Tag: ریٹرننگ افسر

  • سعد رفیق کی درخواست،این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم ، عمران خان کل طلب

    سعد رفیق کی درخواست،این اے 131 میں دوبارہ گنتی کا حکم ، عمران خان کل طلب

    لاہور:  ریٹرننگ افسر نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 131میں دوبارہ گنتی کاحکم دیتے ہوئے عمران خان کو کل طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 131 پر دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا اور عمران خان کو کل طلب کرلیا۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ این اے131 میں عمران خان کی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کئے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : این اے131 میں عمران خان کی فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست


    یاد رہے انتخابات 2018 میں لاہور کے حلقے این اے131 میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سخت مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق کو شکست دی تھی۔

    انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    ووٹوں کی گنتی:عمران خان،ایازصادق ودیگرکو نوٹس جاری

    لاہور : حلقہ این اے 122 لاہور کے ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے ریٹرننگ افسر نے عمران خان اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر امیدواروں کو 20 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید نے عمران خان کی درخواست پر ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں۔

    امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 نومبر کو پیش ہوں تاکہ ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جا سکے۔ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمشن کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 122 کے نتائج میں ان کے ووٹ شامل نہیں کئے گئے۔

    ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائے ریکارڈ اور پریذائیڈنگ افسران کے ریکارڈ میں فرق ہے، لہذا ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کی جائے، گذشتہ سماعت پر ووٹوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

    جبکہ تحریک انصاف اور نون لیگ کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال نہیں کی جا سکی۔

  • ریکارڈ نہ ملنے کے باعث این اے122 کےووٹوں کی پڑتال ملتوی

    ریکارڈ نہ ملنے کے باعث این اے122 کےووٹوں کی پڑتال ملتوی

    لاہور: حلقہ این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کی جانچ پڑتال بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

    پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اراکین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے، ریٹرننگ افسر شاہدہ سعید کو این اے ایک سو بائیس کے ووٹوں کے ریکارڈ کی دوبارہ پڑتال کرنا تھی لیکن ووٹوں کےریکارڈ کی عدم موجودگی میں کارروائی آگے نہ بڑھ سکی، اس موقع پر مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کیخلاف خوب نعرے بازی کی۔ ریکارڈ کی پڑتال کل ہو گی۔