹائر ہونے کے بعد نواز شریف سے ملنے جاؤں گا۔

    خیال رہے صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے۔

    یاد رہے صدر مملکت ممنون حسین کا رائل کالج آف فزیشن ایڈنبرا کی دعوت پر برطانیہ پہنچنے پر لندن ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘اللہ کا قانون ہے بدعنوانی کرنے والا کچھ دن بچتا ہے مگر پھر پکڑا جاتا ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پاناما پر جو بیان دیا تھا اُس کا اندازہ تھا مگر پاکستان میں جو احتساب کا عمل شروع ہوا وہ ٹھیک تو ہے مگر کچھ خامیاں بھی ہیں لیکن اب پاکستان پیچھے نہیں آگے کی طرف بڑھتے ہوئے مزید ترقی کرے گا۔