Tag: ریٹائرڈ سرکاری ملازمین

  • پینشن میں یکمشت اضافہ : ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

    پینشن میں یکمشت اضافہ : ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : ریٹائرڈسرکاری ملازمین کے لیے پیشن میں یکمشت اضافے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، دوران بجٹ پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب دیکھ کر پنشنز میں اضافہ کیا جائے گا، پنشنزمیں 2 سال کی مہنگائی کےتناسب کےلحاظ سے 80 فیصداضافہ ہوگا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کےدوران بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا ، آئندہ مالی سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں کنٹرول کرنے کا ہدف ہے، نئے پنشنز طریقہ کار سے بڑھتا پنشنز کا حجم کم کرنےمیں مدد ملے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ رواں مالی سال بجٹ میں پنشنز کیلئے 1014ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب نکال کر 80 فیصد کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا کہ پنشنز کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز پے اینڈ پنشن کمیشن 2020نےدی ، پنشنزمیں اضافےکیلئےمہنگائی کےاعدادوشمارمرکزی بینک کی جانب سےفراہم کیے جائیں گے۔

  • سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    سرکاری گھروں میں رہنے والے ملازمین کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سرکاری گھروں پر قبضہ  رکھنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نورعالم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں سرکاری گھروں پرقبضہ والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ جو سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری گھرپر قبضہ رکھے اس کی پنشن روک دی جائے۔

    پی اےسی کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے ساتویں مہینے اسٹیٹ آفس سے سرکاری مکان خالی کرنے کا این اوسی لازمی ہے، اگر ساتویں مہینے این او سی نہ ملے تو پنشن روک دی جائے۔

    اجلاس کے دوران چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم خان نیب پر برس پڑے اور کہا نیب نے سرکاری عمارت پر قبضہ کر رکھا ہے، چیئرمین نیب اور ڈپٹی چیئرمین کے پاس میری فائل ہے، نیب حکام نے میری خلاف جو کرنا ہے کر لیں،نیب کا قبضہ ختم کراؤں گا۔

    نورعالم خان کا کہنا تھا کہ نیب کو5سال سے قبضہ خالی کرنے کیلئےکئی خطوط لکھے جاچکے، نیب سے فوری بلڈنگ خالی کرائیں، قانون نافذ کرنیوالوں کی ضرورت ہوتوبلائیں اور قبضہ چھوڑائیں۔

  • آسمان کو چھوتی مہنگائی ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    آسمان کو چھوتی مہنگائی ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس کے تحت ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد سے 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنشن میں اضافے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل 2022 سے پنشن میں 10 فیصد اضافے اور یکم جولائی 2022 سے پنشن میں 15 فیصد اضافے کا اطلاق ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاق کے تمام ریٹائرڈ ملازمین ، مسلح افواج، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کے ملازمین کیلئے ہوگا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں15 فیصد اضافے کا اطلاق یکم جولائی کو ہونیوالے ریٹائرڈ ملازمین پربھی ہوگا اور نئے اضافے سے 2016 سے 2021 تک کے اضافے ازخود ختم ہوجائیں گے۔

    یاد رہے اپریل مین وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کردیا ، اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گا۔

  • پینشن میں اضافہ ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے  بڑی خبر آگئی

    پینشن میں اضافہ ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : ریٹائرڈ وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی ، صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزاراکیس سے وفاقی حکومت کےتمام پنشنرز سمیت سول وآرمڈفورسزپنشنرز پر ہوگا۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر کے دوران کہا تھا کہ یکم جولائی سے وفاقی پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا، اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 روپے ماہانہ کیا جارہا ہے۔