Tag: ریٹرننگ افسران

  • تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کا الزام

    پشاور : تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگاتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کااعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران پر نتائج تبدیل کرنے کاالزام لگا دیا۔

    تیمور جھگڑا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پختونخوامیں کلین سوئپ کیاہے، پی ٹی آئی نےقومی اسمبلی کی 160 سے 170سیٹیں جیتی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پشاور کی 8 سیٹوں کے رزلٹ تبدیل کیےگئے، ہمارے پاس فارم45موجودہیں، محمودجان کی سیٹ کارزلٹ تبدیل کیاگیا، علی زمان کی سیٹ کارزلٹ بھی تبدیل کیاگیا، علی زمان کےمدمقابل جےیوآئی کےعبدالحسیب تھے، ارباب جہانداد چوتھےنمبرپرتھےانہیں جتوادیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کوجمہوریت ڈی ریل کرنےنہیں دیں گے، ہم نےکہاتھاکسی آراوزکوتبدیل کرنےنہ دیاجائے، چیف جسٹس صاحب سوموٹو نوٹس لیں۔

    تیمورجھگڑا نے مزید کہا کہ اس قوم نےبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیاہے، پشاورکےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکاڈالاگیاہے، 25ہزارکو 12ہزار اور 2ہزار کو 16ہزار ووٹ کردیاگیا، یہ کام پنجاب میں ہوا اور کےپی کی ایک یا 2سیٹوں پر ہوا ہے۔

    رہنما کامران بنگش کا بھی کہنا تھا کہ میرے حلقے میں جس امیدوارکو جتوایا گیا وہ چھٹے یا ساتویں نمبرپرتھے، ملک اعوان کو اپنے محلے میں صرف 38 ووٹ اور مجھے 200سے زائد ووٹ ملے، میرے حلقے میں بھی میں نے زیادہ ووٹ لئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو جتوایا گیا ان کے کیمپس ہی نہیں تھے، ہم جمہوری لوگ ہیں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے۔

  • فافن کا ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

    فافن کا ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے ریٹرننگ افسران سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کاغذات مسترد کرنے کے فیصلے جاری کیے جائیں اور آراوز کسی بھی امیدوار کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کریں۔

    فافن کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلوں کا اجرا کاغذات مسترد کرنے وجوہات جاننے کے لیے ضروری ہیں، ضوابط کے خلاف کاغذات مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن اختیارات استعمال کرے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن متعلقہ افسرکےخلاف کاروائی کرسکتاہے۔

    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر اوز فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں، الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12.4 فیصد رہی۔

    فافن نے بتایا کہ الیکشن 2018 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 10.4 فیصد اور الیکشن 2013 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح14.6 فیصد تھی۔

  • الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

    الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں، عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران نے انتظامیہ سے کام لینا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں، جس کیلئے الیکشن کمیشن نےصوبائی حکومتوں سے افسران کی فہرستیں طلب کر لیں۔

    الیکشن کمیشن نے چاروں چیف سیکرٹریز سےگریڈ 17 سے اوپر کے افسران کی فہرستیں طلب کی ہیں، الیکشن کمیشن نےچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو مراسلے ارسال کر دئیے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کے انعقاد کے لئے قابل افسران کی لسٹیں فراہم کی جائیں، اچھی شہرت والےگریڈ 17 سے اوپر والے افسران کو لسٹ میں شامل کرکے نام فراہم کی جائیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ ان افسران کی فہرستیں متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو فراہم کی جائیں، ساتھ ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران، اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیے جائیں۔

    عدلیہ سےریٹرننگ افسران لینےکے فیصلےکی صورت میں الیکشن کمیشن چیف جسٹس کوخط لکھے گا۔

  • کراچی: ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کےاختیارات مل گئے

    کراچی: ریٹرننگ،پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ کےاختیارات مل گئے

    کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات دے دیئے۔

    کراچی کے اس حلقہ میں دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشن ہیں اور اتنے ہی ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

    انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کئے جائیں گے، جبکہ رینجرز کے اہلکاروں  کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے گی۔